اسلام آباد: چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اکٹھی ہیں۔
چینی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، این 95 اورسرجیکل ماسک کی پہلی کھیپ آج کراچی پہنچے گی جب کہ علی بابا فاؤنڈیشن اورجیک ما فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستان کوامدادی سامان عطیہ کیا گیا ہے۔
چینی سفارتخانہ کے مطابق چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ اکٹھی ہیں۔ جیکما فاونڈیشن اورعلی بابا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام این 95 اورسرجیکل ماسک والا طیارہ پاکستان کے لئے روانہ ہوا اورہواوے نے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں وزارت صحت کو ویڈیوکانفرنس کا نظام دیا۔
The post چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں، چین appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QGXf88
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box