مردان کی یوسی منگا کے 39 افراد میں کورونا کی تصدیق

پشاور: وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا سے 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تیمور جھگڑا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا ہی سے کورونا کا پہلا مریض جاں بحق ہوا تھا، جس کے بعد پوری یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

حکومتی پالیسی کے مطابق یونین کونسل منگا کے رہائشی 46 افراد میں کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا، اس سلسلے میں ان کے ٹیسٹ کئے گئے تو ان 46 میں سے 39 افراد سے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی ، وہ انہیں سامنے لائیں گے، ہمیں ان حالات سے سبق سیکھ کر گھروں میں بیٹھنا چاہیے۔

The post مردان کی یوسی منگا کے 39 افراد میں کورونا کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39glqAz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...