کراچی: بین الاقوامی پروازیں معطل ہونے کے سبب تاشقند میں محصور 50 پاکستانیوں نے بھی وطن واپسی کی اپیل کردی۔
تاشقند میں محصور پاکستانیوں کی جانب سے جاری وڈیو کے مطابق 14مارچ کو ازبکستان سیر کے لیے پہنچے تھے،20 مارچ کو واپسی کی فلائٹ تھی،فضائی آپریشن بند ہونے کے سبب تاشقند میں پھنس گئے،محصور مسافروں کے مطابق تاشقند میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ان کا کہناہے کہ رہنے کی جگہ نہیں ہے جبکہ پیسے بھی ختم ہوگئے،تاشقند میں پھنس جانے والے پاکستانیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے رابطے کے باوجود کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کررہا اور بہ ہی کوئی خاطرخواہ جواب دے رہاہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملائشیا اور بھارت نے اپنے پھنسے ہوئے شہریوں کو تاشقند سے نکالنے کا بندوبست کرلیا،حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ خصوصی پرواز سے وطن بلوایا جائے،واضح رہے کہ دوحہ سے قطر ائر کی خصوصی پرواز 40 مسافروں جبکہ فلائی دبئی کی خصوصی پرواز 101پاکستانیوں کو گذشتہ روز وطن پہنچا چکی ہے،بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی پر اسکریننگ اور کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
The post تاشقند میں محصور 50 پاکستانیوں نے بھی وطن واپسی کی اپیل کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UhWiVQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box