وزیر اعظم آج احساس اسکالرشپ پروگرام کاافتتاح کریں گے

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کی احساس سکالر شپس طلبا کو دیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کی احساس سکالر شپس طلبا کو دیں گے۔ تعلیمی سال 2020-2019ء کے لیے ملک کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے منتخب ہونیوالے 50 ہزار طلبا کو احساس اسکالرشپس دیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان2 مارچ کوآج احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے پہلے مرحلے کی احساس سکالر شپس طلبا کو دیں گے۔

ایچ ای سی کے آن لائن پورٹل پرپہلے مرحلے کے لیے موصول شدہ احساس اسکالرشپ درخواستوں پر جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا۔ تعلیمی سال 2020-2019 کے لیے ملک کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں سے منتخب ہونے والے 50,000 طلباء کو احساس سکالرشپس دیئے جا رہے ہیں۔ احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا انڈرگریجویٹ سکالرشپ پروگرام ہے۔

The post وزیر اعظم آج احساس اسکالرشپ پروگرام کاافتتاح کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ak2qC9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...