کراچی: پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر3دنوں کے دوران 712 شہریوں کو گرفتارکرکے215 مقدمات درج کرلیے۔
حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ایسے شہری بھی ہیں جو قانون کو کسی خاطر میں نہیں لارہے ہیں،لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں جس پر پولیس نے 215 مقدمات درج کرکے 712 شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کراچی پولیس چیف کے تین دنوں میں سیکڑوں شہریوں کو تنبیہ کر کے رہا بھی کیا گیا ہے ، حکومتی احکام کی ہدایات کی روشنی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر ناکے لگائے ہوئے ہیں جہاں سڑک پر چلنے والے شہریوں کو روک کر اْن سے گھروں میں نہ بیٹھنے کی وجوہات پوچھی جارہی ہیں،اہلکاروں کی جانب سے بنا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جارہا ہے جبکہ کچھ شاہراہوں کو اہلکاروں نے گاڑیاں کھڑی کر کے مستقل بند کردیا۔
دریں اثنا حکومتی احکامات کی روشنی میں صحافی، میڈیا کارکنان، فلاحی اداروں کے رضا کار، پولیس اہلکار اور طبی عملے کو لاک ڈاؤن سے استشنیٰ حاصل ہے البتہ شہر میں تعینات اہلکار مذکورہ شعبوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان کو بھی روک کر اْن سے سختی سے پیش آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ 24 مارچ کو آئی جی سندھ مشتاق مہر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شہریوں کے خلاف بلاجواز مقدمات درج نہیں کریں شہری ویسے ہی بہت پریشنانی کی حال میں گھروں سے باہر نکل رہے ہیں انھیں تنبیہ کرکے چھوڑ دیں اس کے باوجود کراچی پولیس مسلسل شہریوں کے خلاف مقدمات درج کررہی ہے جس سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
شہریوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ پولیس اہلکاروں کو حکم دیں کہ وہ بلاجواز مقدمات درج کرنے سے گریز کریں۔
The post لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، 3 دنوں میں 712 شہری گرفتار، 215 مقدمات درج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bsbYLS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box