وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کرفیو لگانے کی تجویز پیش کردی

کراچی: سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر وزیراعلیٰ سندھ کو سخت ایکشن کرنے اور کرفیو لگانے کی تجویز پیش کردی ہے۔

سید اویس قادر شاہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو کرونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے اور اس لیے اس نے لاک ڈاؤن کا یہ اقدام اٹھایا ہے مگر اس کے باوجود اسکی خلاف ورزی کی شکایات آرہی ہیں اور یہاں تک کہ دیہات میں اجتماعات منعقد کیے جارہے ہیں میں اس لیے وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش کروں گا اور تجویز کروں گا کہ جتنے سخت اقدامات کرنا ہے کریں اگر کرفیو لگانا پڑتا ہے تو لگادیں کیونکہ لوگوں کی صحت کا مسئلہ ہے میں ان سے کہوں گا وہ کرفیو نافذ کرنے کے حوالے سے سوچیں اور اس پر عمل کریں۔

 

The post وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کرفیو لگانے کی تجویز پیش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39f6jHC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...