عمران خان کی حکومت عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے، ترجمان (ن) لیگ

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے۔

ٹوئیٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم خود چور اور جھوٹا ہو تو عوام قرض اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنس جاتے ہیں، عمران خان نے کارٹلز اور مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے، جس نے آٹے، چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے اپنی اور اپنی مافیا کی جیبیں بھر کے ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھنسا دیا۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا کر کارٹلز اور مافیا کی جیب بھر کے عوام کو غریب ا4ور بے روزگار کر دیا گیا ہے، کورونا ریلیف پیکیج میں 1200 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا اور عوام ویکسین کے لئے ترستی رہی، 3 سال میں گردشی قرض 1200 ارب سے بڑھا کر 2800 ارب پر پہنچا کر آپ نے عوام کو قرض کی دلدل میں دھنسایا ہے۔

The post عمران خان کی حکومت عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے، ترجمان (ن) لیگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fXTM20

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...