انڈونیشیا میں محصور پاکستانیوں کی حکومت سے وطن واپسی کی اپیل

 کراچی: کوونا وائرس کے سبب ملکی ایئر پورٹس پر غیر ملکی پروازوں کی بندش کی وجہ سے جکارتہ (انڈونیشیا) میں محصور 115  پاکستانیوں نے حکومت سے خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپسی کی اپیل کردی۔

ذرائع کے مطابق 21 مارچ کو کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ملکی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت پر لگنے والی پابندی کی وجہ سے جکارتہ میں لگ بھگ 115 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی واپسی کے لیے پابندی والے روز فلائٹس شیڈول تھیں، جکارتہ میں موجود پاکستانی شہریوں کا تعلق کراچی، اندورن سندھ کے کچھ اضلاع جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے۔

پاکستانیوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ کچھ پاکستانی تاحال ہوٹلوں میں مقیم ہیں جبکہ بیشتر پیسے کم پڑنے کی وجہ سے ہوٹل سے گیسٹ ہاوسز منتقل ہوچکے ہیں مگر انڈونیشیا میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اقدامات کے سبب گیسٹ ہاؤس کے ایک کمرے میں ایک فرد کو رہنے کی اجازت ہے جس کی وجہ سے اخراجات دگنے ہوچکے ہیں جب کہ محصور افراد کے پاس جکارتہ میں مزید قیام اور کھانے پینے کے لیے پیسے ختم ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پھنس جانے والے پاکستانیوں میں کاروباری شخصیات، طالب علم اور سیاحت کے لیے آنے والے افراد شامل ہیں جب کہ کچھ افراد اہل خانہ کے ہمراہ محصور ہیں، پاکستانی شہریوں کے مطابق انڈونیشیا کی گورنمنٹ جکارتہ کے دو ایئرپورٹس بند کرچکی ہے، واحد رہ جانے والا ائرپورٹ ان کے لیے امید کی کرن ہے جس کو عنقریب بند کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں، جکارتہ کا آخری ایئرپورٹ بند ہونے سے قبل حکومت خصوصی پرواز کے ذریعے محصور افراد کی واپسی کے اقدامات کرے۔

The post انڈونیشیا میں محصور پاکستانیوں کی حکومت سے وطن واپسی کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WUFOVr

تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون ملنا بند، ہائیکورٹ کا سندھ حکومت سے جواب طلب

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے لاک ڈاؤن کے باعث تھیلیسیما، خون کے کینسر اور دیگر مریضوں کو خون کی عدم فراہمی  پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو لاک ڈاؤن کے باعث تھیلیسیما، خون کے کینسر اور دیگر مریضوں کو خون کی عدم فراہمی سے متعلق طارق منصور ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ہزاروں کی تعداد میں تھیلیسیما اور خون کے کینسر کے مریض موجود ہیں، تھیلیسیما اور خون کے کینسر کو بوقت ضرورت تسلسل کے ساتھ خون لگایا جاتا ہے۔

درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث ان قیمتی جانوں کو خون ملنا بند ہوگیا، اسپتالوں میں صرف کورونا وائرس کے ٹیسٹ اور علاج چل رہے ہیں، لاک ڈاؤن کے باعث رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے بھی دستیاب نہیں، بروقت خون نہ ملنے سے قیمتی زندگیاں خطرے میں پڑ چکیں ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران خون کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیے جائیں۔

عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیما اور خون کے کینسر کے مریضوں کی زندگیاں بھی قیمتی ہیں، انسانی جانوں کا معاملہ ہے، سندھ حکومت بتائے کیا اقدامات کر رہی ہے؟ بتایا جائے لاک ڈاؤن کے دوران قیمتی انسانی زندگیوں کو خون دینے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟

عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکرٹری صحت، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی پی ڈی ایم سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ عدالت نے 3 اپریل کو ایڈیشنل سیکریٹری سندھ کو ان پرسن پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

The post تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون ملنا بند، ہائیکورٹ کا سندھ حکومت سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39wPXdt

ڈمپر میں چھپ کر کراچی سے باجوڑ جانے کی کوشش ناکام، 60 افراد زیر حراست

کراچی: گڈاپ پولیس نے 60 مسافروں کی غیر قانونی طور پر ڈمپر میں چھپ کر باجوڑ جانے کی کوشش  ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی بندش کے بعد شہریوں نے گڈز ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کی کوشش شروع کردی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے  کراچی کے علاقے گڈاپ میں ڈمپر کے ذریعے  باجوڑ جانے کی کوشش کرنے والے 60 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس ایچ او گڈاپ سٹی نعمت بھٹی نے بتایا کہ مسافروں نے 2 لاکھ روپے میں ڈمپر بک کرایا تھا تاہم پولیس نے سپرہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کراچی سے باجوڑ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈمپر سے 60 مسافروں کو اتروا لیا اور3 گھنٹے تک حراست میں رکھا، اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے ڈمپر تحویل میں لے لیا جبکہ مسافروں کو تحویل میں لے کرکورونا سے بچاؤ کی آگاہی دینے کے بعد رہا کردیا گیا۔

ایس ایچ او گڈاپ نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ مافیا کی جانب سے ٹرک اور ڈمپروں میں  مسافروں کو  بجھوانے کےمتعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جنہیں پولیس نے ناکام بنایا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں۔

The post ڈمپر میں چھپ کر کراچی سے باجوڑ جانے کی کوشش ناکام، 60 افراد زیر حراست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w21uUu

پنجاب میں لاک ڈاؤن سخت؛ دکانوں کے نئے اوقات کار مقرر

لاہور: پنجاب میں  کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز  صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک کھلیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا ہے اور  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز کے نئے اوقات کار مقرر کر دئیے گئے ہیں جن پر عملدرآمد بھی آج سے شروع ہوگا۔

نئے اوقات کار کے مطابق جنرل اسٹورز، گروسری اور کریانے کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گی، تاہم میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا،

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نئے اوقات کار کا فیصلہ عوام کی صحت اور زندگی کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اور اس کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرتے رہیں گے-

 

The post پنجاب میں لاک ڈاؤن سخت؛ دکانوں کے نئے اوقات کار مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UOTqyS

کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم کردیا گیا

کراچی: شہر میں پہلا ڈرائیو تھرو کرونا ٹیسٹ سینٹر قائم کردیا گیا ہے جس کے ذریعے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کرونا ٹیسٹ سینٹر قائم کردیا گیا ہے،  ٹیسٹ سینٹر محکمہ بلدیات اور محکمہ صحت نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے، جس کے ذریعے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائے گا۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا ڈرائیو تھرو کرونا ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا اور ڈرائیو تھرو سینٹر میں کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ منفی آئی۔ وزیربلدیات نے بتایا کہ  ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سے ڈاکٹرز اور لوگ دونوں کی حفاظت ہوگی، ڈرائیو تھرو ٹیسٹ سینٹر میں خصوصی ایکسرے مشین بھی لگائی گئی ہے، ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کے لئے ڈی سی ساوتھ آفس کی ہیلپ لائن پر فون کریں، ہیلپ لائن ٹیسٹ کے لئے وقت اور کوڈ فراہم کرے گی۔

 

The post کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39ypFHZ

پنجاب میں مستحق افراد کے لئے ایس ایم ایس سروس متعارف

لاہور: پنجاب میں مستحق افراد  8070 پر ایس ایم ایس کرکے امداد وصول کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب میں لاک ڈاؤن کے بعد صوبائی حکومت نے مستحق افراد کیلئے امداد کا اعلان کردیا اور مستحق افراد کی آسانی کیلئے امداد لینے کے تین طریقے وضع کردئیے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مستحق افراد کو اب فارم بھر کر امداد لینے کی ضرورت نہیں، لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے مستحق افراد 8070 پر ایس ایم ایس کرکے امداد وصول کرسکتے ہیں۔

صوبائی وزیر کے مطابق مستحق افراد 8070 پر اپنا نام اور شناختی کارڈ لکھ کر بھیجیں گے، نادرا سے ایس ایم ایس بھیجنے والے فرد کا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد حکومت ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا نمبر بھیجے گی، جب کہ جو افراد پڑھ لکھ سکتے ہیں  وہ ویب سائٹ اور ایپ کے ذریعے بھی فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

 

 

The post پنجاب میں مستحق افراد کے لئے ایس ایم ایس سروس متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UxgjYC

بھارت سے آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق

 لاہور: چند روز قبل بھارت سے واپس آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

چند روز قبل بھارت سے واپس آنے والے 5 پاکستانی شہریوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جنہیں اب سروسز اسپتال لاہور کی آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، دونوں مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے کورونا کا شکار ہونے والوں میں یاسر مختار اور محمد خالد شامل ہیں۔ بھارت سے آنے والے چوہدری اشفاق اور چوہدری آصف جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جبکہ پانچویں شہری نگہت مختار جو جگرکے عارضہ میں مبتلا ہے، ان کا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آیا ہے، وہ جگر کی پیوند کاری کے لیے بھارت گئے تھے، ان کے ساتھ ان کا بھائی یاسر مختار اور ایک ڈونر محمدخالد بھی انڈیا گئے تھے تاہم بھارتی ڈاکٹروں نے مرض کی شدت اور مریض کی زیادہ عمر کے باعث علاج سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد یہ لوگ اتوارکے روز واہگہ بارڈرکے راستے واپس آگئے تھے اور انہیں لاہورکے شیخ زید اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

بھارت سے واپس آنے والے دیگر 2 شہری چوہدری اشفاق اور چوہدری آصف کا تعلق راولپنڈی سے ہے، یہ جگر کی پیوند کاری کے بعد دوبارہ چیک اپ کروانے بھارت گئے تھے اور اتوار کے روز ہی واپس لوٹے تھے، واپسی پر ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں ان دونوں کے علاوہ نگہت مختار جو جگر کے عارضہ میں مبتلا ہیں ان کے رزلٹ نیگیٹو آئے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ واہگہ اور اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت دونوں حکومتوں نے اسکریننگ کا انتظام کررکھا ہے جبکہ اس کے باوجود ان افراد کو واپس آنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔

The post بھارت سے آنے والے 5 پاکستانیوں میں سے 2 میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bH9Xvk

ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کے لئے درخواست دائر

 اسلام آباد: ایران میں پھنسے زائرین کوواپس لانے اور تفتان بارڈر پر زائرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

مجلس وحدت المسلمین کے وائس چیئرمین سید ناصر عباس شیرازی کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہزاروں زائرین ایران میں پھنسے ہیں جن کے ویزا کی مدت ختم ہو چکی یا ہو رہی ہے، زائرین کو ایران جانے کے ویزے جاری کیے گئے لیکن اب انہیں واپس پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، فریقین کی آئینی ذمہ داری ہے کہ زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کے اقدامات کریں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت پاکستان زائرین کو واپس لائے اور عدالت عالیہ حکومت کو زائرین کو فوری واپس لانے کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرے، ایران سے واپس لائے گئے زائرین کے میڈیکل ٹیسٹ کر کے وائرس میں مبتلا مریضوں کے علاج کا حکم دیا جائے، تفتان میں پہلے سے لا کر رکھے گئے زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

The post ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کے لئے درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QZqD9F

شہبازشریف کا مولانا فضل الرحمن ودیگر اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ کرکے پارلیمنٹری ریلیف مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ اور سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔

The post شہبازشریف کا مولانا فضل الرحمن ودیگر اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39zuwIO

کابینہ نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کے لیے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، کابینہ کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم کے بروقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیا جاتا۔ کابینہ نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی جب کہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

اجلاس کے دوران ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کے معاملے پر بھی بحث ہوئی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے باجود تا حال عمل درآمد نہیں ہوا، وزیراعظم نے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ گڈز ٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرز کا مال نہیں روکا جانا چاہیے، اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے کہا کہ ٹرک اڈوں پر ٹرانسپورٹرز کے ہوٹل کے ہوٹل بند ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیورز کچھ کھا پی نہیں سکتے، جس پر اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹرز کے لئے مخصوص ڈھابہ ہوٹلز کھولے جانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

 

The post کابینہ نے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aAMPi8

پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے معطل، نوٹی فکیشن جاری

 لاہور: وزارت ریلوے نے پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے معطل کرنے کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت ریلوے نے 24 مارچ کو اعلی حکومتی حکام کی ہدایت پر 31 مارچ تک ٹرین آپریشن معطل کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا تھا اور اسی کی روشنی میں ٹرین آپریشن اب غیر معینہ مدت کے لئے معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ریلوے کے تمام ڈویژنل ریزرویشن دفاتر کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اس دوران کسی قسم کی مسافروں کی بکنگ نہ کریں۔ ٹرین آپریشن کورونا وائرس کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔

نئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ان دنوں کسی مسافر کی کسی ٹرین سے بکنگ تھی تو وہ ٹکٹ کا مکمل ریفنڈ لے سکتا ہے اور اگر کوئی مسافر ٹرین آپریشن بحال ہونے پر کسی بھی ٹرین میں سفر کرنا چاہے تو اس کی اسے سہولت حاصل ہوگی۔

The post پیسنجر ٹرین آپریشن غیر معینہ مدت کے لئے معطل، نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WWnJWQ

وزیراعظم آفس میں کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا

 اسلام آباد: وزیراعظم آفس میں کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس میں کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج شام نوجوانوان کی رجسٹریشن کا آغازکریں گے۔ اس متعلق معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈارکی جانب سے بتایا گیا کہ ڈیٹا بیس سسٹم پرکام شروع کردیا گیا ہے۔ رجسٹریشن پورٹل وزیراعظم کی منظوری سے آج شام آن لائن دستیاب ہوگا۔ نوجوان سیٹیزن پورٹل پرخود کورجسٹرکرسکیں گے۔

عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس قومی سطح پرسیاسی وابستگی سے بالا ترہوکرتشکیل دی جائیگی، رضاکاروں کی رجسٹریشن 10 اپریل تک جاری رہے گی، ٹائیگرفورس مکمل لاک ڈاؤن یا ہنگامی صورت میں کام کرے گی۔

عثمان ڈارنے کہا نوجوانوں کوگھروں تک راشن سپلائی کی تربیت دی جائیگی، وزیراعظم نے نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیاررکھنے کی ہدایت کی ہے۔

The post وزیراعظم آفس میں کورونا ریلیف ٹائیگرفورس کا ٹیسٹ رن مکمل کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QWuvbB

شہباز شریف کا زہریلا پروپیگنڈا کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، فیاض الحسن چوہان

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا زہریلا پروپیگنڈا کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہباز شریف کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا تھا، ہمیں امید تھی کہ شہباز شریف کورونا کے خلاف حکومت کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے لیکن افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف گلی محلے کی سیاست شروع کر دی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے بشمول فوج آرٹیکل 245 کے تحت مل کر کورونا کے خلاف برسرِ پیکار ہیں اور شہباز شریف ملکی اداروں پر کورونا سے متعلق اعداد و شمار چھپانے کا الزام لگا رہے ہیں، وہ ایسے تنقید کر رہے ہیں جیسے ایک لاکھ وینٹی لیٹرز اور 10 لاکھ حفاظتی کٹس چھوڑ گئے تھے، لگتا ہے وہ پنجاب کے ہر ضلع میں یورپ اور امریکا کی طرز کے اسپتال چھوڑ گئے تھے۔ شہباز شریف کا زہریلا پروپیگنڈا وائرس کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔ وہ اس برے وقت میں نیلسن منڈیلا بنیں گوالمنڈیلا نہیں۔

The post شہباز شریف کا زہریلا پروپیگنڈا کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، فیاض الحسن چوہان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UuKD6h

سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ کے ملازمین کا کورونا فنڈ میں 21 لاکھ روپے کا عطیہ

 کراچی: سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ کے ملازمین نے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں 21 لاکھ روپے سے زائد کا عطیہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق صوبائی وزیربرائے صنعت وتجارت جام اکرام دھاریجوکی ہدایت پرسندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ (سائیٹ) کے ملازمین کی جانب سے 21 لاکھ روپے سے زائد کا چیک عطیہ کیا گیا۔ صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجو کی جانب سے ملازمین کے جذبے کا خیرمقدم کیا گیا۔

اس متعلق صوبائی وزیرنے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں مصیبت میں مبتلا لوگوں کی مدد اسی جذبے سے کرنی ہوگی، ہم ایک قوم ہوکرہی کورونا وائرس جیسی آفت کا مقابلہ کرسکتے ہیں، مخیر افراد اگے آکر حکومت سندھ کا ہاتھ بٹائیں، کورونا ایمرجنسی فنڈ میں عطیات جمع کروائیں جب کہ عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کی ہدایات پرعمل کریں۔

The post سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ کے ملازمین کا کورونا فنڈ میں 21 لاکھ روپے کا عطیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39zyoJH

کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے وفاقی حکومت کا ایک اور اقدام

 اسلام آباد: کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے وفاقی حکومت کا ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی وبا کورونا سے نمٹنے کے لیے ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے جس کی کی بدولت شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں جان سکیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے ، واٹس ایپ ہیلپ لائن پر پیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائیں گی۔

The post کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلیے وفاقی حکومت کا ایک اور اقدام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33Zr1KM

فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست مسترد

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے آصف زرداری کی ہمشیرہ اور رکن اسمبلی فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست مسترد کردی جب کہ ان کے بچوں کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ فریال تالپور نے اپنے 3 منجمد بینک اکاؤنٹس فعال کرانے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی، ان کا موقف تھا کہ نیب تاحال کوئی جرم ثابت نہیں کر سکا، بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کی وجہ سے انہیں گھر کا خرچہ چلانے یہاں تک کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات ادا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

نیب کا موقف تھا کہ فریال تالپور زرداری گروپ آف کمپنی کی ڈائریکٹر اور دستخطی ہیں،زرداری گروپ آف کمپنی کے اکاؤنٹس میں جعلی اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن موجود ہیں،اربوں روپے کی ٹرانزکشن ملزمان کی مرضی سے کی گئی،فریال تالپور کی درخواست میرٹ پر پوری نہیں اترتی، گھر کے اخراجات چلانے کی بات بھی بے بنیاد ہے۔ اس لئے اسے مسترد کیا جائے۔

The post فریال تالپور کے بینک اکاؤنٹس فعال کرنے کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bPeEDN

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے لاک ڈاون ہوگا یانہیں؟، شہباز شریف

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیا ہے، حکومتی حکمتِ عملی واضح کی جائے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا کر واضح کیا جائے کہ لاک ڈاؤن ہوگا یا نہیں؟۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں، قوم کو شک میں ڈالنا، انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے، کورونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کے لئے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے، صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک پر فی الفور اجلاس بلایا جائے۔

The post قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے لاک ڈاون ہوگا یانہیں؟، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39BEpWF

ڈاکٹروں کی نواز شریف کو کورونا سے بچنے کے لیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت

 لندن: برطانیہ میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 5 صفحات پر مشتمل ہے جو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہیں۔ یہ رپورٹس 18 مارچ کو جاری کی گئی ہیں، جن کی روشنی میں معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے سوئیٹزرلینڈ کے کچھ ڈاکٹرز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ نواز شریف کو اسی ماہ چیک اپ کے لیے جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے نہیں جا سکے۔

میڈیکل رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف شوگر اور گردوں سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کی صحت تاحال خراب ہے، ان کے دل کو خون پہنچانے والی شریانیں مکمل فعال نہیں، بہتر علاج کے لیے وہ برطانیہ میں ہی رہیں، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے آئسولیشں اختیار کریں کیونکہ مختلف بیماریوں کی وجہ سے ان پر کورونا وائرس زیادہ جلدی اثرانداز ہو سکتا ہے۔

The post ڈاکٹروں کی نواز شریف کو کورونا سے بچنے کے لیے آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bD8SET

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865 ہوگئی، 25 افراد جاں بحق

 کراچی: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 865 ہوگئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 865 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ ایک مریض دم توڑ گیا، 12 کی حالت تشویشناک ہے اور 58 مریضوں نے اس وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے، جہاں 652  افراد میں اس کی تشخیص ہوچکی ہے، سندھ میں 627 ، خیبر پختونخوا میں 221، بلوچستان میں 153 ، اسلام آباد میں 58 ، گلگت بلتستان میں  148 اور آزاد کشمیر میں 6  مریض ہیں۔

سندھ میں 41 کورونا مریض صحتیاب

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ صوبے بھر میں مزید 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔ اب تک سندھ میں 41 کورونا متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے،اس صورت میں وہ ‏صوبائی حکومتوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان جب تک اپنی کٹس کی تصدیق نہیں کرتا، اس وقت تک صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کی جائیں۔

کورونا وائرس اور کچھ احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیجئے۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں ۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں ۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔ گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔ اس طرح دن میں ایک مرتبہ گرم بھاپ لینے سے سانس کی نالی اور سائینس کی بھی صفائی ہوجاتی ہے۔

The post ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865 ہوگئی، 25 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QWhTBh

صوبائی حکومتیں اور این ڈی ایم اے صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کریں، فواد چوہدری

جہلم: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہورہی ہے اس لئے ‏صوبائی حکومتیں اور این ڈی ایم اے صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کریں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے،اس صورت میں وہ ‏صوبائی حکومتوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان جب تک اپنی کٹس کی تصدیق نہیں کرتا، اس وقت تک صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کی جائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری ٹیسٹ کٹ اگر بیمار مریض کو صحتمند ظاہر کردے گی تو اس کا مطلب کئی جانوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

The post صوبائی حکومتیں اور این ڈی ایم اے صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کریں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bExayA

سرکاری ملازمین ہی لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑانے لگے

ٹنڈو آدم / ٹنڈو جام:  سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلیے ایک طرف مسلسل آٹھویں روز بھی لاک ڈاؤن برقرار رہا تو دوسری جانب تنخواہیں اور پنشن کے لیے بینکوں کے باہر عوام کا ہجوم لگا رہا ۔

سرکاری ملازمین نے کورونا الرٹ کے حوالے سے تمام تر حکومتی ہدایات کو نظراندازکر دیا۔ بینکوں کے باہر لوگوں کا ہجوم رہا ۔غریبوں پر ڈنڈے برسانے والی پولیس بھی ان سرکاری ملازمین کیخلاف کسی کارروائی سے گریزاں ہے۔

ٹنڈوجام میں لاک ڈاؤن کے دوران سیکڑوں خواتین اور مرد سرکاری ملازمین بینکوں کے باہر ماسک لگائے بغیر ساتھ ساتھ کھڑے دکھائی دیے ۔ رورل ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجام میں بھی مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ماسک لگائے بغیرقریب قریب کھڑے ہوتے ہیں۔

The post سرکاری ملازمین ہی لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3art6RU

لاک ڈاؤن سے موچی بھی متاثر، آمدنی 90 فیصد کم ہوگئی

کراچی: سندھ بھر میں کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے حکومتی لاک ڈاؤن کے سبب روشنیوں کے شہر کراچی میں 95 فیصد موچیوں کے  ٹھیے اور دکانیں بند ہیں، اکثر موچی بیروزگاری کے خدشے کے سبب ایک ہفتہ قبل ہی آبائی علاقوں کو چلے گئے ہیں، چند موچی ٹھیے کھول کر لاک ڈاؤن کے نرمی کے اوقات میں گاہگوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

یہ بات ایف سی ایریا میں نیم کے درخت کے نیچے رزق حلال کی تلاش میں سرگرداں موچی عطااللہ نے ایکسپریس کو گفتگو میں بتائی انھوں نے بتایا کہ  موچیوں کی آمدنی میں 90 فیصد کمی آگئی ہے جس کی وجہ سے وہ پختون  برداری کی  پہچان نسوار فروخت کرنے پر مجبور ہیں ریسٹورنٹ کی بندش سے ان کوکھانے کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، کئی موچی راشن کے حصول کے لیے مخیر حضرات اور فلاحی اداروں سے رجوع کررہے ہیں ،کورونا وائرس کی وبائی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے عطااللہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا سے پوری دنیا کی طرح ہمارا ملک کی متاثر ہے۔

کورونا سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ اچھا عمل ہے لیکن کاروبار بند ہونے سے موچیوں سمیت روزانہ اجرت پر کام کرنے والے سخت متاثر ہوئے ہیں شہر میں 95 فیصد موچیوں کے ٹھیے اور دکانیں بند ہیں لاک ڈاؤن ہونے کی اطلاعات ملتے ہی جب انٹرسٹی بسیں چل رہی تھیں تو بیشتر موچی بیروزگاری کے خدشے کے سبب ٹھیے بند کرکے آبائی علاقوں کو چلے گئے ہیں یہ وہ افراد تھے جن کے پاس کرایے کے پیسے موجود تھے ہمارے پاس کرایہ نہیں تھا،اس لیے اپنے آبائی علاقے کو نہیں گئے انھوں نے بتایا کہ اس وقت موچیوں کے پاس جمع رقم ختم ہورہی ہے، ریسٹورنٹ بند ہونے سے کھانا بھی نہیں کھاسکتے ، دودھ اور ڈبل روٹی کھاکر گزارہ کررہے ہیں جن کے پاس کچھ راشن ہے وہ کھانا بنا لیتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہمارا کام  تو پہلے ہی تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے خراب ہوگیا تھا کیونکہ سب زیادہ کام اسکول بیگز کی مرمت کا ہوتا تھا۔

ہریوسی میں 15سے20موچی موجود ہوتے ہیں،عطااللہ

ایف سی ایریا میں نیم کے درخت کے نیچے رزق حلال کی تلاش میں سرگرداں موچی عطااللہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے،یہ شہر ایک گلدستہ ہے جس میں ہر مذہب، فرقے،قوم اور برداری سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہیں، یہ شہر ہر پردیسی کو پناہ دیتا ہے،اگر کوئی شخص محنت کرنا جانتا ہو یا اسے کوئی ہنر آتا ہو وہ باعزت طریقے سے اپنی روزی کماسکتا ہے۔

شہر کی ہر یونین کونسل میں اندازے کے مطابق 15سے 20 موچی کام کرتے ہیں، زیادہ تر موچی خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ یا اطراف کے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ کراچی میں  موچی اجتماعی طور پر کرایے کا ایک کمرے جسے ’’دیرا‘‘ کہتے ہیں میں رہتے ہیں، ہم موچی کا کام نسل در نسل کرتے آرہے ہیں ایک خاندان کا ایک فرد 6 ماہ یہ کام کرتا ہے، پھروہ 6 ماہ کے لیے اپنے آبائی علاقے باجوڑ چلاجاتا ہے اس موچی کے گھر کا دوسرا فرد کام پر آجاتا ہے یا وہ کام اپنے رشتہ دار کو ٹھیکہ پر سونپ دیتے ہیں۔

ماسک پہن کر کام کرتا ہوںگاہکوں کو کہتا ہوں فاصلہ رکھ کرکھڑے ہوں،عطااللہ

عطااللہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے خدشے پر کام کے دوران میں بھی ماسک کا استعمال کررہا ہوں اور لوگوں سے کہتاہوں کہ وہ فاصلہ رکھ کر کھڑے ہوں اور ماسک ضرور پہنیں انھوں نے بتایا کہ جن موچیوں کے پاس پیسے ہیں ان میں کچھ نے سبزی اور پھل کی فروخت کا کام شروع کردیا ہے انھوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کو باعزت طریقے سے راشن فراہم کردیں تاکہ ہم کچھ دن گزارہ کرلیں۔

حالات اچھے ہوں تو ہر موچی دن بھر میں 1000روپے کمالیتا ہے

حالات اچھے تھے تو ہر موچی دن میں 12سے 14گھنٹے محنت کرکے 800سے 1000روپے کمالیتا ہے، ہماری کم سے کم اجرت 10سے لیکر 100 روپے تک مختلف کام کے حوالے سے ہوتی ہے،کسی تہوار کے علاوہ کوئی چھٹی نہیں ہوتی اس کے علاوہ ہم کئی اقسام کی نسوار فروخت کرتے ہیں جن میں کالی، ہری، کشمیری اور دیگر نسوار شامل ہیں ان کی ایک پوڑی 10 سے 20روپے کی فروخت ہوتی ہے،یہ ہماری اضافی آمدنی ہوتی ہے جس سے ہمیں 200 روپے کی بچت ہوتی ہے جس سے ہم اپنے کھانے اور دیگر ضروریات کے اخراجات پورے کرتے ہیں۔

جوتوں، چپلوں، سینڈل ،پرس اور بیگ کی مرمت کیساتھ پالش بھی کرتے ہیں

عطا اللہ نے گفتگو میں بتایا کہ زیادہ تر موچی ریسٹورنٹس پر 3 وقت کا کھانا کھاتے ہیں یا اجتماعی طور پر پیسے ملاکر رات کا کھانا اور صبح کا ناشتہ بناتے ہیں، ہم جوتوں، چپلوں، سینڈل ،پرس  اور بیگز کی مرمت کے ساتھ ان پر پالش بھی کرتے ہیں انھوں نے بتایا کہ صبح  کے وقت زیادہ تر دفتر جانے والے افراد پالش کراتے ہیں اور پھر دن بھر خواتین اور بچے اپنے جوتوں،چپلوں اور بیگز کی مرمت کراتے ہیں۔

خواتین اوربچوں نے موچیوں کے ٹھیوں پرآناچھوڑ دیا

عطااللہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے خواتین اور بچے  کچھ کھلے ہوئے موچی کے ٹھیوں پر بھی نہیں آرہے ہیں، چند ایک گاہگ آجاتے ہیں، شام 5بچے سے پہلے وہ بھی ٹوٹی ہوئی چپل پر ٹانکا لگالیتے ہیں، جوتوں اور بیگز کی مرمت کاکام نہ ہونے کے برابر ہے،عطااللہ نے بتایا کہ لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں وہ جوتے کہاں سے مرمت کرائیں گے، انھوں نے بتا یا کہ موچی کا کام بند یا کم ہونے کی وجہ سے نسوار کی فروخت بڑھ گئی ہے اور اب وہ لوگ جو پان اور گٹکا کھاتے ہیں ان اشیا کی قیمت بڑھنے کی وجہ وہ یہ کم کھارہے ہیں اس لیے ان لوگوں نے بھی خشک کالی نسوار کاا ستعمال شروع کردیا ہے انھوں نے بتایا کہ نسوار کی سپلائی بھی محدود ہے امکان ہے کہ اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

The post لاک ڈاؤن سے موچی بھی متاثر، آمدنی 90 فیصد کم ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33UTdhN

ایران اور افغانستان سے 90 ہزارافراد کے بلوچستان میں داخل ہونے کا انکشاف

کوئٹہ: بلوچستان میں 29 مارچ تک ایران اور افغانستان سے 90 ہزار 192 افراد کے داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 29 مارچ تک کوئٹہ ایئرپورٹ سے 12 ہزار 938 افراد، تربت کیچ ایئرپورٹ سے 174، تربت ریدگ پوائنٹ سے 218، گوادر گبد پوائنٹ سے 131، تفتان بارڈر سے 6 ہزار 428 افراد پاکستان میں داخل ہوئے۔

دوسری جانب چمن بارڈر قلعہ عبداللہ سے 67 ہزار 27، ژوب بارڈر سے 513، پنج پائی بارڈر سے 2 ہزار 266 جب کہ پشین بارڈر سے 155افراد بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں۔ ان تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ یہ تمام افراد ایران اور افغانستان سے داخل ہوئے ہیں۔ ان تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کا موقف ہے کہ ایران سے آنے والے مریضوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس پھیلا۔

The post ایران اور افغانستان سے 90 ہزارافراد کے بلوچستان میں داخل ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xCQxci

کراچی کے 5 قبرستان کرونا وائرس سے مرنے والوں کیلیے مختص

کراچی: شہر کے 5 قبرستان کرونا وائرس سے مرنے والوں کے لیے مختص کردیے گئے ہیں جب کہ اس موقع پر گورکنوں کو بھی مخصوص حفاظتی لباس دیے جائیں گے۔

میئر کراچی وسیم اختر کی زیرصدارت اجلاس میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے شہر کے 5 قبرستان مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع وسطی میں مرنے والوں کے لیے نارتھ کراچی کا شاہ محمد قبرستان مختص ہوگا جب کہ وسطی اورشرقی میں مرنے والوں کی تدفین سرجانی ٹاؤن کے قبرستان میں کی جاسکے گی۔

مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں ضلع جنوبی اورغربی میں مرنے والوں کی تدفین کی جائے گی ، ملیراورکورنگی میں کرونا سے مرنے والوں کی تدفین کورنگی نمبر 6 کے قبرستان میں کی جائے گی۔

The post کراچی کے 5 قبرستان کرونا وائرس سے مرنے والوں کیلیے مختص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xw63H4

کورونا وائرس؛ عوام کو ریلیف کیلئے حکومتی کارکردگی صفر ہے، حافظ نعیم الرحمان

 کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کو ریلیف کیلئے حکومتی کارکردگی کو صفر قرار دے دیا۔

کراچی میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر جماعت اسلامی کراچی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور سندھ  حکومت نے اعلانات تو بہت کیے ہیں لیکن ابھی تک ان کی کارکردگی صفر رہی ہے، ایک بڑا بحران جو پہلے سے نظر آرہا تھا پیدا ہو گیا ہے، ہم اختلافات کو ہوا نہیں دینا چاہتے لیکن مسائل کی نشاندہی ضروری ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت اپنے حصے کا کام کر رہی ہیں، حکومت کو بھی اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے، حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم ایک بار پھر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کا اعلان کرتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت شہر بھر میں 100مراکز سے مستحقین کی امداد کی جا رہی ہے۔

The post کورونا وائرس؛ عوام کو ریلیف کیلئے حکومتی کارکردگی صفر ہے، حافظ نعیم الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39syItO

کورونا وائرس: 12 سو ارب روپے کے وزیراعظم معاشی پیکج کی منظوری

 اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس کے تناظر میں عوام کو ریلیف دینے کےلیے 12 سو ارب روپے کا وزیراعظم معاشی پیکج منظور کرلیا۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

کمیٹی نے کورونا وائرس کے پیش نظر 12 سو ارب روپے سے زائد کا معاشی پیکج منظور کرلیا جس میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے رکھے گئے ہیں، برآمدی شعبے اور صنعتوں کیلئے 100 ارب روپے جبکہ زراعت اور ایس ایم ایز کیلئے 100ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

معاشی پیکج میں یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 50ارب روپے، سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کیلئے 280ارب روپے، ایک کروڑ 20 لاکھ مستحقین خاندانوں کیلئے 100 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں۔

ای سی سی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کیلئے 70ارب روپے کی منظوری دے دی، بجلی اور گیس بلوں میں ریلیف کیلئے 110ارب روپے فراہم کئے جائیں گے، ہنگامی فنڈز کیلئے 100 ارب روپے مختص کئے گئے، جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 25ارب روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

The post کورونا وائرس: 12 سو ارب روپے کے وزیراعظم معاشی پیکج کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3auZN0S

کورونا وائرس: سپریم کورٹ نے جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے احکامات معطل کردیے

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو کورونا وائرس کے پیش نظرقیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیدیوں کی رہائی کے احکامات کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کورونا وائرس کے پیش نظر دی گئی ضمانتوں کے احکامات پرعملدرآمد روک دیا۔

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 408 قیدیوں کی رہائی کے فیصلے سمیت دیگر عدالتوں کی جانب سے جاری فیصلے بھی معطل کردیے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس اور مضاربہ اسکینڈل کے 24 ملزمان کی ضمانت پر رہائی کا حکم

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ملک کو کورونا وائرس کی وجہ سے کن حالات کا سامنا ہے سب پتہ ہے تاہم اس طرح قیدیوں کی رہائی کی اجازت نہیں دے سکتے، دیکھنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کس اختیار کے تحت قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، ہائی کورٹس سو موٹو کا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہیں؟، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آفت میں لوگ اپنے اختیارات سے باہر ہو جائیں، یہ اختیارات کی جنگ ہے، ان حالات میں بھی اپنے اختیارات سے باہر نہیں جانا۔

سپریم کورٹ نے وفاق، تمام صوبائی حکومتوں، چیف کمشنر اسلام آباد،ڈی سی اسلام آباد ،آئی جی پی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ، نیب، آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ فیصلے تک کسی ملزم کو کورونا کی بنیاد پر رہائی نہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس؛ پنجاب بھر کی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کا حکم

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس، نیب کیسز میں گرفتار ملزمان، جیلوں میں موجود قیدیوں کی بڑی تعداد کو کورونا وائرس کے باعث ضمانت پررہائی کا حکم دیاتھا۔

The post کورونا وائرس: سپریم کورٹ نے جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے احکامات معطل کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2URXBKq

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی، 18 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جبکہ وائرس سے 18 افراد جاں بحق اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔  پنجاب میں 593، سندھ میں 508، بلوچستان میں 144، خیبر پختونخوا میں 195 ، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 جب کہ آزاد کشمیر 6 میں مریض زیر علاج ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد18 ہوگئی ہے اور 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 

مزید چینی امداد آگئی

چین سے کورونا وائرس کا طبی سامان لے کر ایک اور طیارہ کراچی ایئر پورٹ پہنچ گیا۔ چین سے امداد لے کر آنے والا یہ تیسرا جہاز کراچی پہنچا ہے۔

کورونا وائرس اور کچھ احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیجئے۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں ۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں ۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے ۔ گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔ اس طرح دن میں ایک مرتبہ گرم بھاپ لینے سے سانس کی نالی اور سائینس کی بھی صفائی ہوجاتی ہے۔

The post ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی، 18 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3asfNk5

وزیراعظم کو شرم آنی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی پر برہم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک گھنٹے میں پی ایم ڈی سی کھولنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کوعدالتی حکم کے باوجود بحال نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ایم ڈی سی ملازمین نے بتایا کہ حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا اور ہمیں پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں مل رہی۔

سیکرٹری ہیلتھ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سیکرٹری ہیلتھ کو چھ ماہ کے لئے جیل بھیجنے کا حکم دیتا ہوں، ایس ایچ او جائیں اور سیکرٹری ہیلتھ کو گرفتار کر کے جیل بھیجیں، حکومت عدالت کی توہین کر رہی ہے،وزیروں اور اعلی حکام کو جیل بھیج دونگا، کوئی ایسی بات نہیں،جیلیں انہی کے لئے بنی ہیں، ایمرجنسی میں وفاقی حکومت جو کام کر رہی ہے وہ تباہ کن ہے، سیکرٹری سے کہیں کورونا ٹیسٹ کروا کے آئیں میں اسے آج ہی جیل بھیجوں گا، وفاقی حکومت، وزیراعظم اور وزیر صحت کو شرم آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم ڈی سی تحلیل کرنیکا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار

جسٹس محسن اختر کیانی نے ہدایت کی کہ ایک گھنٹے میں پی ایم ڈی سی کا تالہ توڑ کر اس عدالت کو آگاہ کریں، میں اپنے فیصلے کو اس سطح پر لے جاؤں گا کہ کوئی برداشت نہیں کر سکے گا، وفاقی حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑ مارہی ہے، وزارت والوں کو سمجھائیں یہ جیل چلے جائیں گے تو ان جیسے ہو جائیں گے جو جیلوں میں بند ہیں، ابھی جائیں اور پی ایم ڈی سی کے تالے توڑ کر رجسٹرار کو انکے دفتر میں بٹھا کر آئیں، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، وفاقی حکومت کو زیب نہیں دیتا کہ ایسا رویہ اپنائے، تین تاریخیں دے چکا ہوں، آپ انٹراکورٹ اپیل میں فیصلہ معطل کرا لیتے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت صحت کو نئے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن سے بھی روکتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی سی کو اختیار ہے کہ وہ نئے ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کی درخواستیں وصول کرے، رجسٹرار پی ایم ڈی سی کو وہاں بیٹھائیں اور ایک گھنٹے بعد عمل درآمد رپورٹ دیں، اگر ایک گھنٹے بعد پی ایم ڈی سی نہ کھلا تو سیکرٹری ہیلتھ کو جیل بھیج دوں گا۔

The post وزیراعظم کو شرم آنی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی پر برہم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QX3GUq

سماجی دوری اور خود ساختہ تنہائی سے کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے !

دنیا کو اس وقت کورونا وائرس کی صورت میں ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے جس سے اب تک6لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 30 ہزار کے قریب اموات ہوئی ہیں۔پاکستان کی بات کریں تو یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومتی ترجمان، دینی سکالر اور ڈاکٹرز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

مسرت جمشید چیمہ (ترجمان پنجاب حکومت و چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ پنجاب اسمبلی)

کورونا وائرس سے جنگ ایسی ہے جو صرف احتیاط سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔ چین نے جس طرح اس پر قابو پایا اس کی دنیا میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے فوری نئے ہسپتال بنائے، علاج کیلئے ہنگامی اقدامات کیے مگر ان کی عوام نے بھی حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔ حکومت پاکستان کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے محنت سے اپنا کام کررہی ہے لہٰذا عوام کو بھی اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے۔ سب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ رکھ کر ہی اس وائرس کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔پنجاب کی 11 کروڑ آبادی ہے اور سب کو علاج کی سہولیات دینا ممکن نہیں ہے۔ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کریں گے تو یہ وائرس پوری آبادی میں منتقل ہوسکتا ہے۔ پوری دنیا میں اس وائرس کے حوالے سے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ سماجی فاصلہ اختیار کیے بغیر اس پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ اللہ پر توکل یہ ہے کہ نماز پڑھیں اور توبہ کریں۔ افسوس ہے کہ لوگ اپنا کردار ادا نہیں کر رہے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث ہے۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن کیا جس میں صرف ہسپتال، میڈیکل سٹور، گروسری سٹورز اور فروٹ منڈیاں کھلی ہیں تاکہ لوگوں کے باہر نکلنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔پنجاب کو مختلف زون میں تقسیم کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے مطابق جس علاقے سے کورونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، اس علاقے کو ایک زون ڈکلیئر کرکے مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔ اس زون کے رہائشی کسی دوسرے زون میں نہیں جاسکیں گے اور انہیں اشیائے ضرورت کی خریداری بھی اپنی زون کے اندر موجوددوکانوں پر ہی کرنا ہوگا۔ یہ ہفتہ انتہائی نازک ہے۔ پنجاب حکومت اس میں کورونا وائرس کے مقامی پھیلاؤ کو روکنے پر مکمل فوکس کرے گی اور اس حوالے سے سخت اقدامات کرنے جارہے ہیں۔ کورونا وائرس تافتان اور بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی وجہ سے ملک میں آیا ہے، اب کراچی میں ا س کے مقامی کیس بھی سامنے آئے ہیں لہٰذا جس کو شبہ ہو وہ خود کو سب سے الگ کرلے۔ پنجاب نے عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق اقدامات کیے ہیں۔ ہم نے ساڑھے 6 ہزار سے زائد قرنطینہ سینٹرز بنا ئے ہیں، ملتان لیبر کالونی میں 3 ہزار سینٹرز کی جگہ ہے جبکہ لاہور، بہاولپور، ڈی جی خان اور راولپنڈی میں بھی سینٹرز بنائے جارہے ہیں۔ ہمارے 41 ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس ہیں، جنوبی پنجاب، لاہور اور راولپنڈی میں کورونا کیلئے ہسپتال بھی مخصوص کردیے گئے ہیں۔ نجی ہسپتالوں اور ہوٹلز کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے جہاں 880 کمروں پر مشتمل نجی قرنطینہ سینٹرز قائم کیے جائیں گے اورجو سرکاری ہسپتال میں علاج نہیں کروانا چاہتے، وہ یہاں اپنے خرچ پر علاج کروائیں گے۔ ہم ریٹائرڈ سٹاف جن میں ڈاکٹرز، نرسز و دیگر شامل ہیں، کو اچھی تنخواہ پر دوبارہ بھرتی کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل کے فائنل ایئر سٹوڈنٹس کی خدمات بھی لی جائیں گی۔ دیہاڑی داڑ طبقے کی تنخواہ بند نہیں کی جائے گی، اس کے علاوہ راشن پیکیج اور بجلی و گیس کے بلوں میں رعایت بھی دی جائے گی کہ صارفین بعد میں چھوٹی اقساط میں بل ادا کردیں گے۔ پنجاب حکومت بلوچستان کو فنڈز اور سروسز فراہم کرے گی اور وہاں قرنطینہ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ بیرون ملک موجود 10 ہزار لوگوں نے پاکستان آنا ہے، ان کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں،ان کو ایئر لفٹ کے ذریعے قرنطینہ سینٹرز تک پہنچانے کی تجویز زیر غور ہے۔ انہیں گوادر بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ حکومت پنجاب نے کورونا کیلئے مختص فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 8 ارب کردیا ہے، اس کے علاوہ IMF سے بھی رجوع کیا جارہا ہے، ورلڈ بینک نے بھی وفاق کو امداد دے دی ہے، ہم ہنگامی بنیادوں پر کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو سہولیات دی گئی ہیں، اس موقع پر ذاتی مفادات کے بجائے ملکی مفاد کو سامنے رکھنا چاہیے۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم (وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز)

11 دسمبر2019ء کوچین کے شہرووہان میں ’’لی‘‘نامی شخص میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا۔ چونکہ یہ وائرس 2019ء میں منظر عام پر آیا اس لیے اسے-19 COVID کہا جاتا ہے۔ 10 دن کے اندر اندر یہ وائرس چین کے 32 صوبوں میں پھیل گیا اور اس وقت یہ وائرس 178 ممالک میں موجود ہے۔ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ ہے جبکہ 27 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔پاکستان میں ابھی اتنی خطرناک صورتحال نہیں ہے تاہم بہت زیادہ خطرہ موجود ہے۔ ہمیں اس سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ اس سے نمٹنے کیلئے ہروقت تیار رہنا چاہیے۔ بطور مسلمان میں یہ سمجھتا ہوں کہ کورونا وائرس اللہ کی مرضی سے آیا اور اللہ کی مرضی سے ہی جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمارے جتنے سانس لکھے ہیں اتنے ہی ملیں گے۔ اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو ڈاکٹر، حکومت صرف اس کی صحت کا ایک ذریعہ ہی بن سکتے ہیں لہٰذا 5 وقت نماز ادا کریں، اجتماعی دعائیں کریں تاکہ اللہ یہ مشکل ختم کردے۔اس سارے مسئلے میں کمی دعا کی ہے۔ لوگ اللہ سے دعا کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ نماز کے وقت میں بھی ٹی وی لگاتے ہیں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے۔ میرے نزدیک ہمیں میڈیا کے ذریعے اجتماعی دعا کو فروغ دینا چاہیے۔ کورونا وائرس کو ہم 95برس سے جانتے ہیں۔ کبھی یہ وائرس سارس کی صورت میں آتا ہے تو کبھی برڈ فلو، سوائن فلو کی صورت میں۔ یہ نیاوائرس نہیں ہے۔-19 COVID دو کورونا وائرس سے مل کر بنا ہے اور یہ جانوروں سے شروع ہوا۔ ووہان میں مسلمان کم ہیں، وہاں حرام گوشت کھایا جاتا ہے۔ بطور مسلمان ہمیں فخر ہے کہ ہم حلال چیزیں کھاتے ہیں اور ایسے وائرس کبھی بھی کسی مسلمان ملک سے پیدا نہیں ہوئے۔ اسلامی ممالک میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جاتا ہے۔ جب سنت رسولﷺ زندگی میں آجائے تو صفائی خود ہی آجاتی ہے۔ چین نے جس بہترین انداز میں اس وائرس کا خاتمہ کیا ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے بلاتفریق سب جگہ لاک ڈاؤن کردیا، کرفیو نافذ کیا اور 15 دن میں 950 بیڈز پر مشتمل 70 منزلہ ہسپتال بنایا اور ایک نہیں بلکہ تین ہسپتال بنائے جن کی بعد میں تعداد 5ہوگئی۔ انہوں نے ہنگامی اقدامات سے اس وائرس پر قابو پایا۔ چین کے بعد ایران اور اٹلی میں کورونا وائرس کے حوالے سے تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی۔ اٹلی میں شرح اموات چین سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ ابتداء میں کورونا وائرس سے شرح اموات 5.5 فیصد تھی مگر اب 3 فیصد ہے جبکہ 97 فیصد مریض خودبخود صحت یاب ہو جاتے ہیں۔اس میں تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ وائرس ہوا، ہاتھ، چہرے وغیرہ پر زندہ رہتا ہے۔ اس کی علامات 7 سے 14 دن کے درمیان واضح ہوتی ہے اور اس دوران معلوم ہی نہیں ہوتا کہ یہ وائرس کہاں کہاں منتقل ہوا۔ ہماری آبادی زیادہ اور گنجان ہے۔ ہم سماجی دوری کی بات تو کر رہے ہیں مگر ایک گھر میں 10 افراد رہتے ہیں، وہ خود کو کس طرح ایک دوسرے سے دور کریں۔ ہمارے مسائل مختلف اور زیادہ ہیں۔اس مرض سے نمٹنے کیلئے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو بھی مسائل ہیں جبکہ ہم تو صحت پر جی ڈی پی کا صرف 1 فیصد خرچ کرنے والا ملک ہیں۔ یہ خیال کرنا کہ ہماری حکومت امریکا اور اٹلی سے بہتر سہولیات دے سکے گی تو یہ ممکن نہیں لہٰذا ہمیں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔چین سے زیادہ بہتر جنوبی کوریا نے اقدامات کیے۔ انہوں نے وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ کی اور مرض کو پھیلنے سے روکا۔ اٹلی و دیگر ممالک میں کرونا وائرس کی وجہ سے بہت ساری باتیں واضح ہوئی ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس کے 40 فیصد مریضوں کو بخار ہی نہیں ہوا۔ یہ خیال تھا کہ کورونا وائرس صرف سانس سے ٹرانسمٹ ہوتا ہے مگر یہ پیشاب و پاخانے میں بھی جارہاہے۔ میڈیکل کی دنیا کیلئے کورونا وائرس بہت بڑا اور نیا چیلنج ہے۔ کورونا وائرس کی فی الحال دنیا میں کوئی دوا نہیں ہے، اس کی ویکسین تیار کرنے میں ڈیڑھ سے 2برس لگیں گے۔امریکی صدر نے FDA کو کورونا کی ادویات منظور کرنے کا کہا۔ FDA کی جانب سے پروٹوکول فالو نہیں کیا جارہا اور صرف ایمرجنسی کیلئے یہ دوا منظور کی جارہی ہے۔ ٹرمپ اپنی سیاست کیلئے یہ کرر ہے ہیں۔ امریکا نے کورونا وائرس کی دوا ایجاد کردی ہے۔ اس کا ابھی کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ہماری یونیورسٹی میں بھی کورونا وائرس کی دوا کا ٹرائل ہورہا ہے۔ اس مرض میں سب سے اہم احتیاط ہے، جتنا ممکن ہو ’’مناسب فاصلہ‘‘ اختیار کریں اور بلاوجہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔ صابن اور پانی کا استعمال، سینی ٹائزر سے بہتر ہے۔سینی ٹائزر کی قیمت بڑھ گئی جو افسوسناک ہے۔ ہم نے اپنی یونیورسٹی میں اس کی پروڈکشن شروع کر دی ہے۔ ڈاکٹر شگفتہ نے خود سینی ٹائزر تیار کیا ہے جبکہ ڈاکٹر سدرہ نے ماسک تیار کیے ہیں۔حکومت نے ہمیں بہت سپورٹ کی ہے۔ ہم نے ٹیلی میڈیسن کا پورٹل بنایا جس کا افتتاح گورنر پنجاب نے کیا۔ اس کو وزیراعظم نے بھی سراہا اور دیگر تعلیمی اداروں کو بھی یہ کام کرنے کی ہدایت کی۔ ہمارے پاس ہزار وں رضاکار ڈاکٹرزموجود ہیں جو خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ہم اپنے ہاسٹلز کو عارضی ہسپتال بنا رہے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو وہ بطور ہسپتال حکومت کو دیے جائیں گے، دیگر اداروں کوبھی آگے بڑھ کر پیشگی کام کرنا چاہیے۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے سگریٹ نوشی ترک کر دیں۔ تازہ پھل و سبزیاں کھائیں اور وٹامن ’سی‘ کا لیول بہتر بنائیں۔ ادویات کے استعمال کیلئے اپنے معالج سے فون پر رابطہ کریں۔ موٹاپا کم کریں اورشوگر کنٹرول کریں۔ کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ دیکھیں اور بلاوجہ ٹوٹکے استعمال نہ کریں۔ ہم نے اپنی ویب سائٹ پر ایک موبائل ایپ لانچ کی ہے جس میں ڈاکٹر سے بات کی جاسکتی ہے۔ ہم نے 24 گھنٹے میں ساڑھے 9 ہزار کالز کی ہیں۔ ان میں سے صرف تین مریضوں کو ہسپتال منتقل کروایا اور ایک مریض پازیٹیو نکلا۔ ہسپتال نہ جائیں، گھر سے ہی معالج کو کال یا ویڈیو کال کر لیں۔ ہم پاکستان کا ڈیٹااکٹھا کر رہے ہیں جس میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ کتنے مریض باہر سے آئے اور کتنے پاکستانیوں نے آپس میں ایک دوسرے کو وائرس منتقل کیا۔ہم سگریٹ نوشی کرنے والوں و مختلف بیماریوں کے حامل کورونا کے مریضوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کررہے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ بیماری کس کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔ یہ ملک دین کے نام پر بنا ہے، دعا ہے کہ اللہ اس ملک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے کیونکہ اس سے بہتر حفاظت کوئی نہیں کرسکتا۔ کورونا کے مریض کو دفنانے کا بھی ایک خاص طریقہ ہے، اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی ہدایات موجود ہیں جس کے بارے میں حکومت کو قبرستانوں کی انتظامیہ و لوگوں کو آگاہی دینا ہوگی۔ ہماری افواج ہر کام میں پیش پیش ہیں، ان حالات میں بھی ان کی خدمات قابل تعریف ہیں، پاکستان نیوی کے بحری جہازوں کو قرنطینہ سینٹرز بنادیا جائے، اس سے حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہم ڈاکٹرز نے مریضوں کے علاج کیلئے حلف اٹھایا ہے، میں خود کو رضاکارانہ طور پر کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے پیش کرتا ہوں۔

مولانا طاہر محمود اشرفی (مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل)

اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ بڑی امن اطمینان والی بستی تھی، پھر اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی تو اللہ نے ان پر بھوک کا اور خوف کا عذاب مسلط کردیا۔ قرآن پاک کی ایک اور آیت ہے کہ ہم تمہیں آزمائیں گے بھوک سے بھی اور خوف سے بھی، مال کے نقصان سے بھی۔ان آیات کی روشنی میں دیکھیں تو کورونا وائرس ایک آزمائش ہے اور عذاب بھی۔ اس سے سب کو یہ پیغام مل گیا ہے کہ دنیا کی ساری طاقتیں مل کر بھی اس وائرس کا علاج نہیں کرسکیں لہٰذا ہمیں سب سے پہلے اپنے خالق و مالک کو راضی کرنا ہے اور اللہ سے اپنا تعلق ٹھیک کرنا ہے۔ دین اسلام نے نہیں ہمیں اس کا علاج 1400 برس پہلے بتا دیا۔ 5 وقت وضو کریں اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں۔ رسول اللہ ﷺ نے وضو کے فوائد و برکات بتائیں کہ اس سے اللہ رزق میں بھی اضافہ کردیتا ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ پانی اور صابن سینی ٹائزر سے بہتر ہے لہٰذا لوگ سینی ٹائزر کے پیچھے بھاگنے کے بجائے وضو کریں۔ قرآن کریم نے بتایا ہے کہ اللہ کے گھر میں امن و اطمینان ہے۔ ان حالات میں بھی یہ امن اور اطمینان ہمیں مل سکتا ہے لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ حکومت کی جانب سے تمام علماء کرام کی مشاورت کے بعدجمعہ اور نماز کے اجتماعات کو محدود کرنے کے اقدامات بہتر ہیں، اس سے کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ جس شخص کو بھی کورونا ہو اس کا عوام میں جانا ناجائز ہے کیونکہ مومن کو ایزا دینا حرام ہے لہٰذا قرآن و حدیث سے ہمیں یہی درس ملتا ہے کہ خود کو بھی اور دوسروں کو بھی ایزا سے بچائیں۔جو لوگ بیرون ملک سے آئے ہیں، ان کو چاہیے کہ وہ بھی باہر جانے اور دوسروں سے ملنے سے پرہیز کریں۔ تمام لوگوں کو یہی پیغام ہے کہ خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کوکبھی محفوظ رکھیں۔عوام کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داری اور حالات کی سنگینی کو سنجیدگی سے لیں۔ اگر خدانخواستہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھ گیا تو ہمارے پاس اس اتنی صلاحیت نہیں ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی اس سے لڑنے میں مشکلات سے دوچار ہیں، وہاں بھی ماسک و دیگر سہولیات کی کمی ہوگئی ہے۔ ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔ روزمرہ زندگی کا سامان تو ضرور خریدیں لیکن خدا کے لیے ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔ اس حوالے سے حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ جو ذخیرہ اندوزی کرے گا وہ طاعون و وبائی امراض کا شکار ہوجائے گا۔ نبیﷺنے ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے سخت تنبیہ کی ہے۔ سینی ٹائزر، ماسک و دیگر اشیاء کی ذخیرہ اندوزی و قیمتوں میں اضافے کی صورتحال ہمارے سامنے ہے جو افسوسنا ک ہے۔ لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ توکل اور احتیاطی تدایبر دو اہم چیزیں ہیں۔ احتیاط، توکل کے خلاف نہیں ہے۔ میرے پیٹ میں درد ہو تو میں ڈاکٹر کے پاس جاتا ہوں، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میرا اللہ پر توکل نہیں ہے بلکہ اللہ نے ہی یہ علم ڈاکٹر کو عطاء کیا ہے۔ خالق کائنات نے علم روک لیا ہے تو پوری دنیا مل کر بھی کورونا وائرس کا علاج نہیں کر پا رہی۔ اللہ جب عطاء کرے گا تو اس کا علاج سامنے آجائے گا۔ میرے نزدیک جتنا زور ہمارا احتیاط پر ہے، اس سے زیادہ زور ہمیں اللہ کو منانے پر لگانا چاہیے۔ اجتماعی توبہ اور استغفار کرنی چاہیے۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری زندگی میں یہ دن آئے گا کہ جب بیت اللہ کے دروازے لوگوں کے لیے بند ہوجائیں گے۔ یہ مجبوری ہے اور اس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔ 40 فیصد سے زائد اسلامی ممالک میں جماز جمعہ نہیں ہوئی۔ہمیں چاہیے کہ اپنے رب کو راضی کریں اور ایک دوسرے کی مدد کریں۔ جن لوگوں پر زکوٰۃ فرض ہے، چاہے ان کا سال مکمل ہوا ہے یا نہیں، انہیں چاہیے کہ زکوٰۃ دیں، دیہاڑی دار طبقے و غرباء کا خیال کریں۔ حدیث پاک ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کروتاکہ آسمان والا تم پر رحم کرے۔ہمیں اپنے رویے بدلنا ہونگے۔ آفات اس لیے نہیں آتی کہ لوگ نماز نہیں پڑھتے بلکہ جب ظلم، فحاشی، عریانی بڑھتی ہے، معاشرہ تباہی کی طرف جاتا ہے تو پھر اللہ کی پکڑ آتی ہے۔ ہمیں اللہ کے ساتھ تعلق بڑھانا ہوگا۔ اللہ 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے۔ اس نے تو خودکہا ہے کہ مجھ سے سے مانگوں میں قبول کروں گا لہٰذا اللہ ہمیں کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹائے گا صرف اس سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر سدرہ سلیم (سربراہ شعبہ مائیکرو بائیولوجی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز)

کورونا وائرس کی کٹس کے حوالے سے ریسرچ ہورہی ہے تاہم اس میں ابھی وقت لگے گا۔ جو کٹس مارکیٹ میں موجود ہیں، وہ FDA سے منظور شدہ ہیں یا کسی سٹینڈرڈ پروٹوکول کے تحت آئی ہیں۔ملک میں مختلف اداروں میں کٹس پر کام جاری ہے تاہم ابھی مقامی سطح پر کٹ تیار نہیں ہوئی۔ ریسرچ کے بعد پریکٹیکل مراحل میں آنے میں وقت لگتا ہے لہٰذا کسی بھی چیز کو فوری مارکیٹ میں نہیں لایا جاسکتا بلکہ پہلے کئی مرتبہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے کہ یہ کتنا مستند ہے۔ اس وقت اہم یہ ہے کہ ہم لوگوں کو ایجوکیٹ کریں۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مہنگا ہے۔ ہمارے پاس ابھی سے ہی کٹس کی کمی ہونا شروع ہوگئی ہے لہٰذا خدانخواستہ اگر وائرس پھیلتا ہے تو کیا ہمارے پاس اتنی کپیسٹی ہے کہ ہم وسیع پیمانے پر ٹیسٹ کرسکیں۔ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، آپس میں مناسب فاصلہ رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ٹیلی میڈیسن کا پورٹل بنایا ہے، ہزاروں ڈاکٹرز رضاکارانہ طور پر ہمارے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ ہم ڈاکٹرز کیلئے بھی مزید بہتری لارہے ہیں تاکہ وہ گھر بیٹھ کر بھی یہ کام سرانجام دے سکیں۔اس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوجائے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ (سربراہ شعبہ ہیومن جنیٹکس اور مالیکولر بائیولوجی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز)

ہم نے اپنے ادارے مین سینی ٹائزر بنایا ہے۔ عوام کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ سینی ٹائزر اس وقت ضروری ہے جب آپ کوہاتھ دھونے کیلئے پانی دستیاب نہ ہو۔ پانی اور صابن سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ہیلتھ کیئر ورکرز، ڈاکٹرز وغیرہ کیلئے سینی ٹائر ضروری ہے کیونکہ ان کے لیے بار بار ہاتھ دھونا ممکن نہیں ہوتا۔ لوگو ں نے بلاوجہ سینی ٹائزر کا استعمال شروع کردیا ہے، اس کے بے جا استعمال سے جلدی مسائل پیدا ہورہے ہیں لہٰذا اعتدال سے کام لیں۔ بدقسمتی سے ہم نے اسلامی طور طریقے چھوڑ دیے ہیں، انہیں دوبارہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہم اپنے بچپن میں دن میں کم از کم 3 مرتبہ ہاتھ دھوتے تھے، اب بچے بغیر ہاتھ دھوئے چیس وغیرہ کھالیتے ہیں لہٰذا صفائی ستھرائی کے حوالے سے بچوں کی تربیت کی جائے۔ ماسک کی ہر ایک کو ضرورت نہیں ہے۔ یہ متاثرہ شخص کیلئے لازم ہے۔ ہر وقت ماسک پہننے سے سانس و دیگر بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ ماسک صاف ہونا چاہیے، اگر ماسک دستیاب نہیں تو کپڑے کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے جسے بار بار دھو لیا جائے۔

The post سماجی دوری اور خود ساختہ تنہائی سے کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے ! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UPzY5b

ڈی پی او شیخوپورہ نے انسانیت کی مثال قائم کردی

شیخوپورہ: کوروناوائرس کے لاک ڈاؤن میں تھیلیسیمیا کی مریضہ 2 بچیوں کو خون کی بوتلیں لگوا کر ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نے انسانیت کی مثال قائم کردی۔

اوور سیز پاکستانی اصغر علی ارسلان  نے سوشل میڈیا کے ذریعے ڈی پی او  سے درخواست کی کہ وہ بیرون ملک مزدوری کے سلسلہ میں ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکی تھیلیسمیا کی مریضہ 2 بیٹیوں کو گاؤں قلعہ ستار شاہ سے میو ہسپتال لاہور لے جانا ممکن نہیں جس پر ڈی پی او ہ نے فیکٹری ایریا پولیس سے سب انسپکٹر ولی حسن پاشا  کو حکم دیا جس نے دونوں بچیوں کی اپنی ذاتی پرائیوٹ گاڑی پر  لاہور میو ہسپتال ناصرف منتقل کیا بلکہ وہاں خون کا بندوبست بھی کیا اور خون لگوانے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا۔

بچیوں کی والدہ نے ڈی پی او اور پنجاب پولیس کو آنسووں بھری دعائیں دیں۔

 

The post ڈی پی او شیخوپورہ نے انسانیت کی مثال قائم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UKy063

لیہ کے قرنطینہ مرکز سے فرار ہونیوالے تبلیغی جماعت کے رکن نے چھری مار کر ایس ایچ او کو شدید زخمی کر دیا

چوک اعظم: لیہ کے قرنطینہ مرکز سے فرار ہونے والے تبلیغی جماعت کے رکن نے چھری کا وار کرکے ایس ایچ او سٹی کو شدید زخمی کر دیا۔

قرنطینہ میں تبلیغی جماعت کے 200ارکان کو رکھا گیاتھا، صوابی کے رہائشی عبدالرحمان نے بھاگنے کی کوشش کی اور دیوار پر چڑھ گیا۔ sho سٹی محمد اشرف ماکلی کے روکنے پر اس نے چھری سے وار کرکے انسپکٹر کو زخمی کردیا جن کی ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں حالت شدید خطرے میں بتائی جا رہی ہے۔

 

The post لیہ کے قرنطینہ مرکز سے فرار ہونیوالے تبلیغی جماعت کے رکن نے چھری مار کر ایس ایچ او کو شدید زخمی کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QW2Szh

لاک ڈاؤن؛ کراچی کے جزیروں میں اشیائے خورونوش کی قلت

کراچی: صوبہ سندھ میں تیزی سے پھیلتی ہوئی کورونا وائرس کی وبا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق صوبائی حکومت کی جانب سے 15 روزہ مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے سے کراچی کے جزیروں بھٹ،بابابھٹ اور صالح آباد میں اجناس و دیگر اشیا خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

بوٹ سروس معطل ہونے کی وجہ سے کراچی کے جزائر کے لوگوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور اشیائے  خوردونوش کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے دوسری جانب مچھلیاں پکڑنے پر پابندی کی وجہ سے ماہی گیر طبقہ راشن و اشیائے خوردونوش خریدنے سے بھی محروم ہو گیا۔

کراچی کے 3 رہائشی جزائر بھٹ،بابابھٹ اور صالح آباد کے رہائشیوں کا واحد ذریعہ معاش ماہی گیری ہے تاہم کورونا وائرس اور صوبہ میں ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اپنے واحد ذریعہ معاش سے محروم کیے جانے کی وجہ سے یہاں کے باشندے معاشی ابتری کا شکار ہو گئے ہیں اور انھیں دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے۔

تینوں جزائر میں  اجناس و اسیائے خوردونوش کی دوکانوں میں دال،چاول آٹا ،چینی و نمک مصالحوں کی بھی قلت ہے ،لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان جزیروں اور کیماڑی کے درمیان چلنے والی بوٹس کے مالکان نے اپنی کشتیاں جیٹی سے متصل سمندر میں لنگر انداز کردی ہیں جس کی وجہ ان جزائر میں اشیائے خوردونوش کی ترسیل بھی متاثر ہوئی ہے،دکانداروں کے مطابق ان کی دکانوں میں کچھ چیزیں باقی ہیں باقی اجناس کی اب تک نہیں پہنچا۔

ایڈوائزر فشریزکوآپریٹیوسوسائٹی عبدالستار کے مطابق لوگوں کے گھروں میں فاقہ کشی تک کی نوبت آگئی ہے لیکن حکومت کی جانب سے یہاں کے باشندوں کی کسی قسم کی امداد  کی گئی اور نہ ہی رابطہ۔

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عبدالقادرپٹیل نے اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی امداد پہنچتے پہنچتے ان کے حلقہ سے تعلق رکھنے والے غریب ماہی گیر بھوک سے ہی مر جائیں گے لہذا فوری طور پر ان جزائر کے لوگوں کی مالی اعانت ضروری ہے ۔

 

The post لاک ڈاؤن؛ کراچی کے جزیروں میں اشیائے خورونوش کی قلت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wMjoem

چوہنگ میں نوجوان خاتون کا بھیس بدل کر سفر کرتا پکڑا گیا

لاہور: دفعہ 144کے نفاذ اور ڈبل سواری پر پابندی کے باعث چوہنگ  میں نوجوان خاتون کا بھیس بدل کر موٹرسایئکل پر سفر کرتا پکڑا گیا۔

کینال بینک روڈ پر جمشید نامی نوجوان موٹر سائیکل پر اپنے دوست کو خاتون کا لباس پہنا کر سفر کر رہا تھا۔ جب وہ محافظ ٹاؤن کے قریب ناکہ پر پہنچے تو پولیس نے روک کر نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی۔

ایس پی صدر سید غضنفر علی شاہ کے مطابق موٹرسایئکل سوار جمشید نے پولیس کو پیچھے بیٹھے نوجوان کا تعارف اپنی خاتون کزن کا بتایا جب پوچھ گچھ کے دوران حالات مشکوک ہونے پر چہرے سے نقاب ہٹایا تو خاتون کے لباس میں ملبوس داڑھی والا نوجوان نکلا۔

 

The post چوہنگ میں نوجوان خاتون کا بھیس بدل کر سفر کرتا پکڑا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w1RCu0

خیبرپختونخوا میں پولیو کے 3نئے کیس رپورٹ

 پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ 3نئے کیسز کو رپورٹ کیا گیا ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق پولیو کیسز ضلع کرک ، لکی مروت اور ٹانک سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کرک میں 6 ماہ کا بچہ ، لکی مروت میں 9 ماہ کی بچی جبکہ ٹانک کے 19 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے رواں سال کے ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی۔

 

The post خیبرپختونخوا میں پولیو کے 3نئے کیس رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dE1JGj

تمام یونیورسٹیز کو آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کورونا وائرس کے باعث یو نیورسٹیزکی بندش کے پیش نظر آن لائن ٹیچنگ پالیسی گائیڈ لائن جاری کر دی جس کی رو سے ملک بھر کی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کو آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق آن لائن کلاسز کی سہولت سے لیس یونیورسٹیز فوری طور پر کلاسز شروع کر سکتی ہیں جبکہ وہ تمام یونیورسٹیز جو ابھی تک آن لائن سسٹم کو قابل عمل نہیں بنا سکیں وہ31 مئی تک اس سسٹم کو فعال بنا کر یکم جون سے کلاسز کا آغاز کریں گی۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن ان یونیورسٹیز کوآن لائن ٹیچنگ کے لئے تکنیکی مہارت فراہم کرے گا اور اس مقصد کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،  اساتذہ اور طلبا کی حاضریوں کا ریکارڈ بھی آن لائن سسٹم کے تحت مرتب کیا جائے گا۔

آن لائن موجودتعلیمی مواد کے معیار کو پرکھنے کا ٹاسک نیشنل  اکیڈیمی فار ہائیرایجوکیشن کو دے دیا گیا ہے۔ یونیورسٹیز کے دستیاب مٹیریل کے علاوہ طالبعلموں کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لئے  ایچ ای سی  نیشنل نالج بینک قائم کر رہا ہے جہاں نصاب، درسی کتب کی فہرستیں،ڈیجیٹل لائبریریوں کے لنکس، وڈیو لیکچرز سمیت بہترین تعلیمی مواد موجود ہو گا۔

ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیز کومعیاری آن لائن تعلیم کو یقینی بنانے  کے لئے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کر دی،طلبا و طالبات و فیکلٹی ممبران کی صحت سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جاتی رہے گی  اور سمسٹر کو کسی صورت ضائع  نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

 

The post تمام یونیورسٹیز کو آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33StlmE

ٹرین آپریشنز بحالی،حکام نے شیڈول شیخ رشید کو بھجوا دیا

لاہور: ریلوے حکام نے کورونا وائرس کے باوجود کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں کے درمیان ٹرین آپریشنز بحال کرنے کیلیے شیڈول وزیر ریلوے شیخ رشید کو بھجوا دیا۔

بھارت میں 26صوبوں کے درمیان ساڑھے13ہزار مسافر ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر آپریٹ کرتی ہیں تاہم وبا کے خدشے کے باعث انہوں نے21روز کیلئے ٹرین آپریشنز معطل کردیا ہے لیکن دوسری جانب پاکستان ریلوے نے آپریشنز کی معطلی کے 4روز بعد ہی لاہور،کراچی، پشاور، حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان مختلف کلاسوں پر مشتمل6ٹرینوں کو چلانے کا شیڈول ترتیب دیدیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے کو ٹرین آپریشنز کا شیڈول بھجوادیا ہے جو وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد ان ٹرینوں کو چلانے کا اعلان کریں گے، ان ٹرینوں کا چھوٹے سٹیشنوں پر 10منٹ اور لاہور، کراچی، روہڑی سمیت بڑے سٹیشنوں پر 25منٹ کا سٹاپ رکھا گیا ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ ریلوے کے پاس اتنے وسائل نہیں تو وہ موجودہ حالات میں ریلوے سٹیشنوں اور ٹرینوں میں حفاظتی اقدامات پر کیسے عملدرآمد کرائے گا، اے سی اور اکانومی کلاس برتھوں میں سیٹوں کے درمیان خاطرخواہ فاصلہ نہیں ہوتا جبکہ ایک وقت میں مختلف سٹیشنوں سے سینکڑوں مسافر سوار ہوتے اور اترتے ہیں، ریلوے کو ٹرین آپریشنز بحال کرنے سے قبل ان تمام حفاظتی اقدامات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

 

The post ٹرین آپریشنز بحالی،حکام نے شیڈول شیخ رشید کو بھجوا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QWkon4

کورونا وائرس، خواتین میں حجاب کے استعمال میں اضافہ

لاہور: کورونا وائرس کی وجہ سے خواتین میں حجاب کے استعمال کا رحجان بڑھنا شروع ہوگیا۔

ایک خاتون منزہ احمد نے بتایا کہ ہماری فیملی میں خواتین کی اکثریت سکارف استعمال کرتی ہے، اب جب کورونا وائرس شروع ہوا تو سکارف کے ساتھ ماسک پہننا پڑتا ہے، ماسک کافی مہنگے ہیں اس لئے ہم نے حجاب کا استعمال شروع کردیا ہے۔

جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی رہنما صفیہ ناصر کہتی ہیں حجاب کاحکم توخود ہمارے دین نے دیا ہے۔ جولوگ کل تک حجاب پرتنقید کرتے تھے آج خود کو وائرس سے بچانے کے لئے منہ ڈھانپ رہے ہیں۔

تحریک منہاج القرآن کی خاتون سدرہ خرم نے بتایا کہ اب وقت ہے حجاب کا استعمال شروع کردیں، مقامی ڈاکٹر ربیعہ طارق نے کہا کہ حجاب بھی ماسک کی ہی ایک قسم ہے، ماسک کوچند گھنٹے استعمال کے بعد ضائع کرنا پڑتا ہے لیکن حجاب کو اچھی طرح دھولینے سے دوبارہ قابل استعمال بنایاجاسکتا ہے۔

 

The post کورونا وائرس، خواتین میں حجاب کے استعمال میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33Vwge6

کورونا؛ پی ٹی آئی تنظیمی ڈھانچہ غیر متحرک

لاہور: کورونا وائرس بحران کے دوران تحریک انصاف کا تنظیمی ڈھانچہ اپنی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی نچلی سطح تک معاونت کرنے میں ناکام ثابت ہوا۔

حالیہ تنظیم سازی کے دوران یوسی سطح پر بنائے گئے ہزاروں عہدیداروں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے گلی محلہ کی سطح پر عوامی آگاہی ، سرکاری محکموں اور اداروں کی مدد میں حقیقی دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ منتخب اراکین اسمبلی ٹکٹ ہولڈرز کی بڑی تعداد بھی اپنے حلقوں میں اس طرح سے متحرک اور فعال نہیں رہی جیسا کہ انکے ووٹرز توقع کر رہے تھے۔

بنیادی تنظیم سمیت انصاف ٹائیگر فورس ، یوتھ ونگ ، انصاف سٹوںڈنٹس فیڈریشن کے ہوتے ہوئے غیر جماعتی بنیادوں پر ’’ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ‘‘ کی تشکیل سے مطلوبہ نتائج کا حصول مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ گزشتہ 20 ماہ کے دوران حکومتی کارکردگی سے عوام کی اکثریت غیر مطمئن ہے۔

ملک میں جاری کورونا وائرس بحران کے دوران حکومت کی معاونت اور عوامی مدد کی کسوٹی پر تحریک انصاف کی تنظیم عملی طور پر مطلوبہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی ، اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی بڑی اکثریت اور تنظیمی عہدیدار اپنے حلقوں اور علاقوں میں متحرک دکھائی نہیں دے رہے ، نہ تو لاک ڈاؤن کو کامیاب کروانے کیلئے عوام کو گھروں میں رہنے کیلئے کوئی مہم چلائی نہ مستحق افراد کی مدد اور انہیں خوراک کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے۔

بعض ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداروں نے ( جن کی تعداد نہایت کم ہے ) اپنے علاقوں میں اپنی استعداد اور بساط کے مطابق لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی لیکن مجموعی طور پر تحریک انصاف کی جانب سے سنجیدہ اقدامات دکھائی نہیں دے رہے البتہ چند ایک مقامات پر بعض عہدیداروں نے چند ماسک یا راشن تقسیم کر کے ’’فوٹو شوٹ‘‘ کروا کر کارروائی ڈالنے کی کوشش کی۔

 

The post کورونا؛ پی ٹی آئی تنظیمی ڈھانچہ غیر متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WSRAiV

سندھ حکومت نے دیہاڑی دار افراد کی مدد کا طریقہ کار طے کرلیا

کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں یومیہ اجرت سے محروم دیہاڑی دار افراد کی مدد کا طریقہ کار طے کرلیا۔

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مستحق افراد کی مدد کرنے اور انہیں رقوم کی فراہمی کا طریقہ کار طے کرلیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس کے تحت موبائل رجسٹریشن سسٹم کے تحت مستحق افراد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

خط کے متن کے مطابق ضرورت مند افراد کے ڈیٹا کی نادرا سے بھی تصدیق کروائی جائے گی، ایک خاندان کے صرف ایک ہی فرد کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ تاہم بینک اکاونٹ میں 10 ہزار روپے موجود ہونے کی صورت میں اس فرد کو ضرورت مند تصور نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک ضرورت مند درخواست دہندہ کےبینک اکاونٹس کےذریعے تصدیق کرے گا۔

سندھ حکومت نے مستحق افراد کی تلاش کےلیے ایف آئی اے کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے تصدیق کرےگا کہ حج وعمرہ کےعلاوہ درخواست دہندہ نے بیرون ملک سفر تو نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلنے والی کورونا وبا کے نتیجے میں پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہے جس سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

The post سندھ حکومت نے دیہاڑی دار افراد کی مدد کا طریقہ کار طے کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3arjqac

سندھ نے کورونا سے نمٹنے کیلیے اچھے اقدامات کیے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو مبارک باد دیتا ہوں، صوبہ سندھ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویومیں فوادچوہدری نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرنے میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی سمیت تین، چار مسائل ہیں، کرفیو لگایا تو جب تین چار گھنٹے بعد اٹھائیں گے، لوگوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔

انھوں نے کہا وفاقی حکومت کی کئی معاملات میں جتنی اچھی کمیونیکیشن ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی۔قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس روزانہ ہونا چاہیے، ایمرجنسی میں سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنا وقت ضائع کرنا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جو علما حق کی بات کرتے ہیں وہ نعمت،رجعت پسند علما معاشرے کی تباہی کرتے ہیں، اللّٰہ کا عذاب رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت ہے۔ کورونا کے پھیلاؤمیں بڑا حصہ مذہبی اجتماعات کا ہے۔

 

The post سندھ نے کورونا سے نمٹنے کیلیے اچھے اقدامات کیے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dG818g

سندھ حکومت، پیسو ایمونائزیشن تکنیک کی اصولی منظوری

کراچی: حکومت سندھ نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کے علاج کیلیے پیسو ایمونا یزیشن تیکنک کی اصولی منظوری دیدی ہے۔

صوبہ پنجاب اور کے پی کے حکومت نے بھی ڈاکٹر طاہر شمسی سے رابطہ کرکے تکنیک کے بارے میں معلومات جمع کرلی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی مذکورہ تیکنیک کے ذریعے کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے حوالے سے کرونا ٹاسک فوری کمیٹی کے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی ڈاکٹرطاہر شمسی سے رابطہ کرلیا ہے اورNDMA نے بھی اس حوالے سے غور شروع کردیا ہے۔

ذرایع نے بتایا کہ مذکورہ تیکینک کو استعمال کرنے سے قبل پروٹوکول طے کیے حارہے ہیں جبکہ نیشنل بائیو ایتھکیس کمیٹی کو بھی تحقیقی مقالے پیش کردیے گیے ہیں. اسلام اباد ذرایع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے کرونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے علاج کیلیے قانونی اور طبی اخلاقیات جایزہ لے رہی ہیں جس کی منظوری ایندہ 2 سے 3 دن میں متوقع ہے. قانونی اور طبی اخلاقیات کی منظوری کے بعد اینٹی باڈیز تیکنیک کی مدد سے متاثرین کرونا کا نیشنل انسٹیٹوت اف بلڈ ڈیزیز میں علاج شروع کردیا جایے گا۔

اس حوالے سے ایکسپریس ٹربیون نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچو سے بھی متعدد بار فون پر رابطے بھی کیے لیکن فون اٹینڈ نہیں کیا گیا جبکہ ڈاکٹر طاہر شمسی سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت .پنحاب اور کے پی کے سمیت وفاقی حکومت کے ادارے نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور کرونا ٹاسک فورس کمیٹی کے ماہرین سے گزشتہ 6 دن سے مسلسل رابطے میں ہوں جونہی اجازت ملی سندھ سمیت ملک بھر میں متاثرین کرونا کا علاج شروع کردیں گے۔

ایکسپریس نے صوبائی وزیر پنجاب یاسمین راشد کے رابطے پر انھوں نے بتایا ڈاکٹرطاہر شمسی سے ہم مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ کے پی کے حکومت نے بھی اینٹی باڈیز تیکنیک علاج کے حوالے سے نیشنل انسٹیٹوٹ اف بلڈ ڈیزیز رابطہ کرلیا ہے اور علاج شروع کیے جانے کے حوالے سے طبی ضابطہ اخلاق طے کررہے ہیں .اجازت ملتے ہی کبرونا مریضوں کا علاج شروع کردیا جائے گا۔

 

The post سندھ حکومت، پیسو ایمونائزیشن تکنیک کی اصولی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WOrAp4

کورونا کے باعث پاکستان بھارت کے درمیان ہونے والا انڈس واٹر کمشنر کا اہم اجلاس ملتوی

لاہور: کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا انڈس واٹر کمشنر کا اہم اجلاس ملتوی۔

نئی دہلی میں بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان 31مارچ سے قبل منعقد ہونے والی انڈس واٹر کمیشن کی میٹنگ ملتوی کرنے کی بھارتی درخواست کو منظور کر لیا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک خط کے ذریعے بھارتی حکام کو مطلع کر دیا ہے کہ میٹنگ ملتوی کے حوالے سے انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ تاہم دونوں ملکوں نے میٹنگ کی نئی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

 

The post کورونا کے باعث پاکستان بھارت کے درمیان ہونے والا انڈس واٹر کمشنر کا اہم اجلاس ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UPvICs

کورونا کے اصل مریض زیادہ، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں، ڈاکٹر عطاء الرحمن

کراچی: چیئرمین ٹاسک فورس سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہاہے کہ حالات کو بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، کورونا وائرس کے مریضوں کا جو ڈیٹا آ رہا ہے وہ صحیح عکاسی نہیں کر رہا جب کہ مریضوں کی اصل تعداد زیادہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں۔ کچھ ڈرگس کا اگلے ہفتے سے کلینکل ٹرائل شروع کر دیا جائے گا، پاکستان میں کورونا کی ساخت سے متعلق 10 روز میں اندازہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا پر اگر قابو پانا ہے تو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے ہوں گے۔

 

The post کورونا کے اصل مریض زیادہ، حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں، ڈاکٹر عطاء الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3byyP8G

کھپرو میں ایمبولینس نہ ملنے پر 3 سالہ بچی تڑپ تڑپ کر ہلاک

کھپرو: اسپتال انتظامیہ کی بے حسی سے ایمبولینس نہ ملنے کی وجہ سے 3 سالہ بچی کویتا بنت امیدو کولہی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

کھپرو کے نواحی گاؤں حاجی وریام فقیر راجڑ کے رہائشی امیدو کولہی نے صحافیوں کو بتایا کہ میری بچی کی طبیعت خراب تھی جسے رات دیر گئے کھپرو تعلقہ اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹر نے بچی کو حیدرآباد لے جانے کا کہا اور ایمبولینس کے لیے5 ہزار روپے مانگے جو نہ دینے پر ایمبولینس نہ دی گئی جس کی وجہ سے میری بچی دم توڑگئی۔ اعلٰی حکام مجھے انصاف دلائیں اور ایمبولینس انچارج اور ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر نتھر مل نے بتایا کہ ہمارے پاس اتنا بجٹ نہیں جس پر ایمبولینس سروس مفت دی جائے۔

The post کھپرو میں ایمبولینس نہ ملنے پر 3 سالہ بچی تڑپ تڑپ کر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w1PfHC

زلفی بخاری کے خلاف کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست مسترد کردی۔

وفاقی حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف ملا ہے۔ عدالت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست پر زلفی بخاری کو نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مفاد عامہ کے تحت وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف بھی درخواست مسترد کردی۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، آپس میں تقسیم نہ آپ اور نہ اس عدالت کے مفاد میں ہے، اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

سول سوسائٹی نے اپنی درخواست میں تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد میں حکومتی نااہلی اور زلفی بخاری کے کردار کی تحقیقات کی استدعا کی تھی۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر وفاق اور زلفی بخاری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا اور درخواست گزار نے التوا کی بھی استدعا کی تھی تاہم آج تمام درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

The post زلفی بخاری کے خلاف کوروناوائرس کے پھیلاؤکی تحقیقات کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wCScyM

گھبراہٹ میں کئے جانے والے فیصلے درست نہیں ہوتے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی حکمت عملی بنارہے ہیں اس میں دیہاڑی دار مزدور پہلی ترجیح ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال اور ملک میں اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جب کہ صوبوں میں کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں حکومتی ریلیف پیکج کو مستحق افراد تک پہنچانے کیلئے رضاکار فورس کی حکمت عملی طے پا گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خصوصی ٹاسک سونپا جائے گا اور ہزاروں پارٹی عہدیداروں کو کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا، مجھے یقین ہے قوم متحد ہوکر اس آزمائش کا مقابلہ کرے گی، محدود وسائل کے باوجود ہر سرکاری ادارہ بہترین کام کررہا ہے، جو بھی حکمت عملی بنا رہے ہیں اس میں دیہاڑی دار مزدور پہلی ترجیح ہے، ہنگامی حالات میں تمام وسائل قوم پر لگائیں گے۔

وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوز کسی نرمی کے مستحق نہیں، صوبائی حکومتیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ وزیراعظم نے شاہراہوں پر گڈز ٹرانسپورٹ بحال رکھنے سے متعلق وفاقی وزیر مراد سعید کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا فوڈ چین میں کسی صورت رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ کل قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا، مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان ہوتا ہے، گھبراہٹ میں کئے جانے والے فیصلے درست نہیں ہوتے۔

The post گھبراہٹ میں کئے جانے والے فیصلے درست نہیں ہوتے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33SrPko

دیہاڑی دار تک راشن یا کوئی اور مدد پہنچانے کا مکنزم بنانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم ایسا مکنزم بنانا چاہتے ہیں کہ دیہاڑی دار تک راشن یا کوئی اور مدد پہنچائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ایمرجنسی فنڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، ڈاکٹر باری، مشتاق چھاپرا اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2017ء کے مردم شماری کے حساب سے سندھ میں 50 ملین آبادی ہے اور صوبہ میں 10 ملین یا 1.4 ملین خاندان روزانہ اجرت پر گزارا کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ غریب لوگوں خاص طور جو روزانہ اجرت پر کام کرتے ہیں ان خاندانوں کو راشن یا نقد رقم سے مدد کی جائے، ہمارے ہاں اوسطً 7 افراد کا خاندان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میرے دل پر بوجھ ہے کہ ان غریب لوگوں کی مدد کی جائے،  ہم صرف ان معاملات پر غور کر رہے ہیں کہ کس طرح اصل حق دار خاندانوں کی مدد کی جائے، ہم ایسا مکنزم بنانا چاہتے ہیں کہ دیہاڑی دار تک راشن یا کوئی اور مدد پہنچائی جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک ریلیف انیشیٹو ایپ بھی بنائی ہے، اس ایپ پر شناختی کارڈ کے ذریعے دیہاڑی دار کو رجسٹر کرنے کی بھی تجویزہے۔

The post دیہاڑی دار تک راشن یا کوئی اور مدد پہنچانے کا مکنزم بنانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33R1XFE

پیٹرول پمپس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، محکمہ داخلہ سندھ

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے پیٹرول پمپس اور ٹائر پنکچر شاپس کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق شہر میں واقع پیٹرول پمپس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے البتہ ٹائر پنکچر کی دکانیں کھلی رہیں گی، پابندی کا اطلاق صوبے کے تمام شہروں اور قصبوں پر ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیٹرول پمپس کو بھی مقررہ اوقات کے بعد بند کرایا جائے گا تاہم ہائی ویز پر قائم پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، محکمہ داخلہ سندھ نے تمام کمشنرز ڈی آئی جیز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

The post پیٹرول پمپس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، محکمہ داخلہ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bAOkNu

سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایک مستحق بھی کہیں بھوکا نہ رہ جائے، بلاول

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ کوئی ایک مستحق بھی کہیں بھوکا نہ رہ جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ حکومت کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مرتضی وہاب نے شرکت کی جب کہ سعید غنی اور حارث گزدر وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں مستحق افراد کی نشان دہی اور ان تک رسائی کی منصوبہ بندی پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعلی مرادعلی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ لاک ڈاؤن کا عمل طویل ہونے کی صورت میں سندھ حکومت کے پاس مکمل منصوبہ بندی ہونا چاہیے، سندھ حکومت ایک ایک مستحق کے گھر پہنچے، سندھ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ کوئی ایک مستحق بھی کہیں بھوکا نہ رہ جائے، مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، ہمیں ایک ایسا نظام بنانا ہوگا کہ حکومت، فلاحی ادارے اور مخیر حضرات ایک پلیٹ فارم سے مستحقین کی مدد کریں۔ سندھ حکومت نے مستحق افراد کی امداد کا انتہائی مؤثر اور ایک بہترین نظام بنایا ہے، مخیر حضرات اور فلاحی ادارے سندھ حکومت کے بازو بن کر زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز کورونا ایمرجنسی سینٹرز اور اسپتالوں میں بہترین کام کررہے ہیں، سندھ میں کورونا سے مشتبہ افراد کی زیادہ سے زیادہ اسکریننگ کا عمل جاری رکھا جائے، میرے نزدیک سب سے اہم اپنے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران سے ہم سب کو مل کر لڑنا ہوگا، اگر آپ کسی ایک شخص کی مدد کرسکتے ہیں تو آگے بڑھیں اور اس بحران میں اپنا کردار ادا کریں، اگر کوئی اپنے پڑوسی کی بھی مدد کرسکتا ہے تو وہ بھی اس سخت وقت میں اپنا حصہ ڈالے۔

The post سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایک مستحق بھی کہیں بھوکا نہ رہ جائے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/33XEfro

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس  

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پارٹی رہنماؤں سے لانگ ٹرم پالیسی پرمشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لاک ڈاون، معیشت، ملکی ضروریات، سیاسی جماعتوں کے تعاون ، کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام کے لیے پارٹی کے متحرک کردار پر غور کیا جائے گا جب کہ مکمل لاک ڈاون کی صورت میں ملک بھر میں پارٹی عہدیداروں کی ذمہ داریوں پر بھی مشاورت ہوگی۔

The post وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کورکمیٹی کا اجلاس   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39oKbe4

کورونا وائرس میں مبتلا کراچی کے 2 شہری جاں بحق، وزیر صحت سندھ

کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا دو مریض گزشتہ رات دم توڑ گئے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو نے کورونا وائرس سے کراچی کے 2 مزید شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے مزید دو جانیں لے لیں، دونوں مریضوں کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے انتقال کے بعد محکمہ صحت کو رپورٹس موصول ہوئیں۔

وزیرصحت سندھ نے کہا کہ دونوں مریض نمونیا کے ساتھ کورونا وائرس میں مبتلا تھے، ایک کی عمر 83 اور دوسرے کی عمر 70 سال تھی، جاں بحق افراد کا تعلق ضلع شرقی اور ضلع وسطی سے ہے جب کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث اب تک تین اموات ہوچکی ہیں۔

The post کورونا وائرس میں مبتلا کراچی کے 2 شہری جاں بحق، وزیر صحت سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WP0ZIi

علاج کیلیے بھارت جانیوالے پاکستانی علاج نہ ہونے کے باعث واپس لوٹ آئے

 لاہور: کورونا وائرس کی وجہ سے پاک بھارت سرحد بند ہونے کے باعث پاکستانی شہریوں کو واپس آنے کے لئے خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے نگہت مختار جگر کی ٹرانسپلانٹ کے لیے چند ہفتے قبل اپنے رشتہ داروں سمیت بھارت گئی تھی جہاں کئی روز تک اسپتال میں داخل رہے تاہم ان کی عمرزیادہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ٹرانسپلانٹ کرنے سے معذرت کرلی جس کے بعد اس خاندان کوواپس لوٹنا پڑا ہے۔ بھارت جانیوالے افراد میں چوہدری محمد اشفاق، نگہت مختار، یاسرمختار، محمد خالد اورچوہدری محمد آصف شامل ہیں۔  چوہدری محمداشفاق بھی شامل ہیں جن کا 2016 میں انڈیا میں ہی ٹرانسپلانٹ ہوا تھا اوراب وہ لاہورکے رہائشی اپنے رشتہ دار نگہت مختار کولیکر بھارت گئے تھے تاہم ان کا علاج نہیں ہوسکا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اوربھارت نے اپنی سرحدیں آمدورفت کے لئے بند کررکھی ہیں تاہم پاکستانیوں شہریوں کو واپس آنے کے لئے دونوں حکومتوں نے خصوصی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے ان کے لئے واہگہ اٹاری بارڈر پر گیٹ کھول دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق نگہت مختارکی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسے بھارت سے واپسی کے فوری بعد لاہورکے شیخ زیداسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے بند سرحد کو دوسری بار کسی مریض کے واپس پاکستان آنے کے لئےکھولاگیا ہے۔ اس سے چند ورز قبل کراچی کے رہائشی ایک بچے کے واپس پاکستان آنے کے لئے واہگہ سرحد کھولی گئی تھی جو دل کا علاج کروانے انڈیا گیا تھا

The post علاج کیلیے بھارت جانیوالے پاکستانی علاج نہ ہونے کے باعث واپس لوٹ آئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39vlgoV

تاشقند اورباکومیں محصورپاکستانیوں کی وزیراعظم سے اپیل

 لاہور: تاشقند اورباکومیں محصورڈیڑھ سوکے قریب پاکستانیوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی پرواز چلانے کی اپیل کی ہے۔

سیاحت کی غرض سے جانے والے تاشقند اورباکومیں محصورڈیڑھ سو کے قریب پاکستانیوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی پروازچلانے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سو48 سیاحوں سے زائد افراد پرمشتمل پاکستانی سیاح پروازوں کی بندش کی وجہ سے پاکستان واپس آنے سے رہ گئے ہیں، جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی 20 سے 25 مارچ کے دوران تھی لیکن فضائی آپریشن بند ہونے سے واپس نہیں آسکے۔ ہم سیاحت کے لیے تاشفید گئے تھے، حکومت کی جانب سے اچانک پروازوں کی بندش کی وجہ سے تاشقند اورباکو میں محصورہوگئے ہیں۔

محصورپاکستانیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے اوررہائش کے اخراجات کے لیے رقم ختم ہو چکی ہے، جس طرح حکومت دوسرے ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپسی پہنچا رہی ہے انہیں بھی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے واپس پاکستان پہنچایا جائے۔

The post تاشقند اورباکومیں محصورپاکستانیوں کی وزیراعظم سے اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dCcHw2

کورونا سے متعلق قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے، شہباز شریف

 اسلام آباد: ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‎حقائق چھپانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے، تمام ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے کہ کتنے لوگوں کی اسکریننگ ہوئی اور کتنے افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو بچانے اور محفوظ بنانے میں کورونا وائرس کی نگرانی اور بچاؤ کی کلیدی اہمیت ہے، اسپتالوں سے کورونا کے مریضوں کو فی الفور الگ کیا جائے، ‎شادی ہال، مساجد، سکول، کالج کی عمارتوں کو کورنٹین مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے۔

صدر (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے، ہر فرد کی ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔ کورونا ٹیسٹنگ کو فوری طور پر مفت کیا جائے، سماجی فاصلے اور ایک دوسرے سے دور رہنے کے طبی اصول پر سختی سے عمل کیا جائے، ‎ڈاکٹرز، پولیس اور معاون عملے کی تربیت کی جائے، کورونا مریضوں کو اچھوت نہ بنایا جائے، ان کا ہمدردی اور غم گساری سے علاج کیا جائے، ان سے ملزم والا برتاؤ نہ کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ٹیچنگ اسپتالوں میں ہیپاٹائیٹس بی اور سی کے تجزیے کے لئے قائم ہونے والی لیبارٹریوں کو کورونا پی سی آر کٹس اور بائیو سیفٹی کیبنٹس فراہم کی جائیں، ‎ہنگامی بنیادوں پر کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال، احتیاط، علاج، مشینوں کے استعمال اور ٹیسٹنگ سے متعلقہ امور کی تربیت کا پلان بنایا جائے۔ ڈی ایچ کیوز میں بائیو سیفٹی لیول ٹو کٹس کی تبدیلی سے پی سی آر مشینوں کو استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

The post کورونا سے متعلق قوم کو اصل صورتحال بتائی جائے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dIfa8n

کورونا وائرس کی روک تھام میں چین کی مدد کے شکرگزار ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کی روک تھام میں چین کی مدد کا شکرگزار ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی معاونت کے لیے آنے والے چینی ماہرین کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف چینی حکومت کے اقدامات سے متاثر ہیں، چینی حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف بروقت اور موثر اقدامات کیے، بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو چین میں مزید نقصان ہوتا،چین نے 60 ملین افراد کو قرنطینہ میں رکھ کر تاریخ رقم کی، چین نے اپنے ملک سے باہر جانیوالوں کی مکمل اسکریننگ کی، دنیا کو کورونا وائرس کے خلاف چین کے اقدامات سے سیکھنا ہوگا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 1560کیسز ہیں، پاکستان میں چین سے کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں آیا، چین سے پاکستان آنے والے افراد 14روز قرنطینہ میں رہے۔ حکومت نے چین سے پاکستانی طلبہ کو واپس نہ لانے کا مشکل فیصلہ کیا، چینی حکومت نے پاکستانی طلبہ کا خیال رکھا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین نے مشکلات کے باوجود پاکستان کا ساتھ دیا، چین کے طبی عملے کی پاکستان آمد حوصلہ افزا ہے، مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستانی حکومت اور عوام چین کے شکرگزار ہیں، چین کے طبی عملے کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، چینی وفد اور امداد سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور چینی طبی عملے کی آرا سے مستفید ہوں گے۔ پاکستان میں ہیلتھ پروفیشنلز کی تربیت کا پروگرام شروع کررہے ہیں۔

The post کورونا وائرس کی روک تھام میں چین کی مدد کے شکرگزار ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2xtxMrU

خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا کے مشتبہ و مصدقہ مریضوں سے متعلق پالیسی جاری کردی

پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس کے مشتبہ و مصدقہ مریضوں کو قرنطینہ اور آئسو لیشن میں رکھنے کے حوالے سے پالیسی جاری کردی۔

ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری پالیسی میں قرطینہ اور آئسولیشن کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سمیت اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، ایم ٹی آئی اسپتالوں کے میڈیکل ڈائریکٹرز اور قرطینہ کے انچارجز کو صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹریٹ نے پالیسی ارسال کردی ہے۔

پالیسی کے مطابق قرنطینہ کا مطلب مشتبہ شخص کو 14 دن کے لئے دوسروں سے الگ رکھنا ہے، کورونا پھیلنے کے سبب کسی بھی شخص کو 14 دن کے لئے قرنطینہ کیا جاسکے گا جب کہ مذکورہ شخص میں 14 دن کی قرنطینہ مدت گزارنے کے بعد علامات ظاہر نہ ہونے کی صورت میں مشتبہ مریض کو کلیئر قرار دیا جائے گا۔

پالیسی میں بتایا گیا ہے کہ اگر 14 دن میں مشتبہ شخص میں وائرس کے حوالے سے علامات ظاہر ہوں تو اسے 7 دن کے لئے آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔ آئسولیشن میں 7 دن بعد مریض کا ٹیسٹ کیا جائے گا مثبت آنے پر دوبارہ آئسولیشن میں رکھا جائے گا جبکہ پانچ دن بعد دوبارہ ٹیسٹ اور وائرس کے خلاف مریض کا علاج جاری رکھا جائے گا۔

آئسولیشن ایک رسپانس اسٹریٹجی ہے جو کہ متاثرہ مریض سے انفیکشن دوسروں تک منتقلی کی روک تھام کے لئے ہوتا ہے اور بیمار شخص کو متعدی مرض کے ساتھ جو بیمار لوگ نہیں ہوتے ان سے الگ رکھا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں جس شخص میں بھی قرطینہ کی متعین کردہ مدت کے بعد کسی قسم کے انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو اس کو علحیدہ کیا جاتا ہے تاکہ اس کےلئے مزید اقدام کئے جاسکیں۔

اسی طرح پالیسی میں قرطینہ میں رکھے گئے افراد کے مابین محفوظ فاصلے، جگہوں کی لازمی صفائی ستھرائی اور مستقل مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

The post خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا کے مشتبہ و مصدقہ مریضوں سے متعلق پالیسی جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bzUttf

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی

 کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1500 سے بڑھ گئی ہے جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیرت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 558، سندھ میں 481، بلوچستان میں 138، خیبر پختونخوا میں 188 ، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 جب کہ آزاد کشمیر 2 میں مریض زیر علاج ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے

مزید چینی امداد آگئی

چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا ہے، خصوصی طیارے میں ساڑھے چارٹن امدادی سامان لایاگیا ہے، جس میں 15 وینٹی لیٹر، ماسک اور دیگر طبی اشیا شامل ہیں۔ وینٹی لیٹرز میں 10 آئی سی یو اور پانچ پورٹیبل ہیں۔

لاہور میں اہم اجلاس

کورونا وائر س کے سلسلے میں انتظامی امور، طبی سہولیات کی فراہمی اور سپلائی چین کے جائزے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ہے۔ جس میں سینئر ممبر بورڈ اآف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے ہدایت کی کورونا وائرس کے سلسلے میں عوام میں اعتما بڑھایا جائے کیونکہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ عوام کے تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی، آئندہ کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی نشاندہی پرپولیس کی بجائے صرف انتظامیہ اور محکمہ صحت کا عملہ رابطے میں رہے گا،چیک پوائنٹس پر دشواری سے بچنے کیلئے اشیاء ضروریہ، ادویات اور طبی آلات کی ٹرانسپورٹیشن کرنے والے متعلقہ کمپنیوں کے لیٹر ساتھ رکھیں۔

سیکرٹری پرائمری صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ کورونا وائر س کے تصدیق شدہ مریض کے لوگوں سے میل ملاپ سے متعلق جاننے کے لئے کانٹیکٹ ٹریسنگ سٹم متعارف کرایا گیا ہے، اس عمل میں پی آئی ٹی بی کے علاوہ محکمہ تعلیم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ تمام اضلاع میں گندم کی وافر مقدار فراہم کر دی گئی ہے،کسی بھی ضلع میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے۔

حجاموں کی ہوم سروس

کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون اور مختلف مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ مال بند ہیں۔ اس پابندی کے باعث پنجاب میں ہئیر کٹنگ کی دکانیں، پارلر اورسیلون بھی بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو بال کٹوانے اورشیوبنوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری طرف کئی علاقوں میں ہئیرڈریسر نے ہوم سروس شروع کردی ہے اور اپنے مستقل کسٹمر کے بال ان کے گھروں میں جاکر کاٹ رہے ہیں جس کا معاوضہ کئی سوگنا زیادہ لیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس اور کچھ احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیجئے۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں ۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں ۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں ۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے ۔ گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔ اس طرح دن میں ایک مرتبہ گرم بھاپ لینے سے سانس کی نالی اور سائینس کی بھی صفائی ہوجاتی ہے ۔

اس وائرس کے خلاف جنگ میں طاقتور دفاعی نظام بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کے لیے آٹھ گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہے کیونکہ اس دوران دفاعی نظام اندرونی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتا ہے اور دفاع کو مضبوظ بناتا ہے ۔ اس کے علاوہ معیاری اور متوازن غذا کی بھی بہت اہمیت ہے ۔

اس مسئلے کی سنجیدگی کو سمجھنا اور عملی اقدامات کرنا ہر فرد کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ حکومتی اقدامات کا احترام کرنا اور احتیاطی تدابیر کو مکمل اختیار کرنا نہ صرف ایک انسانی اور قومی فریضہ ہے بلکہ اپنے پیاروں کی محبت کا تقاضہ بھی یہی ہے۔ خود کو اور اپنے گھر والوں کو گھروں تک محدود رکھنا انتہائی ضروری قدم ہے ۔ انتہائی ضروری حالات میں ہی گھر سے باہر نکلنا چاہیے ۔ کورونا سے متوقع انسانی جانوں کا نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے اس وقت سب سے زیادہ ضروری امر فرد کا محتاط اور ذمہ دارانہ برتاو ہے۔ جو قو میں مشکل حالات میں صبر کے ساتھ تنظیم اور اتحاد کا مظاہرہ کرتی ہیں وہی کامیابی سے اپنا توازن برقرار رکھ پاتی ہیں۔

The post ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UKKytT

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...