خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد بڑھ کر118 ہوگئی

پشاور: صوبے میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد بڑھ کر118 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزمیں بونیر، صوابی، چارسدہ ، جنوبی وزیرستان اورکرک میں ایک ایک، مانسہرہ 3، مردان 39، پشاور 12 اور ڈیرہ اسماعیل خان سے 53 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب انٹرنیشنل این جی اوزاوریواین کے تعاون سے ہیلتھ کلسٹربنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آگاہی سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے مشترکہ کام کیا جائے۔ محکمہ صحت نے ضرورت کی بنیاد پرصوبے کے مختلف اسپتالوں سے وینٹیلٹرزکوپازیٹیو آنے والے اضلاع کے اسپتالوں میں شفٹ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔

بنوں مفتی محمود میموریل اسپتال ڈی آئی خان کو 9، ایل آر ایچ کو 5 وینٹیلٹرز ڈی ایچ او سوات نے مہیا کئے ہیں۔ ڈی ایچ او شانگلہ نے 4، ڈی ایچ اوسوات نے 5 وینٹیلٹرزسیدو ٹیچنگ اسپتال سوات کو فراہم کردیے اسی طرح ڈی ایچ او لوئر دیر نے 10 وینٹیلٹرز کوڈی ایچ کیواسپتال لوئردیرکو شفٹ کئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 142 ایران سے آنے والے زائرین کوذوالفقارعلی بھٹو پیرامیڈیکس سینٹر کے قرطینہ میں منتقل کیا گیا ہے، جن کے ٹیسٹوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد بڑھ کر118 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WGx8Sv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...