ٹرین حادثہ؛ آصف زرداری کا وفاقی حکومت سے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

 اسلام آباد: سابق صدر آسف زرداری نے وفاقی حکومت سے روہڑی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف زرداری نے اپنے بیان میں ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں جب کہ وفاقی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے۔

دوسری جانب وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ٹرین حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ روہڑی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ریلوے کے چار ملازمین بھی شامل ہیں۔

The post ٹرین حادثہ؛ آصف زرداری کا وفاقی حکومت سے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3w2C9Ub

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...