کورونا وبا؛ آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31 مئی تک توسیع

 مظفر آباد: کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی ہدایت پر کورونا کی وبا کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 31 مئی تک توسیع کردی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر کورونا متاثرین کی مدد کے لیے خصوصی فنڈ قائم کردیا گیاہے۔ فنڈ میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزرا اپنی آدھی ماہ کی تنخواہ جمع کروا ئیں گے ۔آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے ججز نے بھی فی کس 2 لاکھ روپے فنڈ میں جمع کروانے کا اعلان کیا ہے۔ قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے اکاؤنٹنٹ جنرل کو اس ضمن میں خط بھی لکھ دیاہے۔

The post کورونا وبا؛ آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 31 مئی تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UxHLnS

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...