لاہور: شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹنے سے پٹرول پمپ مکمل جل گیا تاہم 7 افراد زخمی بھی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے علاقے شاہدرہ چوک پرٹینکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد زخمی جب کہ پٹرول پمپ مکمل جل گیا۔ پمپ کے ارد گرد کھڑی موٹرسائیکلیں، رکشے اورگاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔ پٹرول پمپ کے ملحقہ ریسٹورنٹ مکمل تباہ ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکرمیں ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
The post لاہورمیں ٹینکرپھٹنے سے دھماکہ؛ 7 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y7P8ei
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box