جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں چلے جائیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم میں کورونا کے مزید 14 مریض کنفرم ہوگئے ہیں، تمام لوگ یا تو بیرون ملک سے آئے تھے یا ان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ پہلے بھی درخواست کی ہے بیرون ملک سے آنے والے لوگ 14 دن سے پہلے میل جول نہ کریں خود کو سیلف کو آرینٹین کریں، اپنے اور دوسروں کے لئے خطرہ نہ بنیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ضلع جہلم میں کرونا وائرس سے متعلق امور و معاملات کو باقاعدہ بنانے کے لئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، فوری طور پر لاک ڈاؤن سے متاثر طبقے کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا، راشن اور ضروری اشیا کی ترسیل اور ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے فوری فہرستوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔
The post بیرون ملک سے آنے والے رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں چلے جائیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QKktKj
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box