ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ

 ایل پی جی  15روپے فی کلو اضافے کے  بعد 132 روپے سے بڑھ کر 147 روپے فی کلو ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کے بعد  حکومت کی جانب سے عوام کے لیے 2021 کا ایک اور تحفہ آگیا ہے، اور ایل پی جی کی قیمت میں ایک ریکارڈ اضافہ کیا گیاہے، جس کے تحت فی کلو ایل پی جی 15 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021 سے ایل پی جی کی قیمت 132 روپے فی کلو کے جگہ 147 فی کلو ہوگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر 1553 کی جگہ 1733 میں دستیاب ہوگا، جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی 692 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔

چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت میں 79 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 457 ڈالر سے بڑھ کر 536 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔  چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایل پی جی پر لیوی سمیت تمام ٹیکسز کا خاتمہ نہ کیا گیا تو 15 جنوری 2021 سے خیبر سے کراچی تک گیس کی سپلائی بند کر دیں گے۔

The post  ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/381aRUE

آٹا، چینی، دال کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹا، چینی، دال کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے۔

عمران خان کی زیر صدارت ترجیحاتی شعبوں کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز اور اعلی افسران نے شرکت کی۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی طرف سے تیار کردہ آن لائن ایگری ڈیش بورڈ کی منظوری دی جو اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور دستیابی کی قومی، صوبائی اور ضلعی سطح پر نگرانی کرے گا۔

ڈیش بورڈ نہ صرف تصدیق شدہ اعشاریوں کی مدد سے کسی بھی بحران سے بچنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا بلکہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنے میں بھی انتہائی مؤثر ثابت ہوگا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر واضح ہدایات دیں کہ آٹا، چینی اور دالوں جیسی اشیاء جو کسی بھی غریب گھرانے کیلئے انتہائی اہم ہیں ان کی قیمتوں کے بڑھنے کو روکنے کیلئے کسی بھی قسم کے اقدامات اٹھانے سے گریز نہ کیا جائے، اسکے علاوہ برآمدات کو بڑھانے اور درآمدات کیلئے مقامی متبادل ڈھونڈنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کو مزید بڑھایا جائے اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ نہ ہو۔

وزیراعظم کی ہدایات پر ماضی میں نظر انداز ہونے والے 6 شعبوں میں بڑے پیمانے کی اصلاحات نافذ کرنے کیلئے انہیں ترجیحاتی شعبوں کا درجہ دیا گیا جس میں فوڈ سیکورٹی، زراعت، بجلی، افرادی قوت، بیرونی سرمایہ کاری، نجکاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات پر خصوصی توجہ کیلئے اکنامک آؤٹ ریچ شامل ہیں۔

اب سے وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوگا جس میں وزیرِ اعظم خود ان شعبوں کے حوالے سے مسائل کے فوری حل کی نگرانی کریں گے. ان اجلاسوں میں ہر شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کرکے وزیرِ اعظم کو پیش رفت پر علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی جائے گی۔

 

The post آٹا، چینی، دال کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rH8RZo

اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کےفیصلےکےبعد پی ڈی ایم تحلیل کردی جاتی، شبلی فراز

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کےفیصلےکےبعد پی ڈی ایم تحلیل کردی جاتی۔

شبلی فراز نے ٹوئٹ کی کہ 2020 میں اپوزیشن کو ان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں نے ” ناک آﺅٹ” کردیا ‘حکومت کو گرانے کیلئے بننے والا اتحاد اپنے مفادات ، سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا، اتنی اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلز پارٹی کے فیصلے کے بعد خود ہی پی ڈی ایم کو تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا جاتا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آج (31دسمبر) ہے، استعفوں کی ڈیڈ لائن رات 12 بجے ختم ہونے جارہی ہے، ن لیگ کے جن دو اراکین نے استعفی دیے، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تصدیق کے لئے طلبی کے ساتھ ہی مکر گئے ہیں۔

The post اخلاقی جرات ہوتی تو پیپلزپارٹی کےفیصلےکےبعد پی ڈی ایم تحلیل کردی جاتی، شبلی فراز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3n2nvXF

تحریک انصاف کا اپنی ناراض اتحادی ایم کیو ایم سے رابطہ

کراچی: پی ٹی آئی کا وفد ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر آئے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردم شماری پر وفاقی حکومت سے ناراض ایم کیوایم پاکستان سے تحریک انصاف کی  قیادت نے رابطے شروع کردیئے ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کا وفد آج شام کو ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر ملاقات کے لئے آئے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پیپلزپارٹی رہنماؤں کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے  وفد میں فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنما شریک ہوں گے، اور یہ ملاقات پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی ہدایت پر کی جارہی ہے، اور ملاقات میں وفد وزیر اعظم عمران خان کا پیغام بھی ایم کیوایم قیادت کوپہنچائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، تاج حیدر اور وقار مہدی پر مشتمل  پیپلز پارٹی کے وفد نے بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پر پہنچ کر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے  ملاقات کی تھی، جس میں دونوں جماعتوں کی جانب سے سینیٹ الیکشن، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور دونوں جماعتوں کی قیادت نے مردم شماری نتائج پر بھی مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ لیا۔

The post تحریک انصاف کا اپنی ناراض اتحادی ایم کیو ایم سے رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34YWheu

ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس نصب کرنے کا فیصلہ

کراچی: ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی اتھارٹی (سی اے اے ) نے ملک کے بڑے اور مصروف ہوائی اڈوں پر مسافروں کو جدید ٹیکنالوجی کےذریعے عالمی سفری سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے، اور پہلے مرحلے میں جناح انٹر نیشنل، نیو اسلام آباد اور لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پر ای گیٹ نصب ہوں گے، جس کے لئے ٹینڈر طلب کرلیے گئے ہیں، جب کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے منصوبے کے لیے ٹینڈر نوٹس کا اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔

ای گیٹ نصب ہونے کے بعد ملکی ائیر پورٹس  پر مسافروں کو پاسپورٹ یا ٹکٹ دکھانے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی، مسافر ائیرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ اور ٹکٹ اسیکن کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر کے جہاز میں سوار ہوسکتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی سفری سہولت میسر ہوگی۔

ای گیٹس خود کار طریقے سے مسافر کی شناخت کی تصدیق کے لئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں چپ میں موجود ڈیٹا کو استعمال کرتی ہیں، مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریق کار کا مجموعہ استعمال کرکے بایومیٹرک تصدیق سے گزرتے ہیں، شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد ، جسمانی رکاوٹ جیسے گیٹ یا ٹرنسٹائل گزرنے کی اجازت دینے کے لئے کھل جاتی ہے۔

 

The post ملک کے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس نصب کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aZJlbY

پی ٹی ایم رہنما ایم این اے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

 کراچی: انسدادِ دہشتگردی کی منتظم عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) رہنما ایم این اے ملزم علی وزیر و دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو پولیس نے پی ٹی ایم رہنما ایم این اے ملزم علی وزیر و دیگر کو پیش کیا۔ عدالت نے ملزم علی وزیر سمیت دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت تک مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق علی وزیر و دیگر نے ملکی اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ ادا کئے۔ عوام کو اشتعال دلوایا۔ ملزم علی وزیر و دیگر کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

The post پی ٹی ایم رہنما ایم این اے علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rHDFcE

چین کا نیشنل ہائی وے 5 کی مرمت کیلئے پاکستان سے 100 ملین ڈالرز کا معاہدہ

 اسلام آباد: پاکستان اور چین کے  مابین نیشنل ہائی وے 5 کی مرمت کیلئے 100 ملین ڈالرز گرانٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  منصوبے کے تحت این ایچ 5 کے 66 کلومیٹر پر مشتمل چار حصوں کی مرمت کی جائے گی، معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور چین کے سفیر نے شرکت کی۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق منصوبے کے تحت این ایچ 5 کے 66 کلومیٹر پر مشتمل چار حصوں کی مرمت کی جائے گی، جس میں ہالا اور مورو کا حصہ شامل ہے، این ایچ 5 منصوبے کی تکمیل سے شمال جنوب رابطہ بڑھے گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ این ایچ 5 مرمتی منصوبے کیلئے چین کی طرف سےگرانٹ کے شکر گزار ہیں، چین کی جانب سے انسداد کورونا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں، سی پیک پاک چین دوستی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ سماجی و معاشی ترقی کیلئے تعاون جاری رہے گا۔

The post چین کا نیشنل ہائی وے 5 کی مرمت کیلئے پاکستان سے 100 ملین ڈالرز کا معاہدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3puJhVM

تحریک انصاف کے وزیرسبطین خان کے خلاف نیب ریفرنس دائر

 لاہور: نیب نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیرسبطین خان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے صوبائی وزیرسبطین خان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائرکردیا ہے جس میں سبطین خان سمیت 8 افراد کونامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس 2 فولڈرزاور500 صفحات پر مشتمل ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق صوبائی وزیر پر اختیارات سے تجاوزکے الزامات ہیں، سبطین خان نے بطوروزیرمنرل اینڈ مائنزاختیارات سے تجاوزکیا، سبطین خان کے غیرقانونی اقدامات سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نیب نے سبطین خان کودوران انکوائری گرفتارکیا تھا، ملزم پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے کے غیرقانونی ٹھیکے من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے تاہم کچھ عرصے بعد انہیں رہا کردیا تھا۔

The post تحریک انصاف کے وزیرسبطین خان کے خلاف نیب ریفرنس دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WXxR0t

ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پمز سے ڈی چوک کی جانب مارچ

 اسلام آباد: ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز سے ڈی چوک کی جانب مارچ کیا۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز ہسپتال سے ڈی چوک کی جانب مارچ شروع کردیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے قائدین، پیرا میڈیکس اور نرسز ایسوسی ایشنز شریک ہیں جبکہ مارچ کی قیادت چئیرمین فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج 17 روز سے جاری

مارچ کے شرکاء کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔  قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج دھرنے کی صورت اختیار کر سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان فی الفور ایم ٹی آئی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کریں، ایم ٹی آئی آرڈیننس حکومت کی غریب دُشمن پالیسیز کا ایک مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طبی اصلاحات کا مقصد نجکاری نہیں بلکہ غریبوں کو سہولیات دینا ہے، وزیراعظم

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ڈی چوک میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ مارچ کے ہمراہ وفاقی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور ڈی چوک میں بھی پولیس اہلکاروں کی جانب سے پوزیشنز سنبھال لی گئی ہیں۔

The post ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پمز سے ڈی چوک کی جانب مارچ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aVuAa9

سندھ میں کورونا ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع

کراچی: سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے اور سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کی منظوری

کورونا ویکسین کے لئے سندھ میں رضاکارانہ ٹرائل جاری ہیں، کورونا ویکسین ٹرائل کی جامع رپورٹ وفاقی وزارت صحت کو ارسال کی جائےگی، اور ملک میں پہلے مرحلےمیں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کی کمیٹی نے بھی چین سے کورونا ویکسین خریدنےکی منظوری دی ہے۔

The post سندھ میں کورونا ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WXEK1R

چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبرپختون خوا میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبرپختون خوا کے ضلع کرک میں مندر جلانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے، اور چیف جسٹس نے آئی جی پی اور چیف سیکریٹری خیبرپختون خوا سے سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، جب کہ مندرجلانے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت 5 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کرک میں مشتعل افراد نے مندر مسمار کردیا

اعلامیے  میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سے پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے ملاقات کی تھی، اور رمیشن کمار نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے مندر جلانے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحصیل بانڈہ داد شاہ کے علاقہ ٹیری میں مندر کی توسیع کا کام جاری تھا کہ اس دوران مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور مندر پر چڑھائی کرتے ہوئے آگ لگادی اور مندر مسمار کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے مندر میں توسیع  قبول نہیں۔

 

The post چیف جسٹس نے کرک میں مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MlFThI

خواجہ آصف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 لاہور: احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ کے رہنماخواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔

نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز نے خواجہ آصف کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیش کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے مجھ سے راولپنڈی میں تفتیش ہوئی، وہاں مجھ سے کچھ نہ ملا تو اب لاہور بھجوا دیا ہے۔

جج جواد الحسن نے ریمارکس دیے کہ جب شہباز شریف یہاں تقریر کرتے تھے تو دل کرتا تھا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر بن جاؤں، یہ پہلا ریمانڈ ہے اس لیے نیب کی استدعا منظور کر لیتے ہیں۔

عدالت نے خواجہ آصف سے فیملی اور وکلا کو ملاقات کرانے اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 14 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہیں۔

The post خواجہ آصف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JxF1pb

2020؛ معروف عالم دین، پولیس اور شہریوں سمیت 8 افراد شہید

 کراچی: سال 2020 میں دہشت گردوں نے شہر کا امن تباہ کرنے کیلیے کئی وار کیے، ان حملوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، معروف عالم دین ،پولیس ، رینجرز اور غیرملکی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اوران واقعات میں معروف عالم دین ، پولیس اور شہریوں سمیت 8 افراد شہید ہوئے۔

گلشن اقبال میں رہائشی عمارت اورنیو کراچی میں برف فیکٹری میں 2 پراسرار دھماکے ہوئے جن 19 افراد جاں بحق اور متعداد افراد زخمی ہوئے ، دہشت گردوں نے دستی بموں رینجرز اورپولیس پر 6 حملے کیے گئے، جن میں ریٹائرڈ افسر سمیت 2 افراد جاں بحق اوررینجرزاہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے،شیریں جناح کالونی میں بس اڈے کے قریب دھماکے میں 6افراد زخمی ہوئے، کلفٹن اور سپرہائی وے پرغیرملکی شہریوں کو نشانہ بنایا جن میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق 29 جون رواں سال کا سب سے دہشتگردی کا بڑا واقعہ ہوا،دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت ملک کے سب سے بڑے حصص بازارپرحملہ کیاگیا جسے پولیس ،رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں ملکرنہ صرف ناکام بنایا بلکہ چند منٹوں میں ہی حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا،دہشت گرد حملے میں پولیس کے سب انسپکٹرشاہد علی اورتین سیکیورٹی گارڈزنے جام شہادت نوش کیا۔

10اکتوبرکو شاہ فیصل کالونی میں معروف عالم دین ڈاکٹرمولانا عادل خان کو دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جبکہ حملے میں مولانا عادل خان کے ڈرائیوربھی شہید ہوئے تھے۔

20اکتوبرکو شیریں جناح کالونی میں بس ٹرمینل کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں 6افراد زخمی ہوئے جبکہ 21 اکتوبرکی صبح گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پرہونے والے دھماکے سے9افراد جاں بحق اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے،31 اکتوبرکوجمشید روڈ پرمفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوئے لیکن ان کی زندگی محفوظ رہی۔

The post 2020؛ معروف عالم دین، پولیس اور شہریوں سمیت 8 افراد شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mZzFRi

چینی کمپنی ’سائنوفارم‘ سے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوسزخریدی جائیں گی، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ ڈوسزخریدی جائیں گی۔

وفاقی وزیرسائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے خاتمے کے لیے ابتدائی طورپرچین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین کی بارہ لاکھ Doses خریدی جائیں گی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرزکو مفت مہیا کی جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹراگرکوئی اوربین الاقوامی طورپرمنظور شدہ ویکسین امپورٹ کرنا چاہےتو وہ بھی کرسکتا ہے۔

The post چینی کمپنی ’سائنوفارم‘ سے کورونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوسزخریدی جائیں گی، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/381Jz0h

2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے، یواین سیکرٹری جنرل

نیو یارک: یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نئے سال کی آمد پروڈیوپیغام میں کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا، کووڈ 19 نے ہماری زندگیوں کومتاثرکیا اورتکالیف دیں، وبا پھیل رہی ہے جوموت نئی نئی شکلوں میں سامنے آرہی ہے۔ یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں غربت، عدم مساوات اوربھوک بڑھ رہی ہے۔

یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث ہرجگہ عدم تحفظ ہے، کتنے ہی لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، کووڈ کی وجہ سے سب نے ایک دوسرے کی مدد کرنا سیکھا، ہمارے فرنٹ لائنرزنے ہمیں سہارا دیا، سائنسدانوں نے ویکسین کو کم وقت میں تیار کیا۔ اگر ہم متحد اور پر امن ہوکر کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو دنیا بہتر ہوسکتی ہے۔ پوری دنیا کونیا سال مبارک ہو، نئے سال میں امید کی کرن نظرآرہی ہے۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کاربن سے پاک گیسوں کے اخراج کا ہدف 2050 تک حاصل کرنے کیلئے عالمی اتحاد قائم کیا جائے، آئیے مل کرماحولیاتی بحران کا مقابلہ کریں اورکورونا کے پھیلاؤ کوروکیں۔

 

The post 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے، یواین سیکرٹری جنرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MgytvX

سال نو پر ساحل جانیوالی کوئی سڑک بند نہیں کی جائیگی

 کراچی:  ٹریفک پولیس کا سال نو کے موقع پر بغیر ہیلمٹ، ٹوٹے ہوئے سائلنسر یا بغیر سائلنسر، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکل چلانے والوں، غفلت اور لاپروائی  سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب شہری نئے سال کی آمد پر مختلف تفریحی مقامات جیسے کلفٹن، باغ ابن قاسم  اور سی ویو کا رخ کریں گے،ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے کسی بھی سڑک کو بند نہیں کیا جارہا ہے، صرف سی ویو پر میک ڈونلڈ سے ولیج ریسٹورنٹ تک ٹریفک ون وے چلے گی، شہریوں سے اپیل ہے وہ ٹریفک قوانین کے مطابق مذکورہ  مقام کا رخ کریں ون وے ، تیز فتاری ، ٹریفک لین کی خلاف ورزی ہرگز نہ کریں تمام ہیوی ٹریفک جس میں واٹر ٹینکر ، ڈمپر ، ٹرالر، ٹرک شامل ہیں ان کو شام 6 بجے سے ٹریفک نارمل ہونے تک شہرمیں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کے مطابق سی ویو روڈ،شارع فیصل،عبداللہ ہارون روڈ، ڈاکٹر ضیا الدین احمد روڈ، مائی کولاچی روڈ، کورنگی روڈ، اور ایم ٹی خان روڈ کسی بھی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ بغیر ہیلمٹ، ٹوٹے ہوئے سائلنسر یا بغیر سائلنسر ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں ، غفلت اور لاپرواہی  سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف  قانونی کاروائی کی جائے گی اور مزید قانونی کاروائی کے لیے انھیں مقامی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ شہری زحمت اور پریشانی سے بچنے کیلئے  ٹریفک قوانین کا مطابق گاڑی چلائیں، ٹریفک سے متعلق کسی  بھی قسم کی مدد کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن نمبر 1915 پر رابطہ کریں۔

The post سال نو پر ساحل جانیوالی کوئی سڑک بند نہیں کی جائیگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WXxCm3

یخ بستہ ہوائیں تیز؛ سردی کی لہر کا دورانیہ 7 روز بڑھنے کاامکان

 کراچی: شہر میں سردی کی موجودہ لہر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق موجودہ سردی کی لہر کا دورانیہ بڑھنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت مزید ایک ہفتہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس قبل یہ امکان موجود تھا کہ جمعہ سے شہر میں سردی کی لہر میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔

خالد ملک کے مطابق اگلے چند روز کے دوران اس بات کا امکان موجود ہے کہ کم سے کم پارہ کمی سے یک ہندسی (سنگل ڈیجیٹ) تک پہنچ جائے تاہم سردی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان نہیں ہے، چندروز کے دوران شہر میں بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار متوازن اور معمول سے تیز ریکارڈ ہوسکتی ہیں، مغربی اثرات کے دوران سمندرکی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرکا کم سے کم پارہ 9.4 اورزیادہ سے زیادہ 22.7 ڈگری رہا ، صبح کے وقت نمی کا تناسب 13 اور شام میں57 فیصد رہا،ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار38 کلومیٹر رہی،دھند کی وجہ سے صبح کے وقت حد نگاہ کم ہوکر4 کلومیٹررہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ آج (جمعرات)کو موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 8 سے10 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

The post یخ بستہ ہوائیں تیز؛ سردی کی لہر کا دورانیہ 7 روز بڑھنے کاامکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rGp7tD

گرین لائن منصوبے کیلیے بسوں کا معاہدہ ہوگیا، گورنر سندھ

 کراچی: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کے لیے وفاقی حکومت کا بسوں کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے۔

گورنرہاؤس میں نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے47ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے شرکاسے گفتگو میں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کے لیے وفاقی حکومت کا بسوں کے لیے معاہدہ ہوگیا ہے اور بہت جلد بسیں شہر میں رواں دواں ہوں گی، وفاق شہر کے انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کے لیے بھرپور مدد فراہم کررہا ہے اس ضمن میں 50جدید فائر ٹینڈرز اور 2 بازرزکی فراہمی کے لیے بھی معاہدہ کرلیاگیا ہے اوریہ سب کراچی کے لیے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ افسران کی تربیت انھیں نئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے میں بھرپور مددفراہم کرتی ہے اور امید ہے تربیتی پروگرام سے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ محکمہ پولیس کی استعداد کار کو مزید بڑھایا جا سکتاہے،ہمیں بابائے قوم کے رہنما اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شیوا اپنانا ہوگاکیونکہ جو قوم اپنے بانی کے نقش قدم پر چلنا بھول جاتی ہے وہ ترقی بھی نہیں کرسکتی،امید کرتاہوں کہ تربیتی پروگرام میں شریک افسران اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے محکمہ پولیس کا نام روشن کریںگے کیونکہ قوم کوفعال پولیس نظام کی ضرورت ہے۔

The post گرین لائن منصوبے کیلیے بسوں کا معاہدہ ہوگیا، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aXbPTB

رواں سال مختلف علاقوں سے 303 بچوں کی لاشیں ملیں

 کراچی:  ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے رواں سال 2020 میں شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے واقعات جس میں فائرنگ، ٹریفک حادثات، خودکشی، دھماکوں، تشدد زدہ، ڈوبی ہوئی اور نوازئیدہ بچوں کی لاشوں کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے جبکہ رواں مختلف علاقوں میں مریضوں کو پہنچنے اور کورونا جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بھی جاری کی ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2020 میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 25 ہزار 380 مریضوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ کورونا سے 3 ہزار 318 افراد جاں بحق ہوئے جس میں مارچ میں13 ، اپریل میں 165 ، مئی میں 501 ، جون میں سب سے زیادہ 934 ، جولائی میں 578 ، اگست میں 126 ، ستمبر میں 40 ، اکتوبر میں 53 ، نومبر میں 294 جبکہ دسمبر میں 605 افراد جاں بحق ہوئے۔

ایدھی ریکارڈ کے مطابق سال 2020 کے دوران ٹریفک حادثے میں679 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 9 ہزار 111افراد زخمی ہوئے ،جنوری کے مہینے میں 98 ، فروری میں 78 ، مارچ میں 36 ، اپریل میں 27 ، مئی میں 42 ، جون میں 55 ، جولائی میں 46 ، اگست میں 49 ، ستمبر میں 64 ، اکتوبر میں 71 ، نومبر میں 85 جبکہ دسمبر میں 28 افراد ٹریفک حادثات میں زندگی سے محروم ہوگئے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 315 افراد جاں بحق جبکہ 786 افراد زخمی ہوئے ، فائرنگ سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں 44 رواں سال نومبر میں ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ زخمی 95 بھی نومبر میں ہوئے ، شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 103 تشدد زدہ لاشوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے شہر کے مختلف اسپتالوں میں پہنچایا جس میں سب سے زیادہ 19 لاشیں مئی کے مہینے میں ملیں۔

ایدھی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی ڈوبی ہوئی 186 لاشوں کو ایدھی کے رضا کاروں نے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا ، خودکشی کے واقعات میں موت کو گلے لگانے والے 145 افراد جس میں خواتین بھی شامل ہیں انھیں ضابطے کی کارروائی کے لیے جائے وقوع سے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔

شہرمیں مختلف دھماکوں میں 42 افراد جاں بحق جبکہ 129 افراد زخمی ہوئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 303 نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو بھی ایدھی کے رضا کاروں نے سرد خانے منتقل کیا ، شہر میں مختلف دیگر واقعات میں 804 افراد جاں بحق جبکہ 212 افراد زخمی ہوئے۔

The post رواں سال مختلف علاقوں سے 303 بچوں کی لاشیں ملیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rIwxfV

ڈینیل پرل کیس میں عمر شیخ کے خلاف مقدمہ چلانے کیلیے تیار ہیں، امریکا

 واشنگٹن:  ڈینیل پرل کیس میں امریکا ماسٹر مائنڈ پر مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے۔

اے ایف پی اور برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل جیفری روزن نے کہا کہ واشنگٹن حکومت امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل کے معاملے میں قصوروار قرار دیئے گئے احمد عمر سعید شیخ کے خلاف اپنے یہاں مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے، عمر شیخ کو ایک پاکستانی عدالت نے حال ہی میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

The post ڈینیل پرل کیس میں عمر شیخ کے خلاف مقدمہ چلانے کیلیے تیار ہیں، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38M5vf6

بلاول نے اچھی باتیں کیں، سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ مشترکہ ہوگا، مریم نواز

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے میاں صاحب کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا تو دنیا دیکھے گی میاں صاحب کا پاسپورٹ بائیس کروڑ عوام ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع ورکرز کنونشن سے خطاب اور مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ ہوا تو دنیا دیکھے گی،نوازشریف کا پاسپورٹ 22کروڑ عوام کا ہے، سلیکٹڈ عمران خان اور اس کے سلیکٹرز ناکامی اور شرمندگی کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمزور وزیراعظم آتا ہے تو بھارت پاکستان پر وار کرتا ہے، نواز حکومت ہو تو مودی خود چل کر آتا ہے، پاک فوج میں محب وطن لوگ ہیں، تمام پاپا جونز نہیں ہیں، اسلام آباد میں مولانافضل الرحمن کی رہائش گاہ پر مریم نواز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے میاں صاحب کا پاسپورٹ منسوخ ہوگا تو دنیا دیکھے گی میاں صاحب کا پاسپورٹ بائیس کروڑ عوام ہے، ضمنی الیکشن و سینٹ الیکشن میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے ہوگا، بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی تجاویز پی ڈی ایم کے سامنے رکھیں گے، میں خود بلاول کوسننا چاہوں گی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملاقات مختلف امور پر گفتگو ہوئی پی پی پی کے سی ای سی اجلاس پر بھی غور ہوا ہے، پی پی اجلاس میں مثنت رویہ سامنے آیا ہے، یکم جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا ، خواجہ آصف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، اس روش کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کشمیریوں کے ساتھ ہیں، جب آپ پر ظلم ہوتا ہے تو نوازشریف اور مریم نواز کا دل لہو لہان ہوتا ہے، جب آپ کے بیٹوں کی شہادت ہوتی ہے تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے مودی کی جھولی میں کشمیر جاکر گرتا ہے، بھارت نے پاکستان کی شہ رگ پر وار کیا اور کامیاب ہوا، جب کمزور حکومت ہوتو دشمن بھارت پاکستان پر وار کرتا ہے جبکہ عوامی وزیراعظم نوازشریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی جیسا خود چل کر پاکستان آتا ہے۔

The post بلاول نے اچھی باتیں کیں، سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ مشترکہ ہوگا، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38NsyGj

وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان31 جنوری کو کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے، اپوزیشن اپنا فیصلہ کرلے۔

شاہ محمود قریشی نے وزیر اطلاعات شبلی فراز اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان31 جنوری کو کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے، اپوزیشن اپنا فیصلہ کرلے، پی ڈی ایم کا بیانیہ ایک جماعت نے پاش پاش کر دیا، اگر آپ استعفے دے کر پارلیمنٹ سے باہر جانا چاہتے ہیں تو پھر سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں شرکت کی بات کیوں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ احتساب سے ہٹ کر قومی ایشوز پر ہم اپوزیشن کے ساتھ بات کرنے کیلیے تیار ہیں۔ اپوزیشن کے 2ارکان کے استعفے اسپیکر کے پاس آئے ہیں اگر یہ سنجیدہ ہیں تو اسپیکر کے پاس پیش ہوں۔

شاہ محمود نے کہا ہماری حکومت سیاسی انتقام کی قائل ہے نہ احتساب سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ نیب ایک خود مختار اور آزاد ادارہ ہے۔ خواجہ آصف منی ٹریل دے دیتے تو شاید گرفتاری کی نوبت نہ آتی، وہ اپنی گرفتاری کی خود ہی وضاحت دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان جواب دینے کے بجائے کہتے ہیں دیکھیں گے کہ کیسے نوٹس بھیجتے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔ اپوزیشن کا بیانیہ تضادات کا مجموعہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق جو فیصلے کئے ان سے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا بدقسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے اداروں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا انہی کے سہولت کاری سے ناجائز دولت ملک کے باہر لیکر گئے او ملک کو غریب سے غریب تر کر دیا۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا مستعفی شخص کو سپیکر اسمبلی کے پاس پیش ہونا ہوتا ہے یا ہاتھ سے لکھی تحریر پیش کرنی ہوتی ہے۔ ن لیگ کے ارکان ہمت کریں اور سپیکر کے پاس پیش ہو جائیں۔ انہوں نے کہا پہلی دفعہ پاکستان میں ایسا شخص اوپر بیٹھا ہے جس کو سپریم کورٹ نے صادق و امین قرار دیا ہے، اس وجہ سے کیس منطقی انجام تک پہنچ رہے ہیں۔

The post وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3htpuTX

2020؛ پاکستان کی متعدد اہم شخصیات انتقال کرگئیں

 اسلام آباد: سال 2020 کئی حوالوں سے دنیا کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا، اس سال ملک کی متعدد سیاسی اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں۔

دنیا بھر میں پھیلی کورونا وبا کے باعث متعدد شخصیات بھی اس کا نشانہ بنیں۔ معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل اور سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم 7 جنوری 2020کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔ وہ بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں 1928 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 91برس تھی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق15فروری 2020کو علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔ کراچی کے سابق میئر اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نعمت اللہ خان 90 برس کی عمر میں25 فروری 2020 کو انتقال کرگئے تھے۔

The post 2020؛ پاکستان کی متعدد اہم شخصیات انتقال کرگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rRpuSu

سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں، مریم نواز

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی خود چل کر آتا ہے، کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، وازشریف کو مودی کا یارکہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔ 

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عاجزی سے کہہ رہی ہوں میں دلیر انسان کی بیٹی ہوں، نوازشریف اور راجہ حیدر سے دلیری سیکھتی ہوں، نوازشریف جب آئیں گے تو پتہ لگ جائے گا۔

ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ تو تھا اب دل کا رشتہ بھی بن گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جب شہادتیں ہوتی ہیں تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں، کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہ رگ پر وار ہوتا ہے، جب نوازشریف کی حکومت ہوتی تھی تو مودی خود چل کر آتا تھا، نوازشریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مجھ سے خوف زدہ ہے، میرے اعلان پرعمران خان کو اتنا ڈر تھا کہ مجھے گرفتار کرلیا، نوازشریف کی زبان بند ہے لیکن آج ہمارے مخالف بھی ان کی زبان بول رہے ہیں، جو الزامات نوازشریف پر لگائے گئے تھے آج حکمران خود ان کی زد میں ہیں، نواز شریف پر ایک الزام ثابت نہیں ہوا،  نیب عدالت کا جج گھر آکر نوازشریف سے معافی مانگتا ہے، انہوں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا، جو اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہے اللہ تعالیٰ اسے سرخرو کرتا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی کرسی پر ایک ڈمی کو بٹھایا ہوا ہے، سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں۔

The post سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rylCp8

16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے، وزیر داخلہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

شیخ رشید نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کرتا ہوں، دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں تعینات کررہے ہیں، اسلام آباد میں تمام ناکےختم کرکے صرف تین رہنے دیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری سے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن ہوں گے جن میں چین اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کررہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی تو ضمنی الیکشنز میں بھی لے گی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، یہ سب چور اپنی چوری بچانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔

The post 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38MMA3N

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ: احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت دوئم میں مہرگڑھ کے ورثہ کی بحالی کی مد میں دئیے گئے فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی عدالت میں عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،  جب کہ کیس میں اسلم رئیسانی کے ایک عزیز عبدالنبی رئیسانی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 64 سالہ اسلم رئیسانی ایم فل کی ڈگری لینے کے خواہاں

کیس میں نوابزادہ لشکری رئیسانی اورسابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی نے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مہر گڑھ کی تزئین اور بحالی کی مد میں فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

 

The post سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2L2ZXF0

سپریم کورٹ نے سندھ بھر میں تمام سرکاری اراضی واگزار کرانے کا حکم دے دیا

کراچی: عدالت عظمیٰ نے صوبے بھر میں تمام سرکاری اراضی واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل 3 رکنی بینچ کے روبرو زمینوں کے ریکارڈ میں جعلسازی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کتنے رفاعی پلاٹس، پارکس، سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی؟۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بتایا کہ ہم 7 کروڑ فائلوں کا  کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کرچکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ متوازی فائلیں بھی چل رہی ہیں روز جعلسازی سامنے آتی ہے۔ مختیار کار اپنے دفتر اور گھر میں ریکارڈ بناتے ہیں۔ جسٹس سجاد علیشاہ نے ریمارکس دیئے ٹھٹہ میں تو بہت گڑبڑ ہے ہر ایک نے وہاں مرضی سے ریکارڈ بنایا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قاضی شاہد پرویز نے کہا کہ ٹریکنگ کوڈ کے زریعے 1985 تک ریکارڈ آن لائن دیکھا جاسکتا ہے، کمپیوٹرائزیشن کے دوران 2 لاکھ 45 ہزار ریکارڈ جعلی نکلا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سپر ہائی وے پر چلے جائیں آپ کو قبضہ نظر آجائے گا کتنی زمینوں پر قبضہ ہے، سرکاری زمینوں پر غیر قانونی تعمیرات بھری پڑی ہیں، پورے کا پورا شہر آباد ہورہا ہے، یونیورسٹی روڈ پر آگے جائیں سب غیر قانونی تعمیرات سے بھرا پڑا ہے۔ ملیر جائیں دیکھیں غیر قانونی دیواریں کھڑی ہوئی ہیں، ایک نہیں درجنوں 15، 15 منزلہ عمارتیں سرکاری زمینوں پر بن گئی ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا آپ کتنےعرصہ سے ممبر ہیں؟ آپ کچھ کرکے دکھائیں، بتائیں کتنی سرکاری زمینیں واگزار کرائی ہیں، آپ کو حکم کی ضرورت نہیں یہ آپ کی ذمہ داری ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو نے کہا کہ ملیر میں حال ہی میں ایک ہزار ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔

عدالت نے محکمہ آب پاشی، جنگلات اور دیگر محکموں کی زمینیں بھی واگزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو زمینوں پر قبضہ کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام سرکاری اراضی پر قبضوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے صوبے بھر میں سرکاری اراضی واگزار کرانے کا حکم دیا ہے۔

The post سپریم کورٹ نے سندھ بھر میں تمام سرکاری اراضی واگزار کرانے کا حکم دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aTL4iY

پیپلزپارٹی  کے رہنماؤں کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما آج ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کریں گے جب کہ فنکشنل لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، اس حوالے سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات شیڈول ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وفد آج ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ کرے گا، وفد میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی اور دیگر شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اجلاس، اراکین نےاستعفوں کو نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا

دونوں جماعتوں کی جانب سے سینیٹ الیکشن، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ دونوں جماعتوں کی قیادت مردم شماری نتائج پر بھی مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ  لے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ یپپلزپارٹی کی جانب سے فنکشنل لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، جس میں سیاسی صورتحال، سینیٹ انتخابات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے فنکشنل مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ دونوں جماعتیں مردم شماری، سندھ کے جزائر اور دیگر متنازعہ امور پر مشترکہ مؤقف کے لئے بات چیت کریں گی۔

 

The post پیپلزپارٹی  کے رہنماؤں کے حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pAsoJq

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی: پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، اور اس مظاہرے کا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی مشاہدہ کیا۔

ترجمان کے مطابق فائر کئے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ہمارے جوان اور آفیسرز ملکی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

 

The post پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37V35f0

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ججز نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے حلف اٹھالیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف ہٹا لیا، حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے نے حلف لیا، دونوں ججز کو ایک سال کے لیے ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے۔

The post اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ججز نے حلف اٹھالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WWF7d6

خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور، متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کل تک لاہور میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کو راہداری ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نے خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کل تک متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

خواجہ آصف کو گزشتہ رات نیب لاہور نے اپنی حراست میں لیا تھا اور ان کا راہداری ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد اب نیب لاہور منتقل کیا جائے گا۔ انہیں رات طبی معائنہ کرکے نیب راولپنڈی کے آفس رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا

پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دو سالوں سے کیس بھگت رہا ہوں، لیکن نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑا ہوں، مجھ سے کہا جارہا ہے نواز شریف کو چھوڑ دو، ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

The post خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ منظور، متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WUD3lN

استعفے دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ استعفے دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفی دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، پی ڈی ایم نے استعفوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خواجہ آصف اپنی پارٹی اور قیادت کیساتھ مخلص ہے، ان کی گرفتاری سے پیغام ایک ہی ہے کہ یہ جبر اور ظلم ہے، یہ پی ڈی ایم اور ن لیگ کو پوری طاقت سے دبانے کی کوشش کریں گے، سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کا حصہ لینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

The post استعفے دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، رانا ثنااللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hqDu0J

جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت، بلاک 3 کی تیاری بھی شروع

 اسلام آباد: پاکستان ایئرفورس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

ملکی فضائی دفاع میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے کہ پاک فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری شروع کردی گئی اور جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیارے بھی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوگئے۔

پاک فضائیہ کا جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کے ساتھ آپریشنل ہوگا اور بھارت کے حاصل کردہ رافیل سے بہتر ہوگا۔

اسی کے ساتھ ساتھ پاک چین تعاون سے تیار کردہ 14 ڈبل سیٹ طیارے بھی آج پاک فضائیہ کے حوالے کیے گئے جو تربیت کیلئے بھی استعمال ہوں گے۔ ڈبل سیٹ جے ایف 17 کی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت سے بھی ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔

اسلام آباد میں جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیاروں کی بیڑے میں شمولیت اور جے ایف 17 بلاک تھری مینوفیکچرنگ کے آغاز کی تقریب ہوئی۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف سترہ بلاک ٹو ڈوئل سیٹ کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی مبارک باد دیتے ہیں، پاک فضائیہ بلاک تھری بہت اہم منصوبہ ہے، دفاعی پیداوار میں تعاون ہماری دوستی کی مثال ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ آج جے ایف 17 بلاک B کے ڈبل سیٹ طیاروں کی شمولیت ہورہی ہے، آج ہی کے روز جے ایف 17 بلاک 3 کی طرف بھی پیش رفت کررہے ہیں، اس سنگ میل کو عبور کرنے پر چین کے شکر گزار ہیں۔

قلیل دفاعی بجٹ کے باوجود پاکستان کا کامرہ کمپلیکس نومبر 2009 کے بعد سے اب تک سو سے زائد ملکی ساختہ جے ایف17 بلاک ون اور بلاک ٹو طیارے بنا کر پاک فضائیہ کے حوالے کر چکا ہے۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں اس طیارے نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ایل او سی پر بھارت کے ٹیکنالوجی میں برتر دو طیارے گرا کر پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا۔

The post جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیاروں کی پاک فضائیہ میں شمولیت، بلاک 3 کی تیاری بھی شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rGN9EO

حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں، شاہ محمود

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اہم بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کا بیانیہ تضادات کا مجموعہ ہے، پیپلز پارٹی نے استعفوں سے متعلق جو فیصلے کیے ان سے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، پیپلز پارٹی میں فیصلے کا اختیار آصف علی زرداری کے پاس ہے اور انہوں نے فیصلہ سنا دیا ہے، بلاول صرف دکھاوے کے لیے ہیں، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس نے واضح کردیا کہ ان کی اور پی ڈی ایم کی راہیں جدا جدا ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام میں واضح اختلاف جبکہ پیپلز پارٹی کا انکار سامنے آ گیا، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے بیانیے کے بخیے ادھیڑ دیے، انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے، انہیں حق ہے کہ وہ ضرور حصہ لیں لیکن یہ استعفوں کی رٹ چھوڑ دیں، قوم کے ساتھ مذاق نہ کریں، اب ان کا بیانیہ بدل چکا ہے، یہ پہلے استعفیٰ دے رہے تھے اب لینے کی بات کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان ان کے کہنے پر کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اجلاس، اراکین نےاستعفوں کو نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کردیا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں، یہ کبھی استعفے نہیں دیں گے، اگر یہ استعفے دینے کے حوالے سے سنجیدہ ہیں تو پھر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کبھی نہ کرتے، پیپلز پارٹی نے لانگ مارچ کو نواز شریف صاحب کی واپسی کے ساتھ جوڑ دیا ہے، یعنی یہ نہ استعفوں کے معاملے میں سنجیدہ ہیں اور نہ ہی لانگ مارچ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ن لیگ کے اندر بھی واضح تضادات ہیں، ایک سوچ شہباز شریف صاحب کی ہے جو مذاکرات کے حامی ہیں لیکن مذاکرات کو اپنی رہائی سے مشروط کر رہے ہیں جبکہ دوسرا دھڑا مذاکرات کا مخالف ہے، خواجہ آصف کی گرفتاری حکومت نے نہیں کی اور نہ ہی حکومت کے ایما پر ہوئی ہے، یہ گرفتاری نیب نے کی ہے جو خودمختار ادارہ ہے، پی ڈی ایم میں مختلف الخیال لوگ این آر او کے حصول اور مقدمات سے خلاصی کیلئے ایک جگہ جمع ہیں، میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ پی ڈی ایم کا اتحاد غیر فطری ہے اس لیے یہ چلنے والا نہیں۔

The post حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں، شاہ محمود appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pxChat

گمبھیرسیاسی منظرنامہ

ملکی سیاست میں دوطرفہ مزاحمتی کردارنے عوام کوذہنی دباؤمیں مبتلا کردیا ہے، حکومت اپوزیشن کے جلسوں سے پیدا شدہ صورتحال کوکنٹرول کرنے کی نئی اسٹرٹیجی پرعملدرآمد کررہی ہے، جس کے تحت حکومتی ذمے داروں کو نئے اہداف دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ترجمانوں پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی اسٹرٹیجی کے باعث اس بات کا اندیشہ ہے کہ سیاسی موسم مزیدگرم ہوگا۔

جس بات کی سیاسی فہمیدہ حلقوں کوامید پیدا ہو چلی تھی کہ جمہوری رویے بریک تھروکریںگے، ڈائیلاگ کا امکان پیدا ہوگا، استعفوں کی ترجیح ثانوی ہوگی، سیاسی طرزعمل پر حکومتی اور اپوزیشن ہارڈ لائنرز ایک قدم پیچھے ہٹ کرسسٹم کو رول پلے کرنے کی اسپیس دیں گے اورایسا امکان بھی پیدا ہوسکے گا جو حکومت اوراپوزیشن کو اس ریڈ الرٹ کے خطرہ سے بھی آگاہ کرسکے گا، جس کے بعد ہر سیاست دان اس بات کی خواہش کرے گا کہ اس لکیرکے اس پارجانے کے بعد سیاست کی حکمت ودانش ہی اس بات کا فیصلہ کرسکے گی کہ ملکی سیاست میں جمہوریت، رواداری‘ تدبرو دوراندیشی کتنی سکت باقی ہے۔

اندیشہ ہائے دوردراز بڑھنے لگے ہیں، اقتدارکی غلام گردشوں میں ماضی کی فرسودہ روایتوں کے نئے تجربے پھرسے کیے جانے لگے ہیں۔ مبصرین کا یہ کہنا کیسے غلط ثابت ہوسکتا ہے کہ اپوزیشن کے حالیہ جلسوں نے عجیب سائیکی پیدا کی ہے۔

لوگ کہتے ہیں کہ حکومت کو ڈر اس بات کا ہے کہ سیاسی اپوزیشن نے کورونا وائرس کو بھی اپنے حکومت مخالف سیاسی کھیل کا ایک پوائنٹ آف نو ریٹرن بنانے کا  فیصلہ کرلیا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا اس ضمن میں سیاسی مبصرین کے پاس اندازوں، خدشات اور بندگلی کا ایک بے صدا بھونپو ہے جسے حکومتی ماہرین پوری شدت سے بجا رہے ہیں اور اس پرخوش بھی ہورہے ہیں، مگر دوسری طرف حکومت اوراپوزیشن کی محاذ آرائی سے بے نیازحقیقت پسند سیاسی حلقوں کا انداز نظریہ ہے کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ،کراچی،کوئٹہ، ملتان ، پشاور اور دیگر اجتماعات وریلیوں سمیت لاہور ’’شو‘‘ کا تجربہ کرکے دیکھ لیا کہ حکومت مزاحمت اور تصادم میں کس حد تک جاسکتی ہے، اورکیا کھو سکتی ہے اورکیا پانے کی طاقت بھی رکھتی ہے۔

ایک گروہ وہ بھی ہے جو بھونپو لے کر مطلع کرتے ہیں کہ حکمراں اوراپوزیشن اس لڑائی میں اپنے ان ووٹرزکو فراموش کررہے ہیں، جن کے ووٹوں کے طفیل وہ سیاسی سومنات کے بڑے بتوں کا روپ دھارکر ایک دوسرے کے مقابل کھڑے ہوئے ہیں، وہ دراصل جمہور کے جذبات سے کھیلنے کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ملک کے کروڑوں ووٹرز نے حکومت اور اپوزیشن کو اپنے ووٹوں سے سیاسی طاقت عطا کی ہے، جمہوریت کا سارا حسن عوام کا عطاکردہ ہے، سارے منتخب ایوان ، پارلیمنٹ ، اقتدارکا سارا کھیل،رگوں میں دوڑتا جمہوری عمل، وطن عزیزکی ساری رونق عوام کی امنگوں کے دم سے ہیں۔

سیاستدان اس خواب وخیال کے گھوڑے سے نیچے اتریں اور زمینی حقائق پر ایک افلاطونی نگاہ ڈالیں۔ اس یونانی مرد قلندرکے اس قول پر نظرڈالیں جو کسی فلسفی ،کسی خرد مند ،روشن ضمیر، بلند حوصلہ اور انصاف پسند شخص کو عنان اقتدارکا مستحق سمجھتا تھا، جو یہ کہتا تھا کہ shame is the country who is led by orator،جن سیاست دانوں کی عمریں اس کام میں گزر چکیں، وہ اب گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقعے پر منعقد کردہ جلسے کو ٹیسٹ کیس کے آئینہ میں دیکھ رہے ہیں، ان کی نگاہیں بے یقینی کی دلدل نشین جمہوریت ، منزل سے گریزاںسسٹم پر پڑنے والے غیر مرئی دباؤ، پارلیمان کی بے وقعتی پرمرکوز ہیںجسے بعض سیاسی رہنما آج کل ڈس فنکشنل بھی کہنے لگے ہیں۔

اسی تناظر میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی کی انٹری بھی قیاس آرائیوں کی زد میں ہے، وہ ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں۔کچھ باریک بین، سنجیدہ اور منجھے ہوئے تجزیہ کار اور سیاستدان ڈائیلاگ کی ضرورت کو محسوس توکرتے ہیں مگراس کی سیاسی منطق، جمہوریت کی ساکھ ، اپوزیشن کی زیربحث تحریک کے اتار چڑھاؤ، ملکی سیاسی تاریخ اورآیندہ انتخابات کے سناریوکودلچسپ سیاق وسباق  کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ موجودہ قومی سیاست تاریخ کے جمہوری تسلسل سے محروم ہے، لوگ 72  سالوں کی سیاسی صحرا نوردی کا ذکر توکرتے ہیں۔ ادیبوں، معاشی مبصرین، دانشوروں اور مورخوں نے بنتی ٹوٹتی اسمبلوں کا ایک درد انگیز بیانیہ بھی مختلف پیرائے اور تجربات کے نچوڑکی صورت بکھرے اوراق میں رقم کیا ہے، سب یہی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو تاریخ کے ان اوراق سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

وقایع نگاروں اور ٹی وی چینلز پرگفتگوکرنے والے تجزیہ کاروں کو رنج اس بات کا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت، ممتازسیاستدان، پارلیمنٹیرنز اور ریاست وحکومت کے رمز شناس اس جمہوریت کو پورے قافلے کو بندگلی میں جاتے دیکھ رہے ہیں مگر پورا سچ قوم کو بتاتے نہیں کہ روشنی کی کوئی کرن ہے بھی یا نہیں؟ یہ المیہ ہے کہ جمہوریت وآمریت ہمیشہ قوم کو ایک سکے کے دونوں جمہوری رخ دکھائے نہیں جاتے بلکہ ایک عجیب تیسرا بیانیہ سامنے لایا جاتا ہے اوروہ بندگلی کا ہے جب کہ منطق کا ہی یہ سوال ہے کہ بندگلی کا حوالہ دیا جاتا ہے، اس گلی کا ذکر سیاست میں کب نہیں ہوا اور وہ تاریک سرنگ کتنی بار قومی زندگی میں آکر تباہی مچاتی چلی گئی۔ مگر اس گلی میں اہل اقتدارکم وبیش خاطر غزنوی کا ایک مشہورشعرضرورعوام کو سناتے رہے کہ

میں اسے شہرت کہوں یا اپنی رسوائی کہوں

مجھ سے پہلے اس گلی میں میرے افسانے گئے

آج دنیا کورونا وائرس کے عذاب میں مبتلا ہے۔ طاقتورجمہوری ممالک بھی اس جرثومہ کے ہاتھوں بے بس و لاچار نظر آئے، دیوہیکل معیشتیں زمین بوس ہوکر رہ گئیں، سماجی رشتے ٹوٹ گئے، خوبصورت  انسانی چہرے ماسک نے چھپا لیے، سماجی فاصلہ اورہجوم سے دوررہنے کی ہدایات نے قربتوں میں فاصلے بڑھادیے۔ ماہرین طب نے تھک ہارکراب کہنا شروع کیا ہے کہ احتیاط ہی لازم ہے، بس احتیاط کیجیے، بلا ضٖرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ماسک پہنیں۔ دنیا کے ماہرین  ویکسین کی آمد کی نوید دیتے ہیں مگر ویکسین ایک چھلاوا بنی ہوئی ہے۔

دنیا منتظر ہے، لیکن سیاست دان کورونا کو رو بھی رہے ہیں مگر اپنی سیاسی لڑائی ختم کرنے پر تیار نہیں ہوتے، جانتے ہیں کہ کورونا دشمن جاں ہے، قوم کواسی باعث سخت چیلنجز درپیش ہیں،بیروزگاری بڑھ رہی ہے، لوگ نان شبینہ کو محتاج ہیں، نئی نسل جستجو میں ہے کہ حکمراں ان کے لیے روزگارکے وسیلے کھولیں۔ تعلیمی نظام اور ہمارے بچوں کو انتظار تھا کہ انھیں اچھی تعلیم ملے گی،ان کے اورکتابوں کے درمیان فاصلے کم ہونگے لیکن بدقسمی دیکھیے کہ جس قوم کو ایک نصاب کی خوشخبری ملنے والی تھی وہ جہالت کے اندھیروں میں گم ہورہی ہے۔ ایک ایسی مخلوق اسکولوں اورکالجوں میں پل رہی ہے جہاں اعلیٰ تعلیم وتدریس کی قدریں بس اشرافیائی طبقات کا حصہ ہیں۔

قارئین! سوچ رہے ہونگے کہ جب منظرنامہ اس قدرگمبھیر ہے اور ملکی جمہوریت پر ہرطرف سے الزامات کی بوچھاڑ ہے تو ہم کدھر جارہے ہیں، سچ کیا ہے، جمہوری سفرکی منزل حکمرانوں اور اپوزیشن کی نگاہوں سے اوجھل کیوں ہیں؟ معیشت اگر مستحکم ہو تو قوم اس استحکام کے جمہوری ثمرات سے محروم نہیں ہونی چاہیے۔ خطے میں ایک طوفان برپا ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی محاذ کھول رکھے ہیں، بلوچستان اس کے نشانہ پر ہے،وہ لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں سے باز نہیں آتا، جموں اور کشمیرکے عوام کرفیو، بربریت اورظلم وستم سہہ رہے ہیں۔

عالمی برادری نے اپنے کان ، لب اورآنکھیں بندکر رکھی ہیں، امن و انصاف کے جس آدرش پر اقوام متحدہ کا منشور مرتب ہوا تھا، اسے غالباً بھلا دیا گیا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی خطے کی صورتحال اور خطرات سے لاتعلق سی ہوگئی ہیں،کوئی ٹھوس کام نہیں ہورہا، قراردادوں ،اجلاس اور وعدوں پر ٹرخایا جاتا ہے، پاکستان کو سیاسی صحرا میں کب تک دھکیلا جائے گا، اہل سیاست کو خطے میں داخلی اورخارجی صورتحال کا کوئی حل نکالنا ہوگا، افغان امن کا مسئلہ اب کسی کروٹ بیٹھ جانا چاہیے۔

مشرق وسطیٰ میں حالات ناگفتہ بہ ہیں، عالم اسلام کو خطرات نے گھیر لیا ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا کہ کس لمحے دنیا کون سے نئے وائرس کا شکارہوجائے گی۔ ارباب اختیار اورقوم نے کورونا کا ایک وار تو سہہ لیا۔ اب اس دوسری لہرکے بعد کورونا کے اندر سے ایک نئے وائرس سے ہلاکتوں کی خبریں دی جارہی ہیں۔ آخر قوم کو معاشی آسودگی اور سیاسی اطمینان ملے گا بھی یا اس کے مقدر میں، الزامات اور محاذ آرائی کے گرم بگولے رقصاں ملیں گے۔ ان سوالوں کے عوام جواب مانگتے ہیں، اہل  نظر حلقے سخت تشویش میں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹھیک ہے کہ ملک میں تمام ترخرابیوں کے باوجود زندگی رواں دواں ہے۔

سب اچھے دنوں کا انتظارکررہے ہیں لیکن اچھے دن کب آئیں گے، ان کو لانے والے سیاستدان عوامی امنگوں کی ترجمانی کا حق ادا کریں گے تب ہی تو جمہوری ثمرات کا ٹریکل ڈاؤن شروع ہوگا۔ عام آدمی پوچھنے کی جسارت کرتا ہے کہ حکمراں مہنگائی کے خاتمہ، روزگارکی فراہمی  اور ترقی کی حقیقت پر قوم کوکب اعتماد میں لے گی،کب ووٓٹرزکی امیدیں برآئیں گی، ان کے گھر چولھے کب گیس کے بٓحران سے نجات پائیں گے۔ ان کے روزمرہ کے مسائل کے لیے منتخب نمایندے اپنے سارے اختلافات ترک کرکے باہم شیروشکر کب ہونگے، جمہوریت طواف کوئے ملامت سے نکلنے میں مزید کتنی دیر لگائے گی۔ عوام کا دم گھٹنے لگا ہے، اس سیاست کو عوام دوست بن کرکایا پلٹ نظام کی راہ پر چلنا ہوگا۔

The post گمبھیرسیاسی منظرنامہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2L5TJEk

پنجاب کی سیاسی بساط پر شطرنج کی چال بدل رہی ہے

 لاہور:  سیاست اور اقتدار کے معاملات میں جو دکھائی دیتا ہے وہ اصل حقیقت نہیں ہوتی لیکن ہمارے عوام کی اکثریت سنائی اور دکھائی دینے والی باتوں کو ہی حقیت تسلیم کرتی ہے۔

حکومت کی جانب سے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ اپوزیشن منقسم ہونے والی ہے اور حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن صورتحال قدرے مختلف ہے، نہایت خاموشی اور بہت گہرائی میں بہت سی پیش رفت ہو رہی ہے، ’’بادشاہ گروں‘‘ نے ’’توازن‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کیلئے اپوزیشن کو ریلیف مل سکتا ہے اور میاں شہباز شریف آنے والے دنوں میں اہمیت اختیار کر سکتے ہیں ۔

یہ بات تو طویل عرصہ سے کہی جا رہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کیلئے بلاول بھٹو زرداری اور میاں شہباز شریف قابل قبول ہیں لیکن معاملہ اس وقت خراب ہوتا ہے جب میاں نواز شریف اور مریم نواز آگے بڑھ کر میاں شہباز شریف کی ’’مفاہمت‘‘ کی راہ میں دیوار بن جاتے ہیں ۔ تیزی سے بدلتی صورتحال میں تحریک انصاف کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں ۔

پاکستانی تاریخ میں پنجاب ہمیشہ سے سیاسی اہمیت کاحامل رہا ہے ۔گزشتہ ڈھائی برس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کیلئے تمام بڑے سیاسی اور انتظامی چیلنجز پنجاب سے سامنے آرہے ہیں اور ان چیلنجز کا مقابلہ بھی خود عمران خان کو ہی کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار جوں جوں طاقتور ہو رہے ہیں اسی تیزی کے ساتھ جوڑ توڑ کے داو بھی آزما رہے ہیں۔

کچھ لوگوں کی دانست میں چند روز قبل صوبائی وزیر بننے والے میاں خیال کاسترو کی ’’اہلیت‘‘ وزیر اعظم کی پسندیدگی ہے لیکن واقفان حال بخوبی جانتے ہیں کہ ڈیڑھ برس سے وزیر اعلی پنجاب ہر اجلاس میں وزیر اعظم کے سامنے خیال کاسترو کی ’’لابنگ‘‘ کر رہے تھے۔ دوسری جانب کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات میں وزیر اعلی کے خلاف شکایتوں کا انبار لگانے والے وزیر سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس، وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں اور وزیر لیبر عنصر مجید نیازی کے سردار عثمان سے تعلقات مزید کشیدہ ہو چکے ہیں۔

ان وزراء کی ملاقات کے بعد ہونے والے پنجاب کابینہ کے ایک اجلاس میں ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے اپنا سیکرٹری تعلیم تبدیل کیئے جانے پر کیا جانے والا احتجاج اور اس پر وزیر اعلی کی ڈانٹ کا واقعہ بھی اظہار ناراضگی تھا۔ وزیر آبپاشی محسن لغاری کے بھی عثمان بزدار سے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں ان کی وزارت ابھی تک بچے رہنے کی صرف ایک وجہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ذاتی طور پر انہیں بہت پسند کرتے ہیں ، ان کے حوالے سے ایک واقعہ مشہور ہے کہ ایک دفعہ وزیر اعلی سے ملاقات کیلئے انہیں طویل انتظار کروایا گیا جس پر وہ زبردستی کمرہ میں داخل ہوئے اور شدید برہمی کا اظہار کیا تھا ۔

یہی صورتحال سردار آصف نکئی کی ہے کہ وہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اپنی سیاسی مضبوطی کی وجہ سے اب تک وزارت پر مستحکم ہیں۔ وزیر سی ایم آئی ٹی اجمل چیمہ تو طویل عرصہ سے وزیر اعلی کے سخت ناقدین میں شمار ہوتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ جلد ہی ان کے بارے بھی کوئی بڑا فیصلہ متوقع ہے۔

دوسری جانب سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو بھی وزیر اعلی نے بالکل ’’کارنر‘‘ کر دیا ہے، دونوں کے درمیان خلیج میں وسعت آتی جا رہی ہے، علیم خان اس وقت اپنے نجی مسائل میں الجھے ہونے کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں میں زیادہ حصہ نہیں لے پا رہے جس کا فائدہ ان کے سیاسی مخالفین اٹھانے کی ہمہ وقت کوشش کرتے رہتے ہیں جیسا کہ چند مخالفین اپنے نمبر بنانے کے چکر میں وزیر اعظم کے سامنے موقع ملتے ہی یہ باتیں شروع کر دیتے ہیں کہ سنٹرل پنجاب میں تحریک انصاف کی کمزوری کے ذمہ دار علیم خان ہیں تاہم ابھی تک تو عمران خان اور علیم خان کے درمیان یہ مافیا کوئی دراڑ نہیں ڈال سکا ہے۔ دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ جو صوبائی وزراء کبھی وزیر اعلی کے قریب تھے اب وہ بھی کافی فاصلے پر جا چکے ہیں۔

پنجاب کابینہ میں چند مزید تبدیلیاں ہونا ہیں لیکن سینیٹ الیکشن کے تناظر میں انہیں  فی الوقت موخر کیا گیا ہے ۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی بہت رسہ کشی ہو رہی ہے۔ایک خطرہ یہ بھی ہے کہ خفیہ بیلٹ سے الیکشن ہوا تو حکومت دو نشستیں گنوا سکتی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماوں کو خدشات ہیں کہ وزیر اعظم دباؤ میں آکر غیر سیاسی مشیروں کو بڑی تعداد میں ٹکٹ نہ دے ڈالیں ۔

پنجاب سے سینیٹ کے 5 ٹکٹ جبکہ اسلام آباد سے ایک ٹکٹ دیا جائے گا۔ 6 میں سے 1 ٹکٹ تو عبدالحفیظ شیخ کیلئے بک ہو چکا ہے باقی کے پانچ کیلئے جن غیر سیاسی امیدواروں کا نام زیادہ زور وشور سے سنائی دے رہا ہے ان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل، شہزاد اکبر، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا نام اہم ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف میں سے سیف اللہ نیازی، ارشد داد اور اعجاز چوہدری کا نام لیا جا رہا ہے ۔

سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی کے باہمی اختلافات کی وجہ سے اس کا اثر سیف نیازی پر منفی ہو سکتا ہے تاہم ارشد داد کو وزیر اعظم بھی پسند کرتے ہیں ۔ اعجاز چوہدری کی تحریک انصاف کیلئے گرانقدر خدمات ہیں اور انہیں سینٹ ٹکٹ ملنا چاہئے لیکن اس وقت سینیٹ الیکشن کیلئے جس طرز کی لابنگ اور سرمایہ کاری ہو رہی ہے ، یوں لگتا ہے اعجاز چوہدری جیسے حقیقی انصافین کہیں نظر انداز نہ ہو جائیں ۔ تحریک انصاف کی قیادت اپنی غلط منصوبہ بندی کے سبب اسلام آباد کے میئر کا الیکشن ہاری ہے کیونکہ طویل عرصہ سے اہم قائدین کو یہ بتایا جا رہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو عددی برتری حاصل ہے لہذا کسی صورت الیکشن کو موخر کروایا جائے لیکن فیصلہ ساز رہنماوں نے غفلت برتی جس کے نتیجہ میں اسلام آباد میئر کی نشست ن لیگ کو مل گئی ۔

آنے والے دنوں میں پنجاب کے 2 ضمنی انتخابات بہت اہمیت کے حامل ہیں اور بدقستی سے تحریک انصاف نے اس معاملے میں بھی وہی غلطی دہرائی ہے جو 2013 اور 2018 کے انتخابات میں کی تھی یعنی کہ امیدواروں کا انتخاب عین وقت پر کیا گیا اور الیکشن گنوا دیا گیا ۔ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کی این اے 75 کی قومی نشست پر تادم تحریر امیدوار کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا اور اس حوالے سے منگل کی شام وزیرا عظم نے فیصلہ کرنا تھا ۔ قوی امکان ہے کہ علی اسجد ملہی، خالد عثمان اور ناصر چیمہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے گا ۔ یہ نشست مسلم لیگ(ن) کے اہم ترین رہنما سید افتخار الحسن عرف پیر زارے شاہ کے انتقال کے سبب خالی ہوئی ہے اور مسلم لیگ نے کئی ماہ قبل ہی پیر زارے شاہ کی صاحبزادی کو ضمنی الیکشن کیلئے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے جو بہت کامیابی سے انتخابی مہم چلا رہی ہیں اور ان کی پوزیشن نہایت مضبوط ہے۔

تحریک انصاف کے تمام تنظیمی عہدیدار کئی ماہ سے وزیرا عظم کو امیدوار کا فیصلہ کرنے کی درخواست کر رہے تھے لیکن ان کی شنوائی نہیں ہوئی۔ اعجاز چوہدری، عمر ڈار ،عثمان ڈار اور اسلم گھمن سبھی نے قیادت کو بروقت آگاہ کر دیا تھا کہ امیدوار کا جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہئے۔ سیالکوٹ کی سیاست میں ڈار برادران کو اہمیت حاصل ہے اور اس ضمنی الیکشن میں وہ مسلسل قیادت سے جلدی فیصلہ کی درخواست کرتے رہے ہیں لیکن اب جتنی تاخیر ہو چکی ہے اس کا نقصان تحریک انصاف کے امیدوار کو ہی ہوگا ۔

اسی طرح دوسرا ضمنی الیکشن سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 51 میں ہونا ہے جہاں تحریک انصاف نے بروقت چوہدری یوسف آرائیں کو امیدوار بنا کر اپنی پوزیشن بہت مضبوط کر لی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) ابھی تک امیدوار کا فیصلہ نہیں کر سکی کیونکہ شوکت منظور چیمہ کی اہلیہ بھی امیدوار بننا چاہتی ہیں جبکہ شوکت منظور کا بھائی خالد بھی ٹکٹ کیلئے بھاگ دوڑ کر رہا ہے دوسری جانب ن لیگی رہنما افتخار چیمہ کی حمایت اپنے قریبی رشتے دار امتیاز باگڑی کیلئے ہے ۔

The post پنجاب کی سیاسی بساط پر شطرنج کی چال بدل رہی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37VDaDZ

مذاکرات کا دروازہ بند، حکومت اور اپوزیشن تصادم کی راہ پر

 اسلام آباد:  ملک بھر میں اس وقت شدید ٹھنڈکا راج ہے لیکن سیاسی ماحول گرم اپوزیشن اور حکومت اس وقت شدید تناوکا شکار ہے ۔

ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے لیے مذاکرات کا دروازہ بند کر کے تصادم کا راستہ اختیار کر رہے ہیں ۔ ملک کی معاشی صورتحال بھی پہلے سے نازک ہے اگر اپوزیشن لانگ مارچ یا دھرنوں کا راستہ احتیار کرتی ہے تو ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ جائے گی جبکہ ملک کا وزیراعظم پہلے ہی اس بات کا اعتراف کر چکا ہے کہ انہیں ڈیڑھ سال تو معیشت کے بارے میں سمجھ ہی نہیں آئی اب اگر سمجھ آنا شروع ہو ہی گئی ہے تو اپوزیشن نے مت مارنا شروع کردی ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے ایک صفحے کے پلٹنے کی بھی باتیں کی جا رہی ہیں اب اسلام آباد کے میئر کے انتخابی نتائج کو صفحہ پلٹنے کی دلیل کے طور پر لیا جا رہا ہے لیکن ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں میں بھی تفریق واضح ہوتی جا رہی ہے اور جمعیت علماء اسلام میں بھی حقیقی کے نام سے نئے دھڑے کی کوششیں ہو رہی ہیں تو پاکستان مسلم لیگ(ن) میں بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں اب مقتدر حلقے کیا سوچ رہے ہیں یہ توجلد معلوم ہو جائے گا لیکن کپتان کسی کو نہیں چھوڑوں گا کے اپنے بیانئے پر ڈٹ کر کھڑا ہوا ہے اور عمران خان نے ایک دفعہ پھر این آراو کی بحث چھیڑ دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو معلوم ہے عمران خان این آر او نہیں دے گا اس لیے پاک فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں، پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیتے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، خصوصاً پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے ترجمانوں سے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا کوئی مستقبل نہیں، بات چیت اور مسائل کے حل کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے لیکن اب تک اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔

اپوزیشن بھی عوام کو جواب دہ ہے جس نے ڈھائی سال میں قانون سازی میں حصہ نہیں لیا، انھوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، پی ڈی ایم غیر فطری تحریک ہے، آج تک عوام کسی کے ذاتی مفادات کے لیے نہیں نکلی، ان کے کہنے پر نیب قانون تبدیل کر لیتے تو آج یہ سڑکوں پر نہ ہوتے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اداروں کے مضبوط ہونے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں پر اپنی سیاست چمکانے کے لیے انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پر جمہوریت کے علم بردار نہیں ہو سکتے، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

حکومت نے جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج مخالف بیان بازی پر کارروائی کی جائے گی ۔

مولانا فضل الرحمان نے اثاثے کیسے بنائے کتنے بنائے، عوام کو آگاہ کیا جائے۔اْدھر مولانا فضل الرحمن نے چیلنج کر دیا ہے کہ اْن کے خلاف الزامات یا گرفتاری جمیعت پر حملہ تصور ہو گا۔ مولانا غفور حیدری نے اپنے دھرنوں کا رخ جی ایچ کیو کی جانب موڑنے کا کہہ کر واضح پیغام بھی دے دیا ہے اور یوں ہر طرف صرف تصادم ہی تصادم دکھائی دے رہا ہے ایسے میں اختیاراتی مثلث کی ٹکراؤ کی پالیسی نظام کو خطرات سے دو چار کر سکتی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول بھٹو نے بھی حکومت کو بی بی کی برسی پر خطاب میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اپوزیشن کی جانب استعفوں کی بات سامنے آ رہی ہے اگر اپوزیشن کی جانب سے ایسا کیا گیا تو حکومت کی لیے مشکل بن جائے گی اور نئے الیکشن کی کروانے پڑ سکتے ہیں یا یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ ایک بحران پیدا ہو سکتا اس پر حکومتی وزیر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف استعفوں کے حق میں نہیں ۔ تین وفاقی وزرا، شبلی فراز، فواد چوہدری اور فیصل ووڈا نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم اور بلاول نے زندگی میں آج تک کوئی کام نہیں کیا لیکن اپنی زندگی کی پہلی نوکری بطور وزیراعظم کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف کا جیل میں ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ مریم نواز کو ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے اتحاد میں شامل جماعتوں کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کو استعفے اپنی قیادت کے پاس 31 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے جبکہ حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 جنوری تک کی مہلت دی ہے۔ حکومت ایک سے بڑھ ایک مشکل کا شکار ہو رہی ہے لیکن حکومتی وزرا کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہے ایک طرف تو اسلام آباد میں مئیر کے الیکشن پر شکست دوسری طرف مہنگائی اور اپوزیشن کا دباو ایک اور اتحادی جماعت کی طرف سے تحفظات کا اظہار ایسا لگ رہا حکومت وزرا کا کام بس بیان بازی ہی رہ گیا ہے۔

اہم حکومتی اتحادی جماعت بھی حکومت سے تحفظات کا اطہار کر رہی ہے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے عمران خان کی سربراہی میں وفاقی حکومت کو مکمل حمایت فراہم کرنے کے باوجو وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومتوں میں نمائندگی نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بی اے پی کے صدر جام کمال خان علیانی کی سربراہی میں سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی، صوبائی وزرا اور سینئر رہنماؤں پر مشتمل اجلاس میں وفاقی کابینہ میں کم نمائندگی ملنے پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

خیال رہے کہ بی اے پی کے 9 سینیٹرز ہیں جن میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ قومی اسمبلی میں ان کے اراکین کی تعداد 5 ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سینٹ انتخابات کے علاوہ سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست اور جے یو آئی (ف) کے سید فضل آغا کے انتقال سے خالی ہونے والی بلوچستان اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین کو بلوچستان کابینہ میں مناسب نمائندگی دی گئی ہے لیکن بی اے پی کو وفاقی اور خیبرپختونخوا کابینہ میں کوئی حصہ نہیں دیا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان علیانی نے اجلاس کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنی پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل بلوچستان سے تعلق رکھنے والی حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل بھی وفاقی حکومت سے ناراضی کا اظہار کر کے علیحدہ ہوچکے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت میں ایک نشست کے طلبگار اور حق دار ہیں، جس کی وزیراعظم عمران خان نے حکومت تشکیل دیتے ہوئے یقین دہانی بھی کروائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے زبیدہ جلال کو وزیر برائے دفاعی پیداوار کا عہدہ دیا لیکن اس وزارت میں براہ راست بلوچستان کے عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہے، انہیں نہ نوکریاں مل سکیں نہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کام کیا جاسکا۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہمارے تحفظات بلوچستان کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہیں اور ہم وقتاً فوقتاً وزیراعظم کو یاددہانی بھی کرواتے رہے ہیں کہ ہمارے 5 اراکین قومی اسمبلی ہیں، ایک اور وفاقی وزارت کا ہمارا حق بنتا ہے جو کہ بلوچستان کے عوام کی خدمت کرنے کے لیے ہمیں درکار ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید کہا کہ بلوچستان کابینہ میں شامل پی ٹی آئی اراکین کو یکساں اہمیت دی جاتی ہے لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف اس محبت کا مناسب جواب نہیں دیتی اور ہمیں یہ محسوس ہوا کہ بی اے پی کے مینڈیٹ کے مطابق اسے وفاقی حکومت میں جگہ نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ بی اے پی گزشتہ ڈھائی برسوں میں ہر معاملے پر پی ٹی آئی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے لیکن اس سے قبل بھی وزیراعظم کو اس اہمیت، اس ذمہ داری کا اشارہ کرتے رہے ہیں لیکن اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد ہماری گزارشات بار آور ثابت نہ ہو سکیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اراکین کے استعفوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن وفاقی حکومت اگر ہماری گزارشات کو نظر انداز کرتی رہی تو اس سے فرق پڑ سکتا ہے۔

The post مذاکرات کا دروازہ بند، حکومت اور اپوزیشن تصادم کی راہ پر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2KPelka

بینظیربھٹو کی برسی پر پی پی کا کامیاب پاورشو، دیگرجماعتوں کے رہنماؤں کی بھی شرکت

 کراچی: شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے کی میزبانی کی۔ سندھ کے عوام شہید بی بی کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے ہیں،اس کی وجہ سے ہر مرتبہ برسی کے اجتماع پر بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں۔

اس مرتبہ یہ تقریب اس لحاظ سے منفرد تھی کہ اس میں میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی شرکت کی اور کارکنوں سے خطاب کیا۔ پی ڈی ایم کے اس پاور شو سے قبل کچھ اختلافی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔ اپوزیشن تحریک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری کی دعوت پر جلسے میں شمولیت سے معذرت کر لی تھی تاہم جمعیت علماء اسلام کے وفد نے اجتماع میں شرکت کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ مجرم حکمرانوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے، اگر عمران خان نے31 جنوری تک استعفیٰ نہیں دیا تو لانگ مارچ اور دمادم مست قلندر ہوگا۔

مریم نواز نے جلسے میں پیپلزپارٹی کی جانب سے کی گئی میزبانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے این آر او مانگنے کیلئے اپنے میسنجر کو جیل میں قید شہباز شریف کے پاس بھیجا مگر اس ہارے ہوئے اور تنہا کھڑے ہوئے شخص کو کوئی این آراو نہیں دے گا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میرے دوستو فکر نہ کرو ان کے دن تھوڑے ہیں کیونکہ ان سے پاکستان نہیں چل رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہید بی بی کی برسی پر اجتماع کا انعقاد پیپلزپارٹی کی روایت رہی ہے۔

اس موقع پر پارٹی کے کارکن پورے ملک سے گڑھی خدا بخش میں جمع ہو کر اپنی قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس مرتبہ اپوزیشن کی تحریک کی وجہ سے جلسے کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگئی تھی۔ مریم نواز شریف کی لاڑکانہ اور پیپلزپارٹی کے اسٹیج سے خطاب کو سیاسی رواداری کی ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے تاہم ان تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما ایک پیج پر ہونے کا تاثر دے رہے ہیں اور حکومت کے خلاف لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کی بات بھی کر رہے ہیں لیکن صورت حال کو مثالی قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

خصوصاً اسمبلیوں سے استعفوں اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی رائے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے مختلف نظرآتی ہے۔ خاص طور پر  پیپلزپارٹی فوری طور پر استعفوں پر راضی نظر نہیں آرہی ہے۔اسی طرح وہ ضمنی الیکشن میں بھی اپنے مخالفین کے لیے میدان خالی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔ 1985کے غیرجماعتی انتخابات کے بائیکاٹ کو پیپلزپارٹی اپنی بڑی سیاسی غلطیوں میں شمار کرتی ہے اور اس کے بعد پارٹی کا یہ فیصلہ تھا کہ وہ انتخابات میں بائیکاٹ کا آپشن استعمال نہیں کرے گی۔

موجودہ سیاسی تناظر میں ان تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفے دینے پر اسی صورت میں آمادہ ہو سکتی ہے جب اس کو اس بات کا یقین ہو کہ اتنا بڑا فیصلہ کرنے کے بعد ملک کے نئے انتخابات کی طرف جائے گا بصورت دیگر پیپلزپارٹی کی جانب سے استعفے دیئے جانے کے امکانات کم ہی نظرآتے ہیں۔اسی وہ کسی غیر واضح صورتحال میں سندھ حکومت کی قربانی دینے کے لیے بھی راضی نہیں ہوگی۔

2020کا سال انتہائی تلخ یادیں لے کر رخصت ہو رہا ہے۔ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے صوبہ سندھ کی سیاسی و معاشی سرگرمیوں پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ سندھ کی بہت سے معروف سیاسی شخصیات بھی کوویڈ 19کا شکار ہوئیں۔ پاکستان میں مارچ سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کے پھیلا ؤ کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن نے تمام سیاسی سرگرمیوں کو ختم کردیا تھا اور یہ صورت حال ستمبر اکتوبر تک باقی رہی تاہم اس کے بعد آہستہ آہستہ سیاسی جماعتوں نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔

معاشی لحاظ سے بھی یہ سال صوبہ سندھ کے لیے بہتر نہیں رہا۔ کوویڈ کے ساتھ مون سون کے دوران ہونے والی ریکارڈ بارشوں نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں کو شدید نقصان پہنچایا اور عوام کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ حکومت سندھ ان نقصانات کے ازالے کے لیے حتیٰ القدور کوششیں کر رہی ہے لیکن ابھی تک ان تباہ کاریوں کے اثرات صوبے میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

2020 میں کورونا وبا کے دوران عوام کا غیر سنجیدہ رویہ بھی حکومت اور طبی عملے کے لیے انتہائی چیلنج بنا رہا۔ حکومت کی جانب سے عوام کے تحفظ کے لیے ایس او پیز جاری کی جاتی رہیں لیکن ان پر عملدرآمد ہوتا ہوا نظر نہیں آیا ۔کراچی جہاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے وہاں بھی شہری ماسک لگانے کے لیے تیار نہیں ہیں اور اسی طرح سماجی فاصلے پر بھی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اکتوبر میں ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں جو کمی آئی تھی وہ زائل ہوگئی اور دسمبر کے اختتام تک کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایک مرتبہ پھر عروج پر پہنچ گیا اور اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی ویکسین کی فراہمی کا عمل بہت دور ہے۔ شہریوں نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا تو نئے سال کا سورج بھی ان کے لیے کورونا کے حوالے سے کوئی اچھی خبریں لے کر نہیں آئے گا۔ اس سے بچاؤ کا طریقہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد پر ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے مردم شماری 2017 کی منظوری کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور سندھ حکومت سمیت سندھ کے شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والی جماعتوں نے اس فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔ سندھ کابینہ نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اس معاملے کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا جائے گا کیونکہ مردم شماری سی سی آئی کا سبجیکٹ ہے اور وفاقی کابینہ کو اس کی منظوری کا اختیار نہیں ہے۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ میں دعوی کرتا ہوں کہ بطور صوبائی حکومت ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ ہماری آبادی کو کم گنا گیا ہے۔

ادھر پاک سرزمین پارٹی ، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے مردم شماری کے معاملے پر حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کے عندیہ کو بھی یہ جماعتیں ایک سیاسی بیان سے زیادہ اہمیت نہیں دے رہی ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنی نفاست کو گروی رکھ کر مردم شماری کی منظوری دی ہے۔ سیاسی حلقے وفاقی کابینہ سے مردم شماری کی منظوری کے فیصلے کو ایم کیو ایم پاکستان کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دے رہے ہیں۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اب ایم کیو ایم حکومت سے ناراضی اور علیحدگی کی جتنی بھی بات کر لے لیکن حقیقت یہی ہے کہ وفاقی کابینہ میں اس کے نمائندوں کی موجودگی میں مردم شماری کی منظوری دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے سیاسی مضمرات ایم کیوایم کو مستقبل میں دیکھنے کو مل سکتے ہیں ۔

The post بینظیربھٹو کی برسی پر پی پی کا کامیاب پاورشو، دیگرجماعتوں کے رہنماؤں کی بھی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MaWLre

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اورجمعیت علماء اسلام (ف) میں قربتیں بڑھنے لگیں

 کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں نے بلوچستان سے متعلق ایشوز اور سیاست میں مشترکہ حکمت عملی بنانے کیلئے بھرپور تعاون کرنے پر اتفاق رائے کر لیا ہے۔

ضمنی الیکشن سمیت گوادر میں باڑ اور جزائر کے معاملے پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور تحریک چلائیں گی۔ جمعیت علماء اسلام کے سید فضل آغا کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم کی جماعت پشتونخواملی عوامی پارٹی نے اپنا اُمیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پارٹی نے اپنے تمام کارکنوں کو ہدایت  کی ہے کہ وہ اس ضمنی انتخاب میں جے یو آئی کے نامزد اُمیدوار کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

سیاسی حلقوں کے مطابق ماضی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور جے یو آئی ایک بڑے سیاسی حریف تصور کئے جاتے تھے۔ تاہم پی ڈی ایم کے قیام کے بعد ان دونوں جماعتوں میں قربتیں بڑھی ہیں اور دونوں سیاسی حریف ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں ۔ ضمنی الیکشن میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے اس فیصلے کو بھی بڑی پذیرائی مل رہی ہے اور مستقبل میں ایسے مثبت فیصلوں اور رویوں کو بلوچستان خصوصاً پشتون بیلٹ کیلئے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے تاہم پی ڈی ایم کی دوسری اہم جماعت اے این پی نے ابھی تک اس نشست کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق2018ء کے جنرل الیکشن میں پی بی20 پشین کی یہ نشست جمعیت نے جیتی تھی تاہم سید فضل آغا کے انتقال کے بعد اس نشست پر ضمنی الیکشن کے انعقاد میں تاخیر ہوئی۔ جمعیت علماء اسلام نے اس نشست پر اپنے اُمیدوار کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے۔

تاہم ان سیاسی حلقوں کے مطابق اس نشست کیلئے جمعیت علماء اسلام دو اُمیدواروں کے ناموں پر غور کر رہی ہے جن میںمیں ایک سید فضل آغا کے بھتیجے سید خلیل آغا اور آغا نواب شاہ کے نام شامل ہیں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قرعہ فعال سید خلیل آغا کے نام پر نکلے گا۔ سیاسی حلقوں میں اس بات پر بھی بڑی بحث چل رہی ہے کہ ایک طرف جے یو آئی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر پارلیمانی جماعتیں اسمبلیوں سے استعفے دے رہی ہیں اور دوسری جانب ضمنی انتخابات میں حصہ بھی لیا جا رہا ہے؟

صوبائی اسمبلی کی اس نشست پر زبردست معرکہ آرائی کی توقع ہے کیونکہ بعض اطلاعات یہ ہیں کہ حکمران جماعت بی اے پی اس نشست پر اپنا اُمیدوار نامزد کرنے کیلئے مشاورت کر رہی ہے اور پی ڈی ایم کی اہم جماعت اے این پی جو کہ بلوچستان میں بی اے پی کی اتحادی جماعت ہے نے اس نشست کیلئے پارٹی کارکنوں سے درخواستیں طلب کی ہیں اور امکان اس بات کا ہے کہ بی اے پی اور اے این پی مل کر الیکشن لڑیں گی تاہم اے این پی کے فیصلے کے اثرات پی ڈی ایم کے مستقبل پر پڑ سکتے ہیں ۔

(ن) لیگ کی سینیٹر کلثوم پروین کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر14 جنوری کو ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے، خالی ہونے والی سینٹ کی اس نشست کیلئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کو ایک خط کے ذریعے سینٹ کی اس نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست بھی کی تھی جس میں اُن کا موقف تھا کہ کیا 10 دن کیلئے نئے سینٹر کا انتخاب ہو سکتا ہے؟ دوسرا نقطہ اُن کا یہ تھا کہ کرونا کی لہر کی وجہ سے یہ انتخاب ممکن نہیں لہٰذا الیکشن کمیشن اس نشست پر ضمنی انتخاب کے جاری کردہ شیڈول پر نظر ثانی کرے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی اس درخواست کو الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا جس کے بعد سینٹ کی اس نشست پر ضمنی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو رہا ہے اور حکمران جماعت بی اے پی کی جانب سے دو خواتین جن میں ایک موجودہ اقلیتی ایم پی اے کی اہلیہ ہیں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں امکان اس بات کا ہے کہ اس نشست پر بلا مقابلہ بی اے پی کی نامزد اُمیدوار خاتون کامیاب ہو جائیں گی ۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ملکی سیاست کی طرح بلوچستان کی سیاست میں بھی گرما گرمی آتی جا رہی ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بی این پی، جے یو آئی، پشتونخواملی عوامی پارٹی، (ن) لیگ، پی پی پی اور دیگر مشترکہ حکمت عملی کے تحت بلوچستان کے ایشوز پر تحریک چلانے پر متفق ہوگئی ہیں جس میں گوادر میں باڑ اور جزائر کے معاملات سر فہرست ہیں ۔

اسی طرح جمعیت علماء اسلام (ف) میں بغاوت کا آغاز بھی بلوچستان سے ہی ہوا ہے جس کے تحت جمعیت علماء اسلام (ف) کی ڈسپلنری کمیٹی نے جے یو آئی (ف) بلوچستان کے سابق امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق رکن قومی اسمبلی حافظ حسین احمد کی رکنیت ختم کر کے ملکی سیاست میں ہلچل سی پیدا کر دی ہے جے یو آئی کی قیادت نے ان دو اہم سیاسی شخصیات کے علاوہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اپنے دیگر دو اہم ستونوں سابق سینیٹر مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک کی رکنیت بھی ختم کر دی، یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ان منحرف رہنماؤں نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف صف بندی کا فیصلہ کرتے ہوئے جمعیت میں موجود اپنے ہم خیال رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق جمعیت کے اندر بغاوت کا یہ سلسلہ پہلی مرتبہ نہیں اس سے قبل بھی جمعیت علماء اسلام (ف) کے اندر اختلافات ہوئے تھے جس پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بعض سیاسی شخصیات جن میں سابق سینیٹر حافظ فضل محمد بڑیچ (مرحوم) ،مولانا عبدالقادر لونی اور ان کے دیگر ساتھیوں نے ایک الگ دھڑا (جمعیت علماء اسلام نظریاتی) کے نام سے تشکیل دیا جو کہ آج بھی سیاست میں جے یو آئی نظریاتی کے نام سے حصہ لے رہا ہے۔

قومی اسمبلی کے رکن مولانا عصمت اﷲ بھی اس دھڑے کے ساتھ منسلک رہے تاہم کچھ عرصہ قبل وہ اس دھڑے سے الگ ہو کر دوبارہ جے یو آئی(ف) کے ساتھ منسلک ہوگئے تھے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق موجودہ سیاسی تناظر میں جے یو آئی (ف) میں ایک مرتبہ پھر دھڑے بندی اور اختلافات کے مستقبل قریب میں کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اور اس کڑے امتحان سے جے یو آئی (ف) اور اس کی قیادت کس طرح نکلتی ہے یہ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا ؟

سیاسی مبصرین کے مطابق سینٹ الیکشن سے قبل اور موجودہ سیاسی اُتار چڑھاؤ میں بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی اپنی اتحادی جماعت تحریک انصاف سے مرکز اور کے پی کے میں نمائندگی کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پارٹی کے بعض ارکان کے مطابق وفاق میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہونے کے ناطے اور وفاقی کابینہ میں مزید نمائندگی دینے کے وعدے پر وزیراعظم عمران خان کی مسلسل خاموشی  سے اسلام آباد میں اُمید پر بیٹھے بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے بعض سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ان ارکان پارلیمنٹ نے نازک ملکی سیاسی صورتحال کے تناظر میں پارٹی کی قیادت پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ وہ وفاقی کابینہ میں پارٹی کی مزید نمائندگی کے وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ کے پی کے میںپارٹی  میں شامل ہونے والے ایم پی ایز کو نمائندگی دینے پر دو ٹوک بات کرے ۔n

The post پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اورجمعیت علماء اسلام (ف) میں قربتیں بڑھنے لگیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hp5mCk

جے یو آئی (ف ) میں ٹوٹ پھوٹ سے فائدہ کس پارٹی کو ہوگا ؟

 پشاور:  جمعیت علماء اسلام میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ سب کچھ حیران کن نہیں تاہم ٹائمنگ ایسی ہے کہ جو ہوا وہ دھماکہ خیز ثابت ہو رہا ہے۔

یہ بات سامنے ہی کی ہے کہ مولانا شیرانی ایک عرصہ سے مولانا فضل الرحمن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے آئے ہیں ، پارٹی کے مرکزی انتخابات کے حوالے سے پشاورکا وہ منظر بھی سب کو یاد ہی ہو گا کہ جب مولانا محمد خان شیرانی نے پارٹی کی مرکزی امارت کے لیے مولانا فضل الرحمن کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اور جب ان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ اپنے کاغذات واپس لیں تو انہوں نے ساتھیوں کے کہنے پر کاغذات تو واپس لے لیے تھے۔

تاہم جو تقریر کی تھی وہ کھلی، کھلی مولانا فضل الرحمن کی پالیسیوں پر تنتقید تھی اور اس وقت صرف مولانا شیرانی ہی باغی کے روپ میں نظر نہیں آئے بلکہ ان کے ساتھ دیگر کئی ساتھی بھی تھے جن میں مفتی کفایت اللہ مرکزی جنرل سیکرٹری کے امیدوار تھے اور ساتھ ہی صوبائی عہدوں کے لیے بھی امیدوار موجود تھے اور وہی امیدوار آج مولانا شیرانی کے ساتھ کھڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

حافظ حسین احمد، مولانافضل الرحمن کے قریب سمجھے جاتے تھے اور ایک عرصہ تک وہ پارٹی کی ترجمانی کے فرائض انجام دیتے رہے تاہم ہر ایک پارٹی کی طرح جے یوآئی بھی عہدوں کے معاملے میں کچھ لوگوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، حافظ حسین احمد بھی ایک عرصہ سے پارٹی کا کوئی بڑا عہدہ ملنے کے منتظر ہیں تاہم مولانا عبدالغفور حیدری کے سر پر مولانا فضل الرحمن کا ہاتھ ہونے کی وجہ سے انھیں آگے آنے کا موقع نہیں مل پا رہا تھا یہی وجہ ہے کہ ان کے دل کا غبار بالآخر پارٹی قیادت پر تنقید کی صورت باہر نکل ہی آیا ہے۔

جہاں تک معاملہ ہے مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کا تو قارئین کو یاد ہی ہوگا کہ مولانا گل نصیب خان پارٹی کے صوبائی امیر ہوتے ہوئے بھی سینٹ کا الیکشن ہار گئے تھے، 2018ء میں منعقد ہونے والے سینٹ انتخابات میں جے یو آئی کی جانب سے مولانا گل نصیب خان کے علاوہ سینیٹر طلحہ محمود بھی میدان میں تھے اور وہ بڑی سہولت کے ساتھ کامیاب ہوئے تھے کیونکہ پارٹی نے بھی ان کی راہ میں پھول بچھائے تھے جبکہ مولانا گل نصیب کے حصے میں صرف چار ایم پی ایز ہی آئے تھے۔

اور صورت حال یہ تھی کہ یہ بات صرف سینٹ انتخابات تک محدود نہیں بلکہ جب پارٹی انتخابات کا انعقاد ہوا تو مولانا گل نصیب خان اور مولانا شجاع الملک کے مقابلے میں وہ پینل میدان میں اتارا گیا کہ جس کے حوالے سے خیال کیا جا رہا تھا کہ اسے کسی اور کی نہیں بلکہ پارٹی کی ٹاپ قیادت کی براہ راست حمایت اور پشت پناہی حاصل ہے اور یہ پشت پناہی اس وقت بھی حاصل تھی کہ جب شیخ امان اللہ مرحوم، مولانا گل نصیب خان کے مقابلے کے لیے میدان میں تھے اور مولانا گل نصیب انٹرا پارٹی الیکشن ہار گئے تھے۔

گو کہ انہوں نے شیخ امان اللہ کے ساتھ تو حساب برابر کیا تھا تاہم جہاں تک گزشتہ انٹرا پارٹی انتخابات کا تعلق ہے تو مولانا فضل الرحمن کے برادر اصغر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن کو صوبائی امارت کے لیے میدان میں اتارا گیا اور ساتھ صوابی سے مولانا عطاء الحق درویش کو جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر لایا گیا، مولانا گل نصیب تو ہوا کا رخ دیکھتے ہوئے مقابلے سے دستبردار ہوگئے تاہم مولانا شجاع الملک میدان میں رہے اور مارجن سے انھیں شکست کھانی پڑی تھی۔

اس وقت کی آگ جو بجھ چکی تھی اس کی چنگاریوں کو ذرا سی ہوا ملنے کی دیر تھی اور یہی کچھ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک بھی مولانا شیرانی کے ہم نوا بن کر میدان میں اتر آئے، چونکہ جے یوآئی کی مرکزی قیادت نے ان چاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر ہی پارٹی سے باہر کردیا ہے اس لیے بظاہر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ جے یوآئی کے ان چاروں رہنماؤں پر پارٹی کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں اور انھیں اب نیا ٹھکانہ تلاش کرنا پڑے گا۔

اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ چاروں رہنما جمعیت علماء اسلام (س ) کی راہ لیں کیونکہ مولانا سمیع الحق کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ان کی پارٹی قدآور شخصیت کی راہ دیکھ رہی ہے اور اگر مولانا شیرانی کی صورت میں جے یوآئی (س) کو یہ بڑی شخصیت مل جاتی ہے تو اس سے جے یوآئی (س ) بھی پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی اور ساتھ ہی جے یوآئی ( س ) اور اس پلیٹ فارم سے مولاناشیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک کو مولانا فضل الرحمن اور جے یوآئی پاکستان سے حساب برابر کرنے کا خوب ،خوب موقع مل جائے گا ۔

پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مردان میں ریلی اور جلسہ کی صورت میں بڑے شوکا انعقاد ہوا ہے جس کا اصل کریڈٹ جے یوآئی اور اے این پی کو جاتا ہے کیونکہ مردان شو بنیادی طور پر ان ہی دو پارٹیوں کا شو تھا جس میں دیگر پارٹیوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا، مردان میں ریلی اور جلسہ کرتے ہوئے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے حکومت کو یہ پیغام دیا ہے کہ پی ڈی ایم شہروں کے اندر اس طرح کی ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کرتے ہوئے نظام زندگی کو مفلوج کر سکتا ہے جو یقینی طور پر شو آف پاور کی ایک قسم ہے اور اسی طرح کا شوآف پاور دیگر صوبوں میں بھی ہوگا۔

تاہم پی ڈی ایم کا اصل معاملہ اسلام آباد لانگ مارچ،دھرنا اور اسمبلیوں سے استعفوں کا ہے اور بات اس طرف نہیں جا رہی اور پھر خصوصی طور پر استعفوں کی طرف کیونکہ پیپلزپارٹی استعفے دینے کی راہ پر نہیں آرہی جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) بھی لٹکی ہوئی ہے اور یہی صورت حال دیگر پارٹیوں کی بھی ہے جسے دیکھتے ہوئے لگتا نہیں کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سینٹ انتخابات کو چھوڑیں گی بلکہ یہ ان انتخابات میں ضرور حصہ لیں گی۔

پیپلزپارٹی کا انکار ہی شاید وہ وجہ ہو کہ جس کے باعث مولانا فضل الرحمن بے نظیر بھٹو کی برسی تقریب میں شریک نہیں ہوئے حالانکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے خود انھیں فون کرتے ہوئے دعوت دی تھی اور امکان تھا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی بھی پی ڈی ایم کا بڑا شو ثابت ہوگا تاہم مولانا فضل الرحمن کی مذکورہ تقریب میں عدم شرکت ان کی ناراضگی ظاہر کر رہی ہے جس کے تناظر میں 2 جنوری کو پی ڈی ایم کا منعقد ہونے والا سربراہی اجلاس گرما گرم ہوگا جس میں یقینی طور پر سارے معاملات زیر بحث لائے جائیں گے۔

انہی حالات میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے لیگی ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ اور قومی اسمبلی سے لیگی رکن مرتضیٰ جاوید عباسی کے استعفوں کے حوالے سے عجیب صورت حال پیدا ہوئی کیونکہ مذکورہ ارکان کے بقول انہوں نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو ارسال کیے جبکہ دوسری جانب یہی استعفے قومی اور خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکرز کو بھی موصول ہوئے جو سب کے لیے باعث حیرت ہے جس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیے کہ یہ استعفے سپیکرز چیمبرز تک کیسے اور کن کے توسط سے پہنچے؟

اب چونکہ موجودہ حکومتوں کا تیسرا سال جاری ہے اس لیے خیبرپختونخواکی حکومت اس بات کو مد نظررکھتے ہوئے اہم اقدامات کرنے جا رہی ہے جن میں انصاف سہولت کارڈز کا اجراء تو یقینی طور پر بڑا اقدام ہے ہی تاہم اس کے علاوہ وزیراعلیٰ محمودخان نے دیگر بڑے منصوبوں پر بھی پورا فوکس کر رکھاہے اور صرف یہی نہیں بلکہ وہ ایک سے زائد بار سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کر چکے ہیں کہ ترقیاتی منصوبے اپنی ٹائم لائن کے اندر ہی رہتے ہوئے مکمل کیے جائیں جس سے نہ صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی آئندہ عام انتخابات میں فائدہ اٹھا پائے گی بلکہ ساتھ ہی چوتھے اور پانچویں وآخری سال کے دوران تھروفارورڈ بھی کم ہوگا اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے راہ ہموار ہو جائے گی۔

The post جے یو آئی (ف ) میں ٹوٹ پھوٹ سے فائدہ کس پارٹی کو ہوگا ؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MmG4JL

70 کروڑکے ٹھیکے میں بدعنوانی، بھانڈا پھوڑنے والے افسران عتاب کا شکار

 کراچی: کراچی کی ترقی سے کھیلنے والی طاقتور مافیا نے محکمہ بلدیات سندھ میں پنجے گاڑلیے، گل بائی تا وائی جنکشن روڈ کی تعمیر کے 70 کروڑ لاگت کے ٹھیکے میں مبینہ سنگین بدعنوانیوںکا بھانڈا پھوٹ گیا، کروڑوں کا کھیل بگاڑنے والے افسران کے خلاف انتقامی کارروائی شروع ہوگئی۔

پری کیورمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ظفر بلوچ کا کراچی سے جیکب آباد تبادلہ کردیا گیا، محمد علی سومرو اور طارق رفیع کو معطل کردیا گیا ، سندھ کے میگا پروجیکٹس کے لیے بنائے گئے محکمہ لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ پر اربوں کا ترقیاتی فنڈز ٹھکانے لگانے والی مافیا نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

گل بائی سے وائی جنکشن تک سڑک کی تعمیر کا 70 کروڑ لاگت کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے پہلے سخت شرائط عائد کرکے دیگر ٹھیکیداروں کو مقابلے سے روکنے کی کوشش کی گئی پھر بڈ سیکیورٹی بڑھادی گئی تھی ، مافیا کا کھیل پری کیورمنٹ کمیٹی نے بگاڑ دیا ، محکمہ بلدیات کی پری کیورمنٹ کمیٹی میں گریڈ 19 کے افسر ظفر مجاہد بلوچ کو چیئرمین اور اراکین میں کے ڈی اے کے ایکسیئن طارق رفیع، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے اسسٹنٹ انجینئر محمد علی سومرو،محکمہ ایجوکیشن ورکس کے جاوید چندریگر اور شبیر احمد شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کام کے لیے کمیٹی پر دبائو ڈالا گیا تاہم پری کیورمنٹ کمیٹی نے اقرباپروری اور بدعنوانی کے انکشاف پر ٹینڈر کھولنے سے انکار کردیا جس پر طاقتور مافیا کا کھیل بگڑگیا جس کے باعث ٹینڈر اگلی تاریخ تک ملتوی کردیاگیا محکمہ لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کی مافیا نے کھیل بگاڑنے والے افسران کیخلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے پری کیورمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ظفر مجاہد بلوچ کا جیکب آباد تبادلہ کرادیا اور محمد علی سومرو اور کے ڈی اے کے ایکسیئن طارق رفیع کو معطل کرادیا ہے موجودہ صورتحال پر کراچی کے ٹھیکیداروں اور شہری حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

طاقتور مافیا نے 70 کروڑ کا مذکورہ ٹھیکہ ٹھکانے لگانے کی تیاریاں کرلی ہیں افسران پر مبینہ طور پر دبائو ڈالا جارہا ہے، واضح رہے کہ محکمہ بلدیات نے دوسری پری کیورمنٹ کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں کے ایم سی کے ڈی جی ٹیکنیکل شبیہ الحسن،کے ڈی اے کے چیف انجینئر مبین صدیقی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے ڈی اے اور وزیراعلیٰ کے کلاس فیلو کہلائے جانے والے خالد مسرور، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ایجوکیشن ورکس جمیل احمد میمن اور ایکسیئن ایجوکیشن ورکس تنویر کلوڑ کو شامل کیا گیا ہے۔

The post 70 کروڑکے ٹھیکے میں بدعنوانی، بھانڈا پھوڑنے والے افسران عتاب کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mWeShj

طیارہ حادثہ؛8 شہدا کے ورثا کورقم ادا کردی گئی

 کراچی:  پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق مسافروں کے ورثا کو انشورنس کی رقم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے کے 8 شہدا کے ورثا کو ادائیگیاں کردی گئیں، 8 ورثا کی جانب سے وراثتی سرٹیفکیٹ جمع کرادیے گئے تھے ترجمان کے مطابق ورثا کو فی کس ایک کروڑ روپے انشورنس کی ادائیگی کی گئی ہے اس ضمن میں مجموعی طور پر 8 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ اداکردہ رقوم میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کو ادا کردہ 10 لاکھ روپے فی کس بھی شامل ہیں، جنھوں نے جاں بحق مسافروں کی تدفین کی مد میں 10 لاکھ روپے فی کس نہیں لیے تھے وہ بھی ادا کیے گئے ہیں، جیسے ہی وراثتی سرٹیفکیٹس موصول ہوتے ہیں ادائیگی کی جاتی ہے۔

The post طیارہ حادثہ؛8 شہدا کے ورثا کورقم ادا کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nYGUKB

گیس ایشوپروزیراعلیٰ سندھ کا خط حقائق کے منافی ہے، معاون خصوصی برائے پٹرولیم

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو صوبہ سے گیس کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے لکھا گیا خط حقائق کے منافی ہے۔

جون 2020ء میں صوبہ سندھ میں گیس کی پیداوار 2025ء ملین کیوبک فٹ تھی جس میں سے1562ایم ایم سی ایف ڈی گیس سندھ میں استعمال ہوئی جبکہ 463 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی ناردرن کو الاٹ کی گئی۔ سوئی ناردرن کو الاٹ کی گئی گیس میں سے بھی 200 ملین کیوبک فٹ گیس سندھ میں واقع دو پاور پلانٹس اور ایک کھاد کے پلانٹ کو فراہم کی گئی۔

اس طرح صوبہ سندھ سے باہر صرف 261 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال ہوئی ہے۔ سندھ کو فراہم کی گئی مجموعی گیس کو اگر پیداوار سے منہا کریں تو صرف 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سندھ سے باہر استعمال ہوئی ہے۔گزشتہ روز وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم بابر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سندھ کی پیداوار 2500 تا 2600 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ سندھ کو ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جاتی ہے۔

 

The post گیس ایشوپروزیراعلیٰ سندھ کا خط حقائق کے منافی ہے، معاون خصوصی برائے پٹرولیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mY8LsZ

K-IV پراجیکٹ منظوری کیلیے ایکنک کو بھجوادیا گیا

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم پروجیکٹ ( K-IV ) کی تکمیل کا بیڑا اٹھالیا، تاہم اسکیم کے اسکوپ اور لاگت پر نظرثانی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وزارت ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق گذشتہ روز سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی( CDWP) ) کے اجلاس میں 25.5   ارب روپے مالیت  کا کے فور پروجیکٹ منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی  ( ایکنک) کو بھجوادیا گیا۔  پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمدجہانزیب خان  کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں5.5 ارب روپے لاگت  کے  مزید تین منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی ۔سی ڈی ڈبلیو پی نے کے فور پروجکٹ کی اونرشپ  حکومت سندھ سے لیکر وفاقی حکومت کے حوالے کرتے ہوئے منصوبے کی تکمیل کی ذمے داری صوبائی حکومت کے کراچی  واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے لے کر واٹر اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی( واپڈا ) کو سونپ دی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا واپڈ ، واپڈا ایکٹ کے تحت ایسے منصوبوں پر کام کرسکتا ہے، چناں چہ سی ڈی ڈبلیو پی  نے  منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے  منصوبہ  کراچی  واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے لیکر واٹر اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی( واپڈا )  کے حوالے کردیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے نوٹ کیا کہ حکومت سندھ کے تحت یہ منصوبہ غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہوچکا تھا۔ ایکنک نے 2014 میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی جس کے تحت 25.5 ارب روپے کے اس منصوبے میں وفاق اور حکومت سندھ کو آدھی آدھی رقم مہیا کرنی تھی۔

The post K-IV پراجیکٹ منظوری کیلیے ایکنک کو بھجوادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3pyTW1z

مردم شماری کی منظوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، مراد علی شاہ کا وزیر اعظم کو ایک اورخط

 کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مشترکہ مفادات کونسل سے2017 کی مردم شماری کی منظوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کیا ہے جس میں صوبوں کے تحفظات دور کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئین کے فورتھ شیڈول کے مطابق 2017 کی مردم شماری کی منظوری سی سی آئی میں زیرالتوا ہے جس کے لیے وزارت شماریات نے سمری 9 نومبر2017 کو بھیجی تھی، انھوں نے کہا کہ سی سی آئی نے 13 نومبر2017 کو منظوری سے قبل ایک فیصد بلاکس کی تھرڈ پارٹی سے تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن 24 نومبر2017 کوسی سی آئی نیایک فیصد بلاکس کے بجائے 5 فیصد بلاکس کا تھرڈ پارٹی سے تصدیق کا فیصلہ کیا۔

مراد علی شاہ نے لکھا کہ سی سی آئی نے پارلیمانی پارٹیوں کے درمیان معاہدے کے بعد 2018 عام انتخابات 2017 کی مردم شماری کے تحت کرانے کی اجازت دی اور 27 مارچ 2018 کو بھی سی سی آئی نے 24 نومبر2017 کا فیصلہ برقراررکھا۔

سی سی آئی کا اجلاس کا انعقاد نہ ہونے پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سی سی آئی کا اجلاس کم ازکم 90 روز بعد بھی نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے، 11 نومبر 2020 کوسی سی آئی کے اراکین کو بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور یہ کمیٹی وفاقی وزیرعلی زیدی کی سربراہی میں مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے لیے سفارشات مرتب کرے گی، وزیر اعلیٰ سندھ نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کا یہ یک طرفہ فیصلہ پارلیمانی پارٹیوں کے درمیان معاہدے کی نفی ہے۔

The post مردم شماری کی منظوری کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، مراد علی شاہ کا وزیر اعظم کو ایک اورخط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3hqM5QS

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...